اھل بیت(علیہم السلام)کی محبت و عقیدت سے متعلق کچھ باتیں (2)



چوتھی خصلت: محبت خدا کے لئے ھوتی ھے اور عداوت بھی خدا کے لئے ھوتی ھے،یہ دونوں اجتماعی لگاؤ کا کامل نقشہ کھینچتے ھیں۔

اثبات و ابطال

اھل بیت(علیہم السلام) سے محبت کرنے میں یہ واجب ھے کہ ھم ان کی ثقافت اور ان کے معارف سے دفاع کریں، جس کا انھوں نے اثبات کیا ھے اس کا ھمیں اثبات کرنا چاہئے اور جس کا انھوں نے ابطال کیا ھے ھمیں ا س کا ابطال کرنا چاہئے کیونکہ تاریخِ اھل بیت(علیہم السلام) میں ثقافتی اور علمی روایتوں پر دشمنوں نے ھر چیز سے زیادہ حملے کئے ھیں چنانچہ فقھائے اھل بیت(علیہم السلام) اور ان کے مکتب کے علماء نے ان کے معارف و ثقافت، ان کی فقر اور ان کی اسلام شناسی سے دفاع کیا ھے ۔

اس دائرہ میں اثبات و ابطال بھی ھے جو کہ جھاد و جنگ اور صلح و قطع تعلقی کے میدان میں ھوتا ھے، زیارت جامعہ میں آیا ھے:

”سلم لمن سالمکم و حرب لمن حاربکم، محقق لما حققتھم، مبطل ما اٴبطلتم“۔

جس سے آپ کی صلح ھوگی میں اس سے صلح کروں گا اور جس سے آپ کی قطع تعلقی ھوگی میرا اس سے کوئی تعلق نھیںھوگا۔ جو آپ نے ثابت کیا ھے میں اسی کو ثابت کروں گا اور جس کو آپ نے باطل قرار دیا ھے میں اس کو باطل قرار دونگا۔

میراث و انتظار

کوئی زمانہ ایسا نھیں تھا جس میں ولاء نہ رھی ھو اور یہ مستقبل میں بھی رھے گی، تاریخ کے آغاز سے، حضرت آدم(علیہ السلام) اور حضرت نوح سے لے کر،تاریخ کی انتھاء تک ولاء رھے گی یھاں تک کہ آل محمد(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) میں سے حضرت مھدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف ظھور فرمائیںگے اور زمین کو عدل و انصاف سے پر کریں گے اور زمین کو ظالموں کے تسلط سے آزاد کرا لیں گے تاکہ خدا کا وہ وعدہ پورا ھو جائے جو اس نے تو ریت و زبور میں کیا ھے۔

<وَلَقَد کَتَبْنَا فِی الزَّبُورِ مِن بَعدِ الذِّکرِاٴنَّ الاٴرضَ یَرِثُھَا عِبَادِيَ الصَّالِحُونَ>[12]

ھم نے توریت کے بعد زبور میں یہ لکھ دیا ھے کہ زمین خدا کی ھے ھم اس کو اپنے نیک بندوں کو عطا کریں گے۔

یہ توریت و زبور میں خدا کا وعدہ ھے اور تاریخ میں ھے کہ اھل بیت(علیہم السلام) نے انبیاء اور صالحین سے میراث پائی ھے، ان سے نماز و ذکر، زکواة، حج اور خدا کی طرف بلانے کی میراث پائی ھے ۔

زیارت امام حسین(علیہ السلام)( زیارت وارث) میں اس علمی و ثقافتی اور جھادی میراث کو امام حسین(علیہ السلام) سے مخصوص کیا گیا ھے جو کہ آپ کو انبیاء سے ملی ھے،یہ زیارت تہذیبی اور علمی مفاھیم کی حامل ھے ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 next