غدیر کے سلسله میں اعتراضات کی تحقیق



تیسرے: حضرت ابراھیم علیہ السلام سے متعلق آیہ شریفہ میں ایسا قرینہ موجود ھے جس کی وجہ سے اولیٰ بالتصرف کے معنی مراد نھیں لئے جاسکتے، اور وہ قرینہ یہ ھے کہ کوئی بھی شخص پیغمبر خدا سے افضل و مقدم نھیں ھوتا، برخلاف حدیث غدیر کے (کہ اس میں کوئی ایسا قرینہ نھیں ھے جو اولیٰ بالتصرف کے معنی مراد لینے میں مانع ھو)

۹۔ ذیل حدیث!!

موصوف یہ بھی کہتے ھیں: حدیث غدیر کے ذیل میں ایسا قرینہ موجود ھے جو اس بات پر دلالت کرتا ھے کہ لفظ ”مولا“ سے محبت مراد ھے، کیونکہ پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)نے فرمایا: ”اللھم وال من والاہ وعاد من عاداہ۔“ (پالنے والے ! تو اس کو دوست رکھ جو علی کو دوست رکھے اور اس کو دشمن رکھ جو علی سے دشمنی رکھے۔)

جواب:

اول: اس دعا کے صدر حدیث : ”الست اولی بکم من انفسکم“، کی وجہ سے معنی یہ ھوں گے: ”پالنے والے! جو شخص حضرت علی علیہ السلام کی ولایت کو قبول کرے اس کو دوست رکھ، اور جو ان کی ولایت کو قبول نہ کرے اس کو دشمن رکھ۔“

دوسرے: یہ معنی پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)کے اس عظیم اہتمام کے پیش نظر قابل ذکر نھیں ھے ، کیونکہ یہ کس طرح کھا جاسکتا ھے کہ ھم یہ کھیں کہ پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)نے اس تپتے ھوئے صحرا میں اس عظیم مجمع کو جمع کیا اور ایک معمولی بات کو بیان کرنے کے لئے اس مجمع کو اتنی زحمت میں ڈالا کہ حضرت علی علیہ السلام تمھارے دوست ھیں۔

تیسرے: بعض روایت میں ”وال من والاہ“ کے ساتھ ساتھ ”احب من احبہ“ بھی آیا ھے، جو اس بات پر شاہد ھے کہ پھلا فقرہ محبت کے معنی میں نھیں ھے ورنہ اگر پھلا جملہ محبت کے معنی میں ھو تو دوسرے جملہ میں اسی مطلب کی تکرار ھوتی ھے۔

ابن کثیر نے واقعہ رحبہ کو طبرانی سے نقل کیا ھے جس کے ذیل میں بیان ھوا ھے کہ اس موقع پر ۱۳/ اصحاب کھڑے ھوئے اور انھوں نے گواھی دی کہ حضرت رسول اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)نے فرمایا:

”من کنت مولاہ فعلی مولاہ اللھم وال من والاہ وعاد من عاداہ احب من احبہ وابغض منابغضہ، وانصر من نصرہ واخذل من خذلہ“[31]

متقی ھندی نے بھی اس حدیث کو نقل کیا ھے اور اس کے ذیل میں ھیثمی سے نقل کیا ھے کہ انھوں نے کھا کہ اس حدیث کے سارے رجال ثقہ ھیں[32]

چوتھے: اھل سنت کے بعض بزرگوں جیسے محب الدین طبری شافعی نے اس معنی (یعنی مولا بمعنی محبت ) کو بعید شمار کیا ھے[33]



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 next