حضرات ائمه عليهم السلام



ان تمام حالات کے بعد بھی خلیفہ کو جب بھی کوئی شرعی مشکل پیش آتی تھی تو وہ امام علیہ السلام کے پاس آکر پنا ہ لیتا تھا کیونکہ خلیفہ میں مسائل شرعی سمجھنے کی صلاحیت نہ تھی او رنہ ھی وہ شرعی سوالات کا جواب دے سکتا تھا۔

امام علیہ السلام کے علمی آثار نفیس وقیمتی ھیں جن میں ”جبر وتفویض“ کے موضوع پر بہترین رسالہ ھے جس میں مسئلہ کے ھر پھلو پر روشنی ڈالی گئی اور اس میں موجود ہ پیچیدگیوں کا مکمل حل بیان کیا گیا ھے خلاصہ یہ کہ اس مسئلہ میں مکمل وضاحت کی گئی ھے او رآپ کے جد امجد حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے قول: ”لا جبر ولا تفویض ، بل امر بین الامرین“ [37]کی مکمل شرح کی گئی ھے۔

آپ Ú©ÛŒ شھادت رجب  Û²ÛµÛ´Ú¾[38] Ú©Ùˆ سامرہ میں هوئی اور آپ Ú©Ùˆ اپنے Ú¾ÛŒ گھر میں دفن کیا گیا جو ہزاروں مومنین Ú©ÛŒ زیارت گاہ بنا هوا Ú¾Û’Û”

گیارهویں امام :   حضرت حسن عسکری علیہ السلام

آپ ”عسکری “ کے نام سے مشهور تھے ، عسکری ”عسکر“ کی طرف منسوب ھے جوسرمن رائے کے ناموں میں سے ایک نام تھا۔

آپ Ú©ÛŒ ولادت باسعا دت ربیع الاول  Û²Û³Û²Ú¾ Ú©Ùˆ مدینہ منورہ میں هوئی۔

آپ کی حیات طیبہ میں درج ذیل حکام کا زمانہ تھا:

۱۔ خلیفہ المعتز ؛ اس زمانہ میں خلیفہ اور امام کے درمیان کوئی دشمنی یا سازش نھیں تھی کیونکہ اس زمانہ میں تُرک لشکر نے خلیفہ کے لئے بہت سی مشکلیں ایجاد کر رکھی تھیں ،اس کی حکومت میں تباہ کاری وخرابکاری کر رکھی تھی اورخلیفہ ان مشکلات سے دست وپنجہ نرم کر رھا تھا لیکن آخر کار خلیفہ کو خلافت سے معزول هونا پڑا۔

۲۔ خلیفہ مہتدیٰ؛ اس کے امام علیہ السلام کے ساتھ اچھے روابط تھے اور اسی وجہ سے خلیفہ شراب، محفلِ رقص وسرور سے دور تھا اور نیکی وخیر کا مظاھر ہ کرتا تھا۔

Û³Û” خلیفہ معتمد Ø› یہ خلیفہ اھل بیت  (ع)کا سخت دشمن تھا اسی وجہ سے اس Ù†Û’ امام علیہ السلام Ú©Ùˆ ایک مدت تک قید خانہ میں رکھا لیکن مجبور هوکر امام علیہ السلام Ú©Ùˆ آزاد کرنا پڑا کیونکہ اس وقت Ú©Û’ نصاریٰ Ù†Û’ خلیفہ سے Ú©Ú†Ú¾ علمی سوالات کر لئے تھے چنانچہ اس مشکل Ú©Ùˆ حل کرنے اور نصاریٰ Ú©Û’ کھوٹے پن Ú©Ùˆ ظاھر کرنے Ú©Û’ لئے امام علیہ السلام Ú©ÛŒ مدد Ù„ÛŒ جیسا کہ تاریخی کتابیں اشارہ کرتی ھیں۔

جس وقت امام علیہ السلام کی وفات کی خبر ملی تو وہ نگران تھا کیونکہ اس وقت ”محمد“ مہدی بن امام عسکری علیھما السلام کی بحث شروع هوچکی تھی اور اس سلسلہ میں امام مہدی علیہ السلام کے چچاحعفر بن علی میں حسد وکینہ بھرا هوا تھا او رآپ کے مال ومنال او رآپ کے مقام کی طرف چشم طمع لگائے هوئے تھا، اور اپنے بھتیجے (امام مہدی (ع)) کو تلاش کرنا چاہتا تھا لیکن یہ اور خلیفہ دونوں اپنے ارادوں میں ناکام هوگئے اور امام مہدی دشمنوں کی نظروں سے مخفی رھے اور خداوندعالم نے ان کو حاسدوں کے حسد سے نجات دی۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 next