فروع دین



اگر چہ اسلام کی تعلیم و تربیت کے معجزانہ اثرات کی تلاش و جستجو، قرآن کی تمام آیات اور سنت اھل بیت عِصمت و طھارت علیھم السلام میں کرنا ضروری ھے، لیکن چونکہ آفتابِ قرآن و سنت کی ھر شعاع، علم و ھدایت کے نور کا مرکز و سرچشمہ ھے ، لہٰذا سورہ فرقان کی آخری آیات اور تین احادیث کو ذکر کرتے ھیں،جو اس مکتب سے تربیت یافتہ افراد کی عکاسی کرتی ھیں:

 Ø§Ù“یات

Û±Û” <ÙˆÙŽ عِبَادُ الرَّحْمٰنِ الَّذِیْنَ یَمْشُوْنَ عَلَی اْلاٴَرْضِ هونًا وَّ إِذَا خَاطَبَہُمُ الْجَاہِلُوْنَ قَالُوا سَلاَمًا Ø© وَّ اَّلذِےْنَ یَبِیْتُوْنَ لِرَبِّہِمْ سُجَّدًا وَّ قِیَامًا Ø© وَّ الَّذِیْنَ یَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَہَنَّمَ إِنَّ عَذَابَہَا کَانَ غَرَامًا Ø© إِنَّہَا سَائَتْ مُسْتَقَرًّا وَّ مُقَامًا Ø© وَّ الَّذِیْنَ إِذَا اٴَنْفَقُوْا لَمْ یُسْرِفُوْا ÙˆÙŽ لَمْ یَقْتُرُوْا ÙˆÙŽ کَانَ بَیْنَ ذٰلِکَ قَوَامًا Ø© وَّ الَّذِیْنَ لاَ یَدْعُوْنَ مَعَ اللّٰہِ إِلٰہًا آخَرَ ÙˆÙŽ لَا یَقْتُلُوْنَ النَّفْسَ الَّتِیْ حَرَّمَ اللّٰہُ إِلاَّ بِالْحَقِّ ÙˆÙŽ لاَ  یَزْنُوْنَ ÙˆÙŽ مَنْ یَّفْعَلْ ذٰلِکَ یَلْقَ اٴَثَامًا Ø© یُّضَاعَفْ لَہُ الْعَذَابُ یَوْمَ الْقِیَامَةِ ÙˆÙŽ یَخْلُدْ فِیْہِ مُہَانًا Ø© إِلاَّ مَنْ تَابَ ÙˆÙŽ آمَنَ ÙˆÙŽ عَمِلَ عَمَلاً صَالِحًا فَاٴُوْلٰئِکَ یُبَدِّلُ اللّٰہُ سَیِّئَاتِہِمْ حَسَنَاتٍ وَّ کَانَ اللّٰہُ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا Ø© وَّ مَنْ تَابَ ÙˆÙŽ عَمِلَ صَالِحًا فَإِنَّہ یَتُوْبُ إِلَی اللّٰہِ مَتَابًا Ø© وَّ الَّذِیْنَ لاَ  یَشْہَدُوْنَ الزُّوْرَ ÙˆÙŽ إِذَا مَرُّوْا بِاللَّغْوِ مَرُّوْا کِرَامًا Ø© وَّ الَّذِیْنَ إِذَا ذُکِّرُوْا بِآیَاتِ رَبِّہِمْ لَمْ یَخِرُّوْا عَلَیْہَا صُمًّا وَّ عُمْیَانًا Ø© وَّ الَّذِیْنَ یَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا ہَبْ لَنَا مِنْ اٴَزْوَاجِنَا ÙˆÙŽ ذُرِّیَّاتِنَا قُرَّةَ اٴَعْیُنٍ وَّ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ إِمَامًا Ø© اٴُوْلٰئِکَ یُجْزَوْنَ الْغُرْفَةَ بِمَا صَبَرُوْا ÙˆÙŽ یُلَقَّوْنَ فِیْہَا تَحِیَّةً وَّ سَلاَماًة خَالِدِیْنَ فِیْھَا حَسُنَتْ مُسْتَقَرًّا وَّ مُقَاماً> [57]

 Ø®Ø¯Ø§ÙˆÙ†Ø¯ رحمان جس Ú©ÛŒ رحمت  واسعہ سے ھر متقی Ùˆ فاجر فیض یاب هو رھا Ú¾Û’ØŒ Ú©ÛŒ بندگی کا اثر یہ Ú¾Û’ کہ عبادالرحمن کا زمین پر چلنا، جو ان Ú©Û’ اخلاق کا آئینہ دار Ú¾Û’ØŒ نہ تو اکڑ Ú©Û’ ساتھ Ú¾Û’ اور نہ Ú¾ÛŒ اس میں تکبّر Ú¾Û’Û”

عبادالرحمن وہ لوگ ھیں جو خدا Ú©Û’ سامنے ذلیل اور مخلوق Ú©Û’ مقابل متواضع ھیں۔ نہ صرف یہ کہ کسی Ú©Ùˆ اذیت نھیں پہچاتے بلکہ دوسروں Ú©ÛŒ تکالیف Ú©Ùˆ بھی برداشت کرتے ھیں اور جھل Ùˆ نادانی سے بات کرنے والوں Ú©Û’ ساتھ جیسے Ú©Ùˆ تیسا Ú©Û’ بجائے نہ صرف یہ کہ اپنے حلم Ùˆ بردباری Ú©ÛŒ بدولت ان سے جھگڑا نھیں کرتے بلکہ ان Ú©Û’ لئے جھالت Ú©ÛŒ بیماری سے نجات Ú©ÛŒ  بھی آرزو کرتے ھیں<ÙˆÙŽ إِذَا خَاطَبَہُمُ الْجَاہِلُوْنَ قَالُوا سَلاَماً>

اجنبیوں اور مخالفین کے ساتھ جن کا رویہ سلام و سلامتی ھے، ان سے اپنوں اور موافق افراد کے ساتھ مواسات و ایثار کے علاوہ کوئی اور امید نھیں کی جاسکتی۔

یہ تو دن میں ان Ú©ÛŒ رفتار Ùˆ کردار Ú¾Û’ اور رات میں ان کا طریقہ یہ Ú¾Û’ کہ آفاق آسمان پر نظریں جماکر ستاروں اور کہکشاؤںمیں موجود، خداوند متعال Ú©Û’ علم Ùˆ قدرت اور حکمت Ú©ÛŒ نشانیوں میں تدبّر Ùˆ تفکر کرتے ھیں اور ان آیات Ùˆ نشانیوں میں خداوند متعال Ú©ÛŒ تجلّی Ú©ÛŒ عظمت Ú©Ùˆ دیکھ کر، رات قیام Ùˆ سجود میں گزار دیتے ھیں<یَبِیْتُوْنَ لِرَبِّہِمْ سُجَّدًا وَّ قِیَامًا>اور جب غور سے دیکھتے ھیں کہ کروڑوںستارے اس Ú©Û’ Ø­Ú©Ù… Ú©Û’ مطابق حرکت کر رھے ھیں اور اپنے مدار سے ذرہ  برابر بھی منحرف نھیں هوتے، دین اور قانون الٰھی میں اپنے انحراف Ú©Û’ خوف سے کہتے ھیں:<رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَھَنَّمَ إِنَّ عَذَابَھَا کَانَ غَرَاماً>

اور اپنے اموال کی نسبت، جو خون کی طرح معاشرے کے لئے مایہٴ حیات ھے، اس طرح عمل کرتے ھیں کہ روک لینے کی صورت میں فشار خون اور بخشش میں اسراف سے قلت خون جیسی بیماریوں میں مبتلا نھیں هوتے اور میانہ روی سے تجاوز نھیں کرتے تا کہ اپنی اور دوسروں کی ضروریات کو پورا کرسکیں <وَالَّذِیْنَ إِذَا اٴَنْفَقُوْا لَمْ یُسْرِفُوْا وَ لَمْ یَقْترُوْا وَکَانَ بَیْنَ ذٰلِکَ قَوَاماً>

ان کی دوسری صفات یہ ھیں کہ وہ دل و زبان کو شرک، ھاتھوں کو خونِ ناحق اور اپنے دامن کو زنا سے آلودہ نھیں کرتے<وَالَّذِیْنَ لاَ یَدْعُوْنَ مَعَ اللّٰہِ إِلٰھاً آخَرَ وَلاَ یَقْتُلُوْنَ النَّفْسَ الَّتِیْ حَرَّمَ اللّٰہُ إِلاَّ بِالْحَقِّ وَلَا یَزْنُوْنَ وَمَنْ یَّفْعَل ذٰلِکَ یَلْقَ اٴَثَاماً>

جھوٹ اور باطل سے دوری اختیار کرتے ھیں، لغو اور عبث رفتار Ùˆ گفتار Ú©Û’ مقابلے میں بردباری Ú©Û’ ساتھ گذر جاتے ھیں۔ ایسے افراد جو باطل Ùˆ ناحق مجالس سے پرھیز کرتے ھیں اور اپنی عظمت Ùˆ بردباری Ú©Û’ سبب خود Ú©Ùˆ لغو Ùˆ عبث سے آلودہ نھیں کرتے۔ ان Ú©Û’ درختِ وجود سے فقط علم،  حکمت، امانت، صداقت اور عدالت Ú©Û’ Ù¾Ú¾Ù„ حاصل هوتے ھیں<ÙˆÙŽ الَّذِیْنَ لاَ  یَشْہَدُوْنَ الزُّوْرَ ÙˆÙŽ إِذَا مَرُّوْا بِاللَّغْوِ مَرُّوْا کِرَامًا>



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 next