مہدی موعود محمد بن حسن عسکری(علیہ السلام) ھیں



کیاابن الوقت اور مطلبی لوگ امام مہدی(علیہ السلام) کی ولادت کے سلسلہ میں اس سے زیادہ دلائل کے محتاج ھیں؟ (یعنی ایسے خود غرض لوگوں کو کیا اس سے زیادہ دلیلوں کی ضرورت ھے؟۔) یا مشرکین کے مانند کہ جنھوں نے رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)کو مخاطب قرار دیا، اور زبان حال سے امام مہدی(علیہ السلام) سے کہتے ھیں:

ھم تم پر اس وقت تک ایمان نھیں لائیں گے جب تک کہ تم ھمارے لئے زمین سے چشمہ جاری نہ کرو یا خرما و انگور کا تمھارے پاس کوئی باغ ھو اور ان درختوں کے درمیان چھوٹی چھوٹی نھریں جاری ھوں یا آسمان کے کچھ ٹکڑے جیسا کہ تمھارا خیال ھے ھمارے سرپر گرا دو یا خدا اور فرشتوں کو ھمارے سامنے لاکر کھڑا کرو یا تمھارے پاس زرو جواھرات سے بھرا کوئی گھر ھو، یا آسمان پر جاو مگر تمھارے آسمان پر جانے کا ھم اس وقت یقین کریں گے جب تم وھاں سے ھمارے لئے کوئی کتاب لے آو اور ھم اسے مطالعہ کریں (اے رسول) ان مشرکین سے کھو میرا پرور دگارر اس سے پاک و منزہ ھے۔ کیا میں بشر کے سوا کچھ اور ھوں جو پیغمبری کے لئے مبعوث ھوا ھوں[19]

کوئی یہ نہ کہہ سکے کہ ھم حق آگاہ افراد، حق سے گریزاں کی ہدایت کے بارے میں بہت زیادہ پرامید نھیں ھیں۔ کیونکہ جو شخص آفتاب کے درخشاں پر تو سے روشنی اور گرمی حاصل نھیں کرسکتا، وہ کبھی چاند کی روشنی سے اپنی راہ میں چراغ روشن نھیں کرسکتا، اس راہ میں میرا مقصد، غیر آگاہ لوگوں کے کانوں تک حق کا پیغام پھونچانا اور اس نورانی حقیقت سے ایمان کو تقویت بخشنا ھے اس لئے ممکن ھے بعض افراد کے دلوں میں اعتقاد کی لومدھم پڑگئی ھو۔

امام حسن عسکری(علیہ السلام) کا اپنے فرزند مہدی کی ولادت کی تصریح کرنا

 Ù…حمد ابن یحییٰ عطار Ú©ÛŒ صحیح روایت کہ جو انھوں Ù†Û’ احمد بن اسحاق سے انھوں Ù†Û’ ابو ھاشم جعفری سے اس طرح نقل کیا Ú¾Û’:

ابو محمد (امام حسن عسکری(علیہ السلام)) سے میں نے عرض کیا: آپ کی ھیبت اور شخصیت ھمیں آپ سے سوال کرنے سے روکتی ھے۔ کیا ھمیں آپ اجازت دیتے ھیں کہ آپ سے کچھ سوال کریں؟

فرمایا: ”اجازت ھے

میں نے عرض کیا: میرے آقا! کیا آپ کا کوئی فرزند ھے؟

 ÙØ±Ù…ایا:”ھاں“میں Ù†Û’ کھا: اگر آپ Ú©Û’ ساتھ کوئی حادثہ پیش آجائے تو Ú¾Ù… ان Ú©Û’ سراغ میں کھاں جائیں Ú¯Û’ØŸ

 â€ÙØ±Ù…ایا: ”مدینہ میں“[20]



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 next