خوارج کا بدترین مظاہرہ



اس کے مقابلے میں امام علیہ السلام نے جو کام خوارج کے فتنے کو ختم کرنے کے لئے انجام دیا ان امور کو بطور خلاصہ پیش کررھے ھیں :

۱۔صفین میں حکمیت کے مسئلہ پر اپنے مؤقف کو واضح کرنا اور یہ بتانا کہ آپ نے ابتداء سے ھی اس چیز کی مخالفت کی اوراس پر دستخط کرانے کے لئے زوروزبردستی اور دباوٴ سے کام لیا گیا ھے۔

۲۔ خوارج کے تمام سوالوں اور اعتراضوں کا جواب اپنی گفتگو اور تقریروں میں بڑی متانت و خوش اسلوبی سے دینا۔

۳۔اچھی شخصیتوں کو مثلاً ابن عباس کو ان لوگوں کے ذہنوں کی اصلاح اور ہدایت کے لئے بھیجنا۔

۴۔ تمام خوارج کو خوشخبری دینا کہ خاموشی اختیار کریں اگرچہ ان کی فکر ونظر تبدیل نہ ھوںتو دوسرے مسلمانوں اور ان میں کوئی فرق نھیں ھوگا اور اسی وجہ سے بیت المال سے ان کا حصہ دیا گیا اور ان کے وظیفوں کو ختم نھیں کیا۔

۵۔ مجرم خوارج جنھوں نے خباب اور ان کی حاملہ بیوی کو قتل کیا تھا ، ان کا تعاقب کرنا۔

۶۔ ان کے مسلّحانہ قیام کا مقابلہ کرکے فتنہ وفساد کو جڑ سے ختم کرنا۔

یہ تمام عنوان اس حصے میں ھماری بحث کا موضوع ھیں اور خوش بختی یہ ھے کہ تاریخ نے ان تمام واقعوںکے وقوع کے وقت کو دقیق طور پر نقل کیا ھے اور ھم تمام واقعات کو طبیعی محاسبہ کے اعتبار سے بیان کریں گے۔

۱۔ خصوصی ملاقاتیں

ایک دن خوارج Ú©Û’ دو سردار زرعہ طائی اور حرقوص امام علیہ السلام Ú©ÛŒ خدمت میں پھونچے اور بہت سخت تکرارو گفتگو  جسے Ú¾Ù… نقل کررھے ھیں Û”



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 next