کیا خدا کا بھی کوئی خالق ھے ؟



اللہ تعالیٰ نے دنیا کو پیدا کیا ھے تاکہ وہ منزل کمال کی طرف گامزن رھے اور ھر لمحے اپنی پوشیدہ صلاحیتوں اور قوتوں کو بروئے کارلائے اور ترقی و کمال کی آخری حد تک پھنچنے کی جد و جھد کرے ۔

 Ø§Ø³ کائنات Ú©Ùˆ اللہ تعالیٰ Ù†Û’ اس لئے وجود بخشا Ú¾Û’ کہ انسان اپنی ضروریات اور حاجتوں Ú©Ùˆ پورا کرنے اور ترقی Ùˆ تکمیل Ú©ÛŒ منزلیں Ø·Û’ کرنے Ú©Û’ لئے اس Ú©Û’ وسائل سے فائدہ اٹھائے Û”

اللہ تعالیٰ نے انسان کو پیدا کیا ، اوراسے قوت ارادہ عطا فرمائی تاکہ وہ اپنی پسند اور اپنے اختیار سے راہ کمال طے کرنے کی کوشش کرے اور اپنی خامیوں سے نجات حاصل کرے ۔

یہ کھا جا سکتا ھے کہ دنیا اور انسان کی تخلیق کا ھدف ، کائنات کی غیر شعوری اور جبری تکمیل اور انسان کی ارادی اور اس کی خود پسندتکمیل ھے ۔

خالق کائنات کا ھدف اس کی اس تخلیق سے بجز اس کے اور کچھ نھیں ھے کہ وہ انسان کی خاطر تمام موجودات کی تکمیل چاھتا ھے ۔

قرآن کریم اور اسلامی روایات نے اس حقیقت کو مختلف طریقوں سے بیان کیا ھے ۔

قرآن کریم کا ارشاد ھے:

” افحسبتم انما خلقناکم عبثا و انکم الینا لا ترجعون “ (سورہ مومنون / ۱۱۵)

” کیا تم نے یہ سمجھ رکھا ھے کہ ھم نے تمھیں عبث اور بے ھودہ پیدا کیا ھے اور یہ کہ تم ھماری طرف نھیں لوٹائے جاؤ گے ۔ ( کیا تم یہ خیال کرتے ھو کہ اپنی تکمیل کے سفر کو ایک حقیقت مطلقہ کی طرف جاری نھیں رکھو گے اور اللہ تعالیٰ کی طرف لوٹائے نھیں جاؤ گے ۔)

نیز ارشاد ھوا :



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 next