مہدی موعود محمد بن حسن عسکری(علیہ السلام) ھیں



علی بن محمد کی ایک دوسری صحیح میں ھے کہ انھوں نے محمد بن علی بن بلال سے اس طرح نقل کیا ھے:

ابو محمد (امام حسن عسکری(علیہ السلام)) سے حضرت کی شھادت سے دو سال پھلے مجھے ایک پیغام پھونچا جس میں انھوں نے اپنے بعد کے جانشین کے بارے میں مجھے اطلاع دی تھی اور دوبارہ شھادت کے تین روز قبل مجھے ایک دوسرا پیغام پھونچا جس میں آنحضرت نے مجھے اپنے جانشین کے بارے میں آگاہ کیا تھا[21]

علی بن محمد سے مراد ادیب، فاضل اور ثقہ جناب ابن بندار ھیں اور ابن بلال بھی وثاقت اور بزرگی میں بلند مقام پر روشن کی جانے والی آگ سے کھیں زیادہ مشھور و معروف ھیں، (حددرجہ شھرت کے مالک ھیں) چنانچہ ابو القاسم حسین بن روح جیسے لوگ ان سے رجوع کرتے تھے اس بات کو علم رجال کے تمام ماھرین نے قبول کیا ھے۔

امام مہدی(علیہ السلام) کی ولادت پر دایہ کی گواھی

آنحضرت کی دایہ عظیم المرتبت خاندان، شریف اور نجیب خاتون امام جواد(علیہ السلام) کی بیٹی امام ھادی(علیہ السلام) کی بھن اور امام حسن عسکری(علیہ السلام) کی پھوپھی حکیمہ خاتون تھیں جھنوں نے امام مہدی(علیہ السلام) کی ولادت کے وقت آپ کی والدہ گرامی نرجس خاتون کی خدمت کی۔

انھوں نے حضرت کی پیدا ئش کے بعد تصریح کی ھے[22]

 Ø§Ù„بتہ جن عورتوں Ù†Û’ ان Ú©ÛŒ مدد Ú©ÛŒ ان میں امام حسن عسکری(علیہ السلام) Ú©ÛŒ خادمہ ماریہ اور نسیم اور ابو علی خیزرانی Ú©ÛŒ کنیز کہ جس Ù†Û’ اسے امام حسن عسکری(علیہ السلام) Ú©Ùˆ ہدیہ کیا تھا۔ اس طرح کہ موثق راوی محمد بن یحییٰ Ù†Û’ اس Ú©ÛŒ تصریح Ú©ÛŒ Ú¾Û’ نیزنام کا ذکر کیا Ú¾Û’[23]

واضح ھے کہ اسلامی معاشرہ میں ولادت سے متعلق دایہ عورتوں کے علاوہ کوئی اورآگاہ نھیں ھوتا اور جو بھی اس بات کا انکار کرے، تو وہ اپنی ولادت کے بارے میں کیا کھے گا؟! ھاں! امام مہدی(علیہ السلام) کی ولادت باسعادت کے بعد، حضرت امام حسن عسکری(علیہ السلام) نے سنت نبوی کے مطابق اپنے فرزند کا عقیقہ کیا۔ جیسے کہ رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)کی سیرت کا ھر پابند شخص انجام دیتا ھے[24]

ائمہ کے چاھنے والے اور وہ افراد جنھوں نے امام مہدی کے دیدار کی گواھی دی ھے

امام حسن عسکری(علیہ السلام) کے چند اصحاب اور آپ کے والد گرامی امام ھادی(علیہ السلام) امام حسن عسکری(علیہ السلام) کی حیات میں امام مہدی(علیہ السلام) کی زیارت سے مشرف ھوئے اور ان کی اجازت سے اس بات کی گواھی دی جیسا کہ دوسرے گروہ نے امام حسن عسکری(علیہ السلام) کی شھادت کے بعد امام سے ملاقات کی گواھی دی ھے کہ غیبت صغریٰ کے دوران ۲۶۰ھ سے ۳۲۹ھ تک یہ اتفاق ھوا ھے۔ چونکہ ان گواھوں کی تعداد زیادہ ھے، لہٰذا ھم یھاں صرف ان لوگوں کے اسماء کے ذکر پر اکتفا کرتے ھیں جن کااکابر شیعہ نے نام لیا ھے: جیسے: مرحوم کلینی متولد ۳۳۹ھ کہ انھوں نے تقریباً غیبت صغریٰ کا ۲۰/ سال درک کیا ھے۔ اور جناب شیخ مفید ۴۱۳ھ/ اور شیخ طوسی متوفی ۴۶۰ھ یھاں پر بہتر ھے کہ کچھ ان کے ذریعہ منقول اخبار پر اکتفا کریں گے کہ جن لوگوں نے امام مہدی(علیہ السلام) کو دیکھا ھے اور اس باب میں جمع کیا گیا ھے پھر اس کے بعد امام سے ملاقات کرنے والوں کے اسماء

ان کے محل روایت کی تعین کے ساتھ، چار جلیل القدر بزرگوں کی کتاب میں بیان کریں گے:



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 next