حضرات ائمه عليهم السلام



چنانچہ امام علیہ السلام رسمی طور رپر ولی عہد هوگئے۔

اس کے بعد بہت سے واقعات رونما هوئے اور امام علیہ السلام کی وفات ایسے حالات میں هوئی جن کو دیکھ کر انسان شک میں پڑجاتا ھے (اور وہ یہ کہ آپ کی شھادت مامون کے ذریعہ هوئی ھے) لیکن ان تمام تفصیلات کو یھاں ذکر نھیں کیا جاسکتا۔

امام علیہ السلام کے علمی آثار وہ عظیم مجموعہ ھے جن کا اسلامی منابع میں شمار هوتا ھے ان میں سے ایک رسالہ جس کو مامون کے لئے لکھا تھا جس کا نام ”الذھبیہ“ تھا جو طبی مسائل میں تھا اور ”طب الرضا“ کے نام سے مشهور هوا، اس رسالہ کی شرح ڈاکٹر زینی صاحب نے کی ھے، اور اس رسالہ کے مطالب او رعلم طب کے درمیان مقایسہ کیا ھے،چند سال قبل یہ رسالہ بغداد سے شایع هوچکا ھے۔

آپ Ú©ÛŒ شھادت صفر  Û³Û°Û³Ú¾ [35]Ú©Ùˆ طوس میں هوئی اور طوس (خراسان) میں دفن هوئے ھیں، آج آپ Ú©Û’ مدفن Ú©Ùˆ ”مشہد“ کھا جاتا Ú¾Û’Û”

نویں امام   :   حضرت محمدتقی علیہ السلام

آپ Ú©Û’ دو مشهور لقب تھے ”جواد “ اور ”تقی“ ،آپ Ú©ÛŒ ولادت باسعادت رمضان المبارک  Û±Û¹ÛµÚ¾ Ú©Ùˆ مدینہ منورہ میں هوئی، آپ Ù†Û’ خلیفہ مامون Ú©Û’ زمانہ میں اپنی زندگی کا آغاز کیا وہ مامون جو اھل بیت  (ع) اور ان Ú©ÛŒ ولایت کا جھوٹا مظاھرہ کررھا تھا۔

اور جس وقت امام رضا علیہ السلام کی وفات واقع هوئی تو لوگوں کی زبان پر امام علیہ السلام کے قتل کا الزام مامون پر لگایا جارھا تھا چنانچہ مامون نے اس افواہ کو جھوٹا ثابت کرنے اور عملی طور پر دلیل قائم کرنے کی کوشش کی اور اس نے امام تقی علیہ السلام سے محبت کا اظھار کیا او راپنی بیٹی امّ الفضل سے آپ کی شادی کرنے کا ارادہ کیا تاکہ دونوں خاندانوںمیں جدید رشتہ داری کی بنا پر محبت پیدا هوجائے، لیکن اس کام کے لئے دوسرے عباسیوں نے اپنی ناراضگی ظاھر کی اور اصرار کیا کہ اس شادی سے صرف نظر کرے او ریہ مطالبہ کیا کہ علویوں کے ساتھ گذشتہ خلفاء کا رویہ اختیار کرے یعنی ان کے ساتھ جنگ ودشمنی کی جائے،لیکن مامون نے ان کی یہ بات نہ سنی او ران کو جنگ ودشمنی سے روکا کیونکہ اسے آل علی (ع) سے قطع تعلق کی کوئی خاص وجہ نھیں دکھائی دی اور ان کے سامنے وضاحت کی کہ اپنی بیٹی کی شادی کسی عاطفہ او رمحبت کی بنا پر نھیں کررھا هوں بلکہ امام علیہ السلام کی شخصیت وفضیلت تمام علماء اور ماھرین پر واضح ھے درحالیکہ ان کاسن بھی کم ھے۔

لیکن جب ان لوگوں Ù†Û’ مامون Ú©Ùˆ اپنے فیصلہ پر مصمم پایا تو کھا کہ امام علیہ السلام Ú©Ùˆ مزید علم وفقہ میں مھارت حاصل کرنے دو اس وقت مامون Ù†Û’ کھا:  ”یہ اھل بیت  (ع) Ú©ÛŒ ایک فرد ھیں ان کا علم خدا Ú©ÛŒ طرف سے هوتا Ú¾Û’ اور اگر تم نھیں مانتے تو ان کا امتحان کرلو تاکہ تم پر بھی حقیقت واضح هوجائے۔“

چنانچہ انھوں نے فیصلہ کیا کہ امام علیہ السلام کا امتحان لیا جائے اور ان میں سے بعض لوگ امتحان کے لئے تیار هوگئے، اور قاضی القضاة یحيٰ بن اکثم کو آمادہ کیا کہ وہ امام علیہ السلام سے سوال کرکے شکست دیدے۔، چنانچہ امتحان کی تاریخ پهونچ گئی اور امام ویحيٰ بن اکثم کے درمیان مناظرہ هوا جس کے نتیجہ میں یحيٰ بن اکثم کو منھ کی کھانی پڑی او رامام علیہ السلام کی شخصیت فقہ اسلامی کے میدان میں روز روشن کی طرح عیاں هوگئی،اس مناظرہ میں امام علیہ السلام کی قابلیت کو دیکھ کر مامون نے اپنی لڑکی سے شادی کردی اور امام ومامون کے درمیان تعلقات بہتر هوگئے۔(ظاھراً)

لیکن جب مامون کے بعد معتصم کو خلافت ملی تو اس نے امام علیہ السلام کو بغداد بلالیا اور آپ کو ایک مخصوص گھر میں رکھا گیا لیکن آپ کی وفات ان مبھم حالات میں هوئی جن کی بنا پر معتصم پر الزام لگایا جانے لگا کہ اس نے ام الفضل کے ذریعہ امام علیہ السلام کو زھر پلایا۔

اور چونکہ امام علیہ السلام معتصم کے زیر نظر تھے لہٰذا بغداد کے ان حالات میں بھی امام علیہ السلام نے وہ علمی آثار چھوڑے جن سے مشهور اسلامی کتابیں منور ھیں۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 next