خوارج کا بدترین مظاہرہ



زرعہ : میری آرزو ھے کہ ایسا ھی ھو۔

امام علیہ السلام : شیطان نے تم دونوں کی عقل چھین لیا ھے خدا کے عذاب سے ڈرو، اس دنیامیں جس چیز کے لئے جنگ کرنا چاہتے ھو اس میں کوئی فائدہ نھیں ھے۔

اس وقت دونوں لَا حُکْمَ  الِّٰا للّٰہِ کا نعرہ لگاتے ھوئے امام Ú©Û’ پاس سے اٹھ کرچلے گئے۔[2]

۲۔ حکومت کی مخالفت میں نمازجماعت سے دوری

 Ø¬Ù…اعت Ú©Û’ ساتھ نماز پڑھنا ایک مستحب عمل Ú¾Û’ اور اس Ú©ÛŒ مخالفت گناہ نھیں Ú¾Û’ لیکن اسلام Ú©Û’ آغاز میں دوسرے حالات تھے اور جماعت میں مسلسل شرکت نہ کرنے Ú©ÛŒ صورت میں لوگ یہ سمجھتے تھے کہ یہ حکومت وقت پر معترض اور منافق Ú¾Û’ ØŒ اسی وجہ سے اسلامی روایتوں میں نماز Ú©Ùˆ جماعت Ú©Û’ ساتھ Ù¾Ú‘Ú¾Ù†Û’ Ú©ÛŒ بہت زیادہ تاکید ھوئی Ú¾Û’ کہ فی الحال یہاں پر بیان کرنے Ú©ÛŒ گنجائش نھیں Ú¾Û’ Û”[3]

خوارج نے مسجد میں حاضری نہ دے کر اور نماز جماعت میں شریک نہ ھوکراپنی مخالفت کو ظاہر کردیا بلکہ جب نماز جماعت ھوتی تھی تو اشتعال انگیز نعرے لگاتے تھے۔

ایک دن امام علیہ السلام نماز پڑھ رھے تھے کہ خوارج کے ایک سردار ” ابن کوّاء“ نے اعتراض کے طور پر یہ آیت پڑھی : ” ولقد اٴوحِیَ الیک والی الّذین من قبلک لئن اشرکت لیحبطَنَّ عملک ولتکوننَّ من الخاسرین“ (سورہ زمر ۶۵)

 Ø§ÙˆØ± (اے رسول )تمہاری طرف اور ان (پیغمبروں ) Ú©ÛŒ طرف جو تم سے Ù¾Ú¾Ù„Û’ Ú¾ÙˆÚ†Ú©Û’ ھیں یقینا یہ وحی بھیجی جاچکی Ú¾Û’ کہ اگر ( کھیں ) شرک کیا تو یقینا تمہارے سارے اعمال برباد ھوجائیں Ú¯Û’ اور تم ضرور گھاٹے میں Ú¾ÙˆÚ¯Û’Û”

امام علیہ السلام Ù†Û’ پوری سنجیدگی اور قرآن Ú©Û’ Ø­Ú©Ù… Ú©Û’ مطابق ” وَاذَاقُرِیَ القرآنُ فَاستَمِعُو الہ٘ واٴنصِتُوا لعلّکم تُرحَمون“ [4] (سورہ اعراف ،۲۰۴) ØŒ خاموش رھے تاکہ ابن کوّاء آیت Ú©Ùˆ تمام کردے ØŒ پھر آپ Ù†Û’ نماز Ù¾Ú‘Ú¾ÛŒ لیکن اس Ù†Û’ پھر آیت Ù¾Ú‘Ú¾ÛŒ اور امام پھر خاموش رھے، ابن کوّاء Ù†Û’ کئی مرتبہ یھی کام کیا اور امام علیہ السلام صبروضبط Ú©Û’ ساتھ خاموش رھے ØŒ بالآخر امام علیہ السلام Ù†Û’ درج ذیل آیت Ú©ÛŒ تلاوت فرماکر اس کا جواب اس طرح دیا کہ نماز پر بھی کوئی اثرنہ پڑا اور اسے خاموش Ùˆ سرکوب کردیا، آیت یہ Ú¾Û’: ”فَا صبِر اِنَّ وَعَد اللّٰہ حقٌّ ولا یَستَخِفَّنَّکَ الّذین لایُومنون “(روم، Û¶Û°)ØŒ ( اے رسول )تم صبر کرو بے Ø´Ú© خدا کا وعدہ سچا Ú¾Û’ اور (کھیں ) ایسا نہ ھوکہ جو لوگ ایمان نھیں رکھتے  تمھیں ھلکا بنادیں۔[5]

 Ø§Ø¨Ù† کوّاء Ù†Û’ اس آیت Ú©ÛŒ تلاوت کرکے بڑی بے حیائی Ùˆ بے شرمی سے پیغمبر اسلام Ú©Û’ بعد سب سے Ù¾Ú¾Ù„Û’ مومن کومشرک قرار دیا تھاکیونکہ غیر خدا Ú©Ùˆ حکمیت Ú©Û’ مسئلہ میں شریک قراردیا تھا Û”Ú¾Ù… بعد میں الھی حاکمیت Ú©Û’ بارے میں تفصیل سے بحث کریں Ú¯Û’Û”



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 next