روایت میں پیغمبر اکرم (ص) کا زینب سے شادی کرنا



خداوند سبحان دیگر مومنین کے بارے میں بھی فرماتا ھے:

<وما جعل ادعیائکم ابنائکم ذلکم قولکم باٴفوا ھکم واللہ یقول الحق و ھو یھدی السبیل# ادعوھم لآبائھم ھو اقسط عند اللہ فاٴِن لم تعلموا آبائھم فاِٴخوانکم فی الدین و موالیکم>

خداوندعالم نے تمھارے منھ بولے بیٹے کو تمھارا حقیقی فرزند قرار نھیں دیاھے ؛ یہ تمھاری اپنی گفتگو ھے جو منہ سے نکالتے ھو، لیکن خدا حق کہتا ھے اور وھی تمھیں راہِ راست کی طرف ھدایت کرتا ھے، انھیں ان کے آباء کے نام سے پکار و کہ یہ خدا کے نزدیک انصاف سے زیادہ قریب ھے اور اگر ان کے آباء کو نھیں پہچانتے تو یہ لوگ تمھارے برادران دینی اور دوست ھیں ۔ [6]

ھم نے گزشتہ بحثوں میں ان آیات کے دو نمونے پیش کئے ھیں جن کی تاویل میںعلماء نے غلط فھمی کی ھے، اس غلط فھمی کا باعث بھی یہ تھا کہ انھوں نے انبیاء پر افترا پردازی کرنے والی روایات پر اعتماد کیا،آئندہ بحث میں ھم ان آیات کو ذکر کریں گے جن کی تاویل میں بعض لوگوں نے( کسی روایت سے استناد کئے بغیر) غلط فھمی کی ھے ۔

 

ھ۔ جن آیات کی تاویل کے بارے میں غلط فھمی کے شکار ھوئے ھیں

 

Û±Û” سورہٴ طہ میںجھاں حضرت آدم (علیہ السلام)  Ú©Û’ عصیان Ú©Û’ بارے میں فرماتا Ú¾Û’: <وعصیٰ آدم ربہ فغویٰ>آدم Ù†Û’ اپنے رب Ú©ÛŒ نافرمانی Ú©ÛŒ اور راہ ھلاکت Ø·Û’ کی۔[7]

۲۔سورہٴ انبیاء میں جھاں حضرت ابراھیم نے بتوں کو توڑنے کے بارے میں فرمایا:<بل فعلہ کبیرھم> بلکہ ان کے بڑے (بت) نے یہ کام انجام دیا ھے جبکہ توڑنے والے آپ ھی تھے، جیسا کہ خداوند سبحان فرماتا ھے:

<فجعلھم جذاذاً الا کبیراً Ù„Ú¾Ù… لعلھم الیہ یرجعون#قالوا من فعل ھذا بآلھتنا انہ لمن الظالمین# قالوا سمعنا فتیً یذکرھم یقال لہ ابراھیم# قالوا فاٴتوا بہ علیٰ اٴعین الناس لعلھم یشھدون# قالوا اٴ اٴنت فعلت ھذا بآلھتنا یا ابراھیم# قال بل فعلہ کبیرھم ھذا فسئلوھم ان کانوا ینطقون# فرجعوا الیٰ انفسھم فقالوا انکم انتم الظالمون# ثم نکسوا علیٰ  روٴوسھم لقد علمت ما ھٰوٴلٓاء ینطقون>

سر انجام سوائے بڑے بت کے تمام بتوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا تاکہ شاید اس کی طرف لوٹ کرآئیں، ان لوگوں نے کھا: جس نے ھمارے خداؤں کے اتھ ایسا سلوک کیا ھے، یقینا ستمگروں میں سے ھے، کھنے لگے: ا یک نوجوان جسے ابراھیم کہتے ھیں سنا ھے کہ وہ بتوںکاتذکرہ کر رھا تھا، لوگوں نے کھا: اسے لوگوں کے سامنے لاؤ تاکہ وہ لوگ گواھی دیں، انھوں نے کھا: اے ابراھیم !آیا تم نے ھمارے خداؤں کے ساتھ ایسا کیا ھے؟



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 next