کیا خدا کا بھی کوئی خالق ھے ؟



بسم اللہ الرحمن الرحیم

سوال و جواب

 

سوال: تمام چیزوں کو اللہ نے پیدا کیا ھے ، خود اللہ تعالیٰ کو کس نے پیدا کیا؟

جواب: یہ سوال مادّہ پرستوں کی جانب سے بار بار اٹھایا جا تارھا ھے ۔ وہ یہ پوچھتے ھیں اگر تمھارے بیان کے مطابق اس بات کو مان لیا جائے کہ دنیا کی ھر چیز کو اللہ تعالیٰ نے پیدا کیا ھے تو بتاؤ خود اللہ تعالیٰ کو کس نے تخلیق کیا ھے ؟

ان کا خیال یہ ھے کہ خدا پرستوں کے پاس اس سوال کا کوئی جواب نھیں ھے اور وہ یہ بھی سمجھتے ھیں کہ اس سوال کا جواب دینا صرف خدا پرستوں ھی کی ذمہ داری ھے ۔ اس سوال کا قطعی جواب دینے سے پھلے ھم یہ کھیں گے کہ اس طرح کے سوال کا جواب دینا صرف خدا پرستوں کے ذمّے نھیں ھے بلکہ خود مادہ پرستوں پر بھی یھی اعتراض وارد ھوتا ھے۔ کیونکہ جب وہ یہ کھتے ھیں کہ ھر چیز بالآخر مادّہ کی طرف لوٹتی ھے تو اس کے ساتھ ھی یہ سوال پیدا ھو جاتا ھے کہ اگر تمھارے خیال میں یہ دنیا اور اس کے اندر جو کچھ ھے اس کا سر چشمہ مادّہ ھے تو خود مادہ کھاں سے وجود میں آگیا ؟ اسے کس نے پیدا کیا ؟

اس بنا پر ھمارے نزدیک یہ خیال غلط ھے کہ اس سوال کے مخاطب صرف خدا پرست ھی ھو سکتے ھیں اور اس کا جواب ان ھی کے ذمّے ھے ۔

اب ھم اصل مسئلے کو لیتے ھیں ۔ ھمارا جواب سننے سے پھلے مندرجہ ذیل چند مثالوں پر غور کیجئے تاکہ اصل جواب کے سمجھنے کے لئے آپ کا ذھن تیار ھو جائے ۔

 Ú¾Ø± چیز Ú©ÛŒ نمی Ùˆ رطوبت پانی Ú©ÛŒ وجہ سے Ú¾Û’ ( یا Ú©Ù„ÛŒ طور پر مائعار یہ کھاں سے آئی ؟تکی وجہ سے Ú¾Û’ ) پانی Ú©ÛŒ یہ رطوبت کس چیز Ú©ÛŒ وجہ سے Ú¾Û’ او

 ØªÙ…ام غذاؤں میں چکنائی روغن Ú©ÛŒ وجہ سے Ú¾Û’ ØŒ لیکن روغن Ú©ÛŒ چکنائی کس چیز Ú©Û’ سبب Ú¾Û’ اور یہ اس میں کھاں سے آئی ØŸ

 Ú¾Ø± چیز کا کھارا پن نمک Ú©ÛŒ وجہ سے Ú¾Û’ لیکن خود نمک میں یہ کھارا پن کھاں سے آیا ØŸ

یہ بات ظاھر ھے کہ پانی میں رطوبت ، روغن میں چکنائی اور نمک میں کھارا پن کسی دوسری چیز کی وجہ سے نھیں ھے ۔ یہ در اصل ان چیزوں کی ذاتی اور طبعی خاصیت ھے ۔

پانی بذاتہ مرطوب ھے ۔



1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 next