اھل بیت(علیہم السلام)کی محبت و عقیدت سے متعلق کچھ باتیں (2)



زیارت

زیارت ولاء کا مظھر اور اس کے آثار میں سے ھے:

زیارت ایک واضح حالت ھے جوھماری اھل بیت(علیہم السلام) سے محبت کے لئے مشھور ھے ھم اس کی پابندی کرتے ھیں،اس کی طرف دعوت دیتے ھیں، ولاء کے دائرہ میں زیارت کی ایک تہذیب و ثقافت ھے، اس کے کچھ آداب ھیں، کچھ نصوص ھیں جن کی تلاوت کرتے ھیں یہ ولاء کے ثقافتی افکار و مفاھیم سے معمور ھیں اور زندگی میں ا س کا ایک اثر ھے ۔

 Ø²ÛŒØ§Ø±Øª Ú©ÛŒ غرض، تاریخ میں صالح Ùˆ ھدایت سے مالامال راستہ Ú©Û’ ذریعہ عضوی Ùˆ ثقافتی استحکام Ú¾Û’Û”Ú¾Ù… اس کارواںکا جز ھیں جو توحید، اخلاص، تقویٰ، نماز، جھاد، زکواة، امر بالمعروف، ذکر، شکر اور صبر Ùˆ قوت Ú©Û’ اقدار سے مالا مال Ú¾Û’ Û”Ú¾Ù… اس مبارک راستہ یا قافلہ کا جز لا یتجزا ھیں کہ جس کا سلسلہ تاریخ میں اھل بیت(علیہم السلام) سے لیکر انبیاء Ú©ÛŒ تحریک تک پھیلا ھوا Ú¾Û’ØŒ آدم سے نوح وابراھیم اور موسیٰ Ùˆ عیسیٰ وغیرہ تک Ú¾Û’ØŒ Ú¾Ù… اس راستہ کا جز ھیں اور اس تاریخی جنگ Ùˆ کشمکش کا جز ھیں جو اس Ú©Û’ راستہ Ú©Û’ ھر مرحلہ میں اسلام Ùˆ جاھلیت اور توحیدو شرک Ú©Û’ درمیان ھوتی رھی ھیں، Ú¾Ù… اس شجر طیبہ کا جز ھیں کہ جس Ú©ÛŒ جڑیں تاریخ Ú©ÛŒ گھرائیوں میں اتری ھوئی ھیں۔

ھم اس شجر کی شاخیں ھیں، اس درخت سے ھمیں نسبت ھے،اس کی ھمیں حفاظت کرنا چاہئے:

<اٴلَم تَرَ کَیفَ ضَرَبَ اللّٰہُ مَثَلاً کَلِمَةً طَیِّبَةً، کَشَجَرَةٍ طَیِّبَةٍ، اٴصلُھَا ثَابِتٌ وَ فَرعُھَا فِی السَّمَاءِ>

کیا تم نے غور نھیں کیا کہ خدا نے پاک کلمہ کی مثال پاک درخت سے دی ھے، اس کی جڑ ثابت و محکم ھے اور اس کی شاخیں آسمانوں میں ھیں۔

اس درخت سے ھمارا رشتہ ھے، اس کے بارے میں ھمیں اپنے ضمیر و وجدان اور عقل و دل میں غور کرنا چاہئے اور جب ھمیں اس شجر طیبہ اور تاریخ کے اس مبارک خاندان سے نسبت کا گھرا احساس ھوگاتو اسی تناسب سے چیلنج کے مقابلہ میں ھماری قوت، صبر و صلابت زیادہ ھوگی اور خوفناک راستوں اور لغزشگاھوں جو راہ زندگی میں ھمارے سامنے آتی ھیں، ان کے خلاف ھمارے اندر ثبات و استقلال میں اضافہ ھوتا ھے ۔

زیارت اس استحکام کا اھم عامل ھے

زیارت سے ایک قوی پر شفقت فضا پیدا ھوتی ھے جس میں اس مبارک خاندان اور تاریخ کے اس صالح راستہ سے تہذیبی، ثقافتی اورتحرک کی نسبت کی تاکید کی گئی ھے۔

رسول(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)خدا، امیر المومنین(علیہ السلام)، فاطمہ زھرا(علیہ السلام)، حسن(علیہ السلام) و حسین(علیہ السلام)، تمام اھل بیت(علیہم السلام)، انبیاء،اولیاء خدا اور صالح مومنین کے لئے جو زیارتیں اھل بیت(علیہم السلام) سے نقل ھوئی ھیں وہ اس تہذیبی اور ثقافتی میراث سے معمورھیںاور اس راستہ پر چلنے اور اس مبارک خاندان سے نسبت ا وران کے دشمنوں اور ان سے جنگ کرنے والوں سے اعلانِ براٴت کے مفھوم سے بھری ھوئی ھیں۔

میں نے اپنی کتاب ”الدعا عند اھل البیت(علیہ السلام)“ کی آخری فصل میں زیارت کے بارے میں ایک تحقیق پیش کی ھے، لہٰذا ھم نے جو بات وھاں بیان کی ھے اسی پر اکتفاء کرتے ھیں یھاں اس کی تکرار نھیں کریں گے۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 next