فروع دین



اور اپنی حیات دنیوی پر نظر ڈالے اور کھے ((اللّٰہ اٴکبر))۔ دوبارہ خاک پر گر کر اس دن کو یاد کرے جب اس کی منزل اس تاریک و اندھیری خا ک میں هوگی۔ زندگی کے بعد موت پر نظر کرے اور دوبارہ سر اٹھا کر موت کے بعد کی زندگی کو دیکھے اور دو سجدوں میں <مِنْہَا خَلَقْنَاکُمْ وَ فِیْھَا نُعِیْدُکُمْ وَ مِنْہَا نُخْرِجُکُمْ تَارَةً اٴُخْریٰ>[25]کے معنی کو سمجھے اور اپنے وجود کے مراحل کی معرفت کو طے کرے۔

جو کچھ بیان کیا گیا ھے وہ نماز میں موجود حکمت و ھدایت کے انوارِ خورشید میں سے ایک شعاع کی مانند ھے اور سورہ حمد کے بعد پڑھی جانے والی سورہ، اذکار، قیام، قعود، قنوت، تسبیحات اربعہ، تشھد، سلام اور آداب نماز کے اسرار کو اختصار کی غرض سے بیان نھیں کیا گیا ھے۔

یہ تھا اسلام میں عبادت کا نمونہ، اس کے مدمقابل عیسائیوں کی عبادت یہ ھے:”اور عبادت کرتے هوئے سابقہ امتوں کی طرح بے کار میں تکرار نہ کرو، چونکہ وہ گمان کرتے تھے کہ زیادہ کھنے کے سبب ان کی عبادت قبول هوگی، پس ان کی طرح نہ هونا، کیونکہ تمھارا باپ، اس سے پھلے کہ تم سوال کرو، تمھاری حاجات سے واقف ھے، پس تم اس طرح سے دعا مانگو: اے ھمارے پدر! کہ تیرا نام آسمان پر مقدس رھے۔ تیرا ملکوت آجائے، جس طرح تیرا ارادہ آسمان میں ھے زمین میں ویسے انجام پائے۔ ھمیں آج کے دن کافی هو جانے والی روٹی دے دے اور ھمارے قرضے معاف فرما دے جیسا کہ ھم بھی اپنے قرض داروں کو بخش دیتے ھیں۔ ھمیں امتحان میں نہ ڈال، بلکہ ھمیں شریر سے نجات دے، کیونکہ ملکوت، قوت و جلال ابدالآباد تک تیرے لئے ھے۔ آمین“[26]

 Ú¾Ù… اس عبادت میں بعض نکات Ú©ÛŒ طرف اشارہ کرتے ھیں:

    Û±Û” ”اے ھمارے پدر!“ خدا پر باپ کا اطلاق یا حقیقی Ú¾Û’ یا مجازی، اگر حقیقی هو تو خدا Ú©Ùˆ تولید Ú©ÛŒ نسبت دینا، درحقیقت اس Ú©Û’ لئے مخلوق Ú©ÛŒ صفت ثابت کرنا اور خالق Ú©Ùˆ مخلوق تصور کرنا Ú¾Û’ اور اگر مجازی هو تو تشبیہ Ú¾Û’ اور خالق Ú©ÛŒ مخلوق سے تشبیہ، مخلوق Ú©ÛŒ صفت Ú©Ùˆ خالق Ú©Û’ لئے ثابت کرنا Ú¾Û’Û” اور ایسی عبادت مخلوق Ú©Û’ لئے هوسکتی Ú¾Û’ØŒ خالق Ú©ÛŒ نھیں، جبکہ اسلام میں عبادت، ایسے خداوندمتعال Ú©ÛŒ عبادت Ú¾Û’ جس Ú©ÛŒ معرفت سے عقول Ú©Ùˆ رھائی نھیں اور غیر سے تشبیہ دینے Ú©ÛŒ اجازت نھیں Ú¾Û’Û”

۲۔ ثناء پروردگار کے بعد ان کی خدا سے درخواست، اس دن کفایت کرنے والی روٹی ھے۔ عیسائی نماز میں پیٹ کی روٹی چاہتا ھے کہ جو انسان کے جسم کے لئے ایسے ھی ھے جیسے حیوان کے لئے گھاس۔ جب کہ مسلمان، صراط مستقیم کی ھدایت جیسی پسندیدہ راہ کی درخواست کرتا ھے، جو عقل کی آنکھ کا نور اور جس کا مقصد خدا ھے،کہ نہ تو ھدایت سے بڑھ کر،کہ جو کمال انسانیت ھے،کوئی قیمتی گوھر ھے۔ اور نہ ھی خداوند عز و جل سے بڑھ کر کوئی موجود ھے۔

۳۔”ھمارے قرض معاف فرما دے، جیسا کہ ھم اپنے قرض داروں کو بخش دیتے ھیں۔“ جھوٹ، خدا کی نافرمانی و معصیت ھے اور معصیت کے ساتھ عبادت کرنا ممکن نھیں، کیا عیسائی اپنے قرض داروں کا قرضہ معاف کرتے ھیں جو اپنے خدا سے اس طرح کہتے ھیں؟!

اختصار کے پیش نظر، بقیہ ادیان کی عبادتوں کے ساتھ مقایسے سے صرف نظر کرتے ھیں۔

ب۔ زکات:

نماز انسان کا خالق سے اور زکات انسان کا مخلوق سے رابطہ Ú¾Û’Û” قرآن مجید Ú©ÛŒ بہت سی آیات میںزکات کا تذکرہ  نماز Ú©Û’ ساتھ کیا گیا Ú¾Û’ ((عن اٴبی جعفر Ùˆ اٴبی عبداللّٰہ علیھما السلام قالا:فرض اللّٰہ الزکاة مع الصّلاة))[27]



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 next