خوارج کا بدترین مظاہرہ



۳۔ لاحکمَ الا للّٰہ کا نعرہ لگانا

خوارج اپنی موجودگی کا اعلان اور امام علیہ السلام کی حکومت سے مخالفت ظاہر کرنے کے لئے مسلسل مسجد اور غیر مسجد میں لاحکم الا للّٰہ کا نعرہ لگاتے تھے اور یہ نعرہ قرآن سے لیا تھا اور یہ درج ذیل جگھوں پر استعمال ھوا ھے :

۱۔” إِنْ الْحُکْمُ إِلاَّ لِلَّہِ یَقُصُّ الْحَقَّ وَہُوَ خَیْرُ الْفَاصِلِینَ “ (سورہ انعام :۵۷)

حکم خدا سے مخصوص ھے اور وہ حق کا حکم دیتا ھے اور وھی بہترین فیصلہ کرنے والا ھے۔

۲۔”ِ اٴَلاَلَہُ الْحُکْمُ وَہُوَ اٴَسْرَعُ الْحَاسِبِینَ“ (سورہ انعام :۶۲)

آگاہ ھوجاوٴ کہ حکم صرف اسی کے لئے ھے اور وہ بہت جلد حساب کرنے والا ھے۔

۳۔” اِن الْحُکْمُ الا للّٰہ اَمَرَ اٴلَّا تَعْبُدُوا اِلَّا ایّٰاہُ “ (سورہ یوسف: ۴۰)

حکم صرف خدا سے مخصو ص ھے اس نے حکم دیا ھے کہ اس کے علاوہ کسی کی عبادت نہ کرو۔

۴۔”إِنْ الْحُکْمُ إِلاَّ لِلَّہِ عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَعَلَیْہِ فَلْیَتَوَکَّلْ الْمُتَوَکِّلُونَ  “        ( سورہ یوسف:Û¶Û¸)

حکم خدا سے مخصوص ھے اسی پر بھروسہ کرو اور بھروسہ کرنے والے بھی اسی پر بھروسہ کئے ھیں ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 next