حضرات ائمه عليهم السلام



آپ کی خلافت کے دوران ناکثین (اھل جمل) قاسطین (تابع معاویہ) اورمارقین (خوارج) سے جنگ هوئی ۔[5]

آپ Ú©ÛŒ شھادت، مظلومانہ طریقہ سے شب Û²Û± / رمضان المبارک   Û´Û°Ú¾ [6]Ú©Ùˆ کوفہ میں هوئی اور آپ Ú©Ùˆ کوفہ سے باھر ”نجف“ میں دفن کردیا گیا۔

دوسرے امام :  حضرت حسن بن علی علیہ السلام

آپ کے دو مشهور ومعروف لقب ”مجتبیٰ “ او ر”زکی“ تھے۔

آپ کی ولادت باسعادت شب ۱۵/ رمضان المبارک تین ہجری کو مدینہ منورہ میں هوئی۔

آپ Ú©ÛŒ تربیت آغوش پیغمبر  اور قرآنی ماحول میں هوئی۔

آپ امام ہدیٰ [7] وسیدی شباب اھل الجنة [8]میں سے ایک ھیں آپ کی ذات ان دومیں سے ایک ھے جن کے ذریعہ ذریت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلمباقی ھے، آپ ھی ان چار حضرات میں سے ایک ھیں جن کے ذریعہ رسول اسلام نے نصاری نجران سے مباھلہ کیا او رآپ ھی پنجتن پاک کی ایک فرد ھیں جن کی شان میں آیہ تطھیر نازل هوئی۔

آپ نے رسول اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلمکے ساتھ سات سال زندگی گذاری اور اس کے بعد اپنے پدر بزرگوار کے ساتھ تمام مشکلات ومصائب میں شریک رھے اور جب حضرت علی علیہ السلام کی وفات هوئی تو خلافت آپ کے قدموں میں آگئی اور معاویہ اور شام کے رہنے والوں کے علاوہ پورے عالم اسلام نے آپ کی بیعت کی، آپ نے دین کی خاطر اپنے لشکر کو معاویہ اور اس کے لشکر سے مقابلہ کے لئے بھیجا لیکن اس کے بعد آپ کو مشهور ومعروف صلح کرنی پڑی آپ کے بارے میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلمنے پھلے ھی ارشاد فرمادیا تھا:

” ان ہذا سید یصلح اللّٰہ علی یدیہ بین فئتین عظیمتین“[9]

(یہ میرا بیٹا سید وسردار ھے خداوندعالم اس کے ھاتھوں پر دو عظیم گروہ کی صلح کرائے گا)

قارئین کرام !   صلح امام حسن علیہ السلام Ú©ÛŒ تفصیل یعنی اس موقع Ú©Û’ حالات کیا تھے امام علیہ السلام Ù†Û’ کس طرح ان حالات کا مقابلہ کیا،صلح کا مقصد کیا تھا ØŒ اس صلح Ú©Û’ کیا کیا بند تھے، شرطیں کیاکیا تھیں، کیا معاویہ Ù†Û’ ان شرائط Ú©Ùˆ پورا کیا؟ ان تمام چیزوں Ú©Ùˆ اس کتاب Ú©ÛŒ ضخامت Ú©Û’ پیش نظر بیان نھیں کیا جاسکتا او رجو شخص ان تمام چیزوں Ú©ÛŒ تفصیل جاننا چاھے تووہ ”صلح الحسن“نامی کتاب کا مطالعہ کرے، کیونکہ مذکورہ کتاب میں مکمل طریقہ سے بحث Ú©ÛŒ گئی Ú¾Û’ اور اس کتاب Ú©Û’ متعدد ایڈیشن بھی Ú†Ú¾Ù¾ Ú†Ú©Û’ ھیں۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 next