مہدی موعود محمد بن حسن عسکری(علیہ السلام) ھیں



خدا وند سبحا ن نے امام ابو محمد حسن عسکری(علیہ السلام) کو ایک فرزند عنایت کیا جس کا نام محمد رکھا اور بچے کی ولادت کے تین روز بعد اپنے اصحاب اور دوستوں کو دیکھا یا اور فرمایا:

”یہ میرے بعد تمھارا ولی امر ھے“ وہ تم پر میرا جانشین ھے وہ وھی ھے جس کے انتظار میں گردنیں کھنچی رھیں گی اور جب زمین ظلم و جور سے بھر جائے گی تو وہ قیام کرکے عدل و انصاف سے بھردے گا۔“[71]

اور بھی اس سلسلہ میں عقید نامی غلامی[72] اور ایک بوڑھی خادمہ[73] اور ابو علی خیزرانی کی کنیز جسے اس نے امام حسن عسکری(علیہ السلام) کو ہدیہ کیا تھا[74] گواھی دی ھے من جملہ کنیزوں میں کہ جھنوں نے حضرت سے ملاقات کی ھے نسیم[75] اور ماریہ[76] ھیں؛اسی طرح امام حسن عسکری(علیہ السلام) کا غلام[77] مسرور جو باورچی تھا، اس نے امام کی زیارت کا اعتراف کیا ھے اور سبھی نے اس کے بارے میں ابو غانم غلام کی طرح گواھی دی ھے۔

حکومت کا طرز عمل امام مہدی(علیہ السلام) کی ولادت پر ایک دلیل ھے

امام حسن عسکری(علیہ السلام) ربیع الثانی ۲۳۲ھ میں پیدا ھوئے اور آنحضرت نے تین عباسی خلفا معتز (۲۵۵ اور مہتدی ۲۵۶ اور معتمد ۲۷۹ کا دور دیکھا ان کے درمیان معتمد عباسی اھل بیت(ع)کی بہ نسبت شدید کینہ توز تھا اور تاریخ کی مشھور کتابوں کے مطالعہ سے جیسے تاریخ طبری اور ۲۵۷ سے ۲۶۰ھ تک کہ حوادث اور حالات کی تحقیق سے یعنی اس کی حکومت کے ابتدائی سالوں میں ائمہ معصومین (ع)کی نسبت اس کے بغض وکینوں کی تحقیق کی جاسکتی ھے۔

قابل ذکر ھے کہ منتقم جبار پروردگار نے اسے اسی دنیا میں سخت عذاب سے درچار کیا اور اس کی بادشاہت میں سے کچھ بھی نھیں بچا حتی کہ تین سو دینار کے لئے بھی محتاج ھو گیا اور اس کے حصول سے بے بس نظر آیا اور آخر کار اسے درد ناک موت کا سامنا کرنا پڑا، کیونکہ ترکی سپاھی اس سے شدیدغضبناک اور رنجیدہ ھو گئے اور تمام مورخین کا اتفاق ھے کہ اسے ایک بڑے برتن میں ڈال کر پگھلادیا۔

معتمد کے منجملہ اقدامات یہ تھے کہ اس نے امام حسن عسکری(علیہ السلام) کی شھادت کے فوراً بعد اپنے عمال اور کار گذاروں کو حضرت کے گھر روانہ کیا اور حکم دیا کہ تمام جگھوں کی تلاشی لی جائے تا کہ امام مہدی(علیہ السلام) کو گرفتار کیا جاسکے اور امام کے گھر کے تمام خدمتگذاروں اور کام کرنے والوںنیز امام کے اھل و عیال کو قید کرلو، اسی اثناء میں جعفر کذاب بھی حرص و ھوس کا شکار ھوگئے اور شیعوں کے نزدیک امام حسن عسکری(علیہ السلام) کی جگہ پر قابض ھو نے کے لئے حکومت وقت سے جاملے اور حکومت کے کارگذاروں کا تعاون کیا؛ وہ بھی اس طرح سے کہ شیخ مفید کے نقل کے مطابق کوئی بلا و مصیبت نھیں رہ گئی تھی جو امام حسن عسکری(علیہ السلام) کے ورثہ پر نہ ٹوٹی ھو[78]

یہ سب کچھ اس وقت ھوا جب امام مہدی(علیہ السلام) پانچ سال کے تھے، لیکن معتمد جانتا تھا کہ یہ بچہ وھی ھے جو اھل بیت کی بارھویں فرد ھے وھی طاغوتوں اور سرکشوں کے تخت و تاج کو تاراج کرے گا۔ اور زمین کو ظلم و بربریت میں غرق ھونے کے بعد عدل و انصاف سے بھر دے گا، اس نے بچہ کے سن و سال کی کمی کی طرف توجہ نھیں کی۔درحقیقت معتمد مہدی امت کی نسبت وھی ارادہ رکھتا تھا جو موسیٰ کی نسبت فرعون رکھتا تھا یعنی موسیٰ کلیم اللہ کے پیدا ھونے کے وقت رکھتا تھا؛ اس وقت ان کی ماں نے اس کے خوف سے انھیں دریائے نیل میں ڈال دیا، بعض مصائب کا برداشت کرنا بعض مصائب سے آسان ھے۔

امام مہدی(علیہ السلام) کی عالمی رسالت کو صرف معتمد ھی نے نھیں سمجھا تھا بلکہ اس سے پھلے معتز، مہدی عباسی بھی اس سے مطلع تھے یھی وجہ تھی کہ امام حسن عسکری(علیہ السلام) اپنے فرزند کی ولادت کے نشر نہ ھونے پر تاکید فرماتے تھے۔ صرف پاکیزہ نفس اور خالص شیعہ تھے جنھیں تدابیر اور احتیاط لازم کے ساتھ آگاہ کیا تھا۔

امام حسن عسکری(علیہ السلام) نے اپنے نزدیک ترین اصحاب کو متعدد بار وجود مہدی سے آگاہ کیا اور یاد دھانی کرائی کہ اس اھم راز کی مکمل طور پر حفاظت کرنا۔ کیونکہ زمانے کے طاغوت اورفرعون جانتے تھے کہ یہ آسمان امامت کے بارھویں ستارے ھیں جن پر جابر بن سمرہ کی متواتر حدیث منطبق ھوئی ھے، ورنہ اس ۵/سالہ بچے سے معتمد کی حکومت کو کونسا خطرہ تھا؟ اگر یہ وھی مہدی موعود ھے کہ جس کا تاریخ سازنقش متواتر احادیث میںپورے طور سے بیان ھوا اور ستمگروں کے مقابلہ میں جن کا رویہ نیز غیر مسالمت آمیز موقف کی وضاحت کے ساتھ ترجمانی نھیں کی گئی۔ پھر حکومت وقت نے شھادت اور جعفر کذاب کے دعوے (کہ ان کے بھائی امام حسن عسکری(علیہ السلام) نے اپنا کوئی جانشین نھیں چھوڑا ھے) مطابق عمل کیوں نھیں کیا؟ کیا حکومت کے لئے ممکن نھیں تھا کہ ان تمام ناپاک حرکتوں، گندے کارناموں، وحشیانہ اور احمقانہ فعل کو انجام دیئے بغیر جو امام سے خوف پر دلالت کرتا ھے، جعفر کذاب کو امام حسن عسکری(علیہ السلام) کی میراث دے دے۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 next