خوارج کا بدترین مظاہرہ



زرعہ وحرقوص: ”لا حُکْمَ اِلاّٰ لِلّٰہِ“

امام علیہ السلام :میں بھی کہتا ھوں :”لا حُکْمَ اِلاّٰ لِلّٰہِ“

حرقوص: اپنی غلطی کی توبہ کرو اور حکمیت کے مسئلے سے بازآجاوٴ اور ھم لوگوں کو معاویہ کے ساتھ جنگ کرنے کے لئے روانہ کرو، تاکہ اس کے ساتھ جنگ کریں اور خدا کی بارگاہ میں شہادت پاجائیں ۔

امام علیہ السلام : میں نے یھی کام کرنا چاہا تھا لیکن تم لوگوں نے صفین میں مجھ سے زورو زبردستی کی اور حکمیت کے مسئلہ کو مجھ پر تحمیل کردیا اور اس وقت ھمارے اور ان کے درمیان عہدوپیمان ھوا ھے اور ھم نے اس پر دستخط بھی کئے ھیں اور کچھ شرائط کو قبول کیا ھے اور ان لوگوں کو وعدہ دیا ھے اور خدا وند عالم فرماتاھے :

”وَاٴَوْفُوا بِعَہْدِ اللهِ إِذَا عَاہَدْتُمْ وَلاَتَنقُضُوا الْاٴَیْمَانَ بَعْدَ تَوْکِیدِہَا وَقَدْ جَعَلْتُمْ اللهَ عَلَیْکُمْ کَفِیلاً إِنَّ اللهَ یَعْلَمُ مَا تَفْعَلُونَ “ (نحل ۹۱)

اور جب کوئی عہد کرو تو اللہ کے عہد کو پورا کرو اور اپنی قسموں کو ان کے استحکام کے بعد ہر گز نہ توڑو جب کہ تم اللہ کو کفیل اور نگراں بنا چکے ھو کہ یقینا اللہ تمہارے افعال کو خوب جانتا ھے ۔

حرقوص:  یہ کام گناہ Ú¾Û’ اور ضروری Ú¾Û’ کہ آپ توبہ کریں Û”

امام علیہ السلام : یہ کام گناہ نھیں ھے بلکہ میںتم کمزور فکر و رائے تھے ( جس کا باعث خود تم لوگ تھے) اور میں نے تم لوگوں کو اس سلسلے میں پھلے ھی بتایا تھا اور اس کے انجام سے منع کیاتھا ۔

زرعہ : خدا کی قسم اگر مردوں کی حاکمیت کو خدا کی کتاب [1] میں (قرآن کے مطابق) ترک نھیں کیا تو خدا کی مرضی کے لئے ھم تم سے جنگ کریں گے۔

امام علیہ السلام(غیظ وغضب کے عالم میں ): اے بدبخت تو کتنا برا آدمی ھے بہت ھی جلد تجھے ھلاک شدہ دیکھوں گااور ھوائیں تیرے لاشے پر چل رھی ھوں گی۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 next