مہدی کے معتقدین کے فرائض سے متعلق بحث



انتظار یعنی شھوتوں کے گرداب اور نفسانی خواہشات کی موجوں میں عرش پیما کشتی۔

انتظار یعنی برھوت مادہ میں ھرا بھرا باغ۔

انتظار یعنی وحدانیت کی عرفان بخش داستان۔

پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)سے دو معروف روایت نقل کی گئی ھے کہ ان دونوں کا موازنہ کرنے سے ”انتظار“ کی اھم خصوصیات میں سے ایک خصوصیت تک پھونچا جاسکتا ھے؛

”اَفْضَلُ الْاَعْمَالِ اَحْمَزُہَا“ اور ”اَفْضَلُ اَعْمَالِ اُمَّتِی اِنْتِظَارُ الْفَرَجِ“

”بہترین اعمال وہ ھیں جن میں مشقت زیادہ ھو“اور ”میری امت کا بہترین عمل فرج کا انتظار ھے“

مذکورہ بالا دو مقدمہ کا نتیجہ یہ ھے کہ ”انتظار“ شرعی تکالیف میں سب سے مشکل اور دشوارترین تکلیف ھے۔ نیز اس ”انتظار“ کی خصوصیت کو کشف کرنے سے منتظرین کی بے حساب جزا کا فلسفہ بھی آسان ھوجاتا ھے۔

 Ù…سئلہ ”انتظار Ú©Û’ سخت Ùˆ دشوار ھونے“ Ú©ÛŒ بنیادی وجہ

اس تکلیف کی مشقت کی بنیادی وجہ جاننے کے لئے ایک سرسری جائزہ لینا ضروری ھے تاکہ اس رہ گذر سے اس دینی اھم ذمہ داری کے انجام دینے کے لئے زیادہ سے زیادہ اپنے وظیفہ سے آشناھو سکیں؛ منتظرین کی ذمہ داریوں کی علت کو چار محور میں خلاصہ کرسکتے ھیں:

۱۔ عدالت وتقویٰ سے آراستہ ھونا

 Ø­Ø¶Ø±Øª مہدی(علیہ السلام) Ú©Û’ انتظار کرنے والے Ú©ÛŒ ذمہ داری یہ Ú¾Û’ کہ وہ ایک سچا اور متدیّن انسان ھو، عدالت،تقویٰ اور پرھیزگاری Ú©Û’ زیور سے آراستہ Ú¾ÙˆÛ” حضرت ولی عصر(علیہ السلام) کا سچا اور واقعی دوست اور ماننے والا وہ شخص Ú¾Û’ جو آنجناب Ú©Û’ کردار Ùˆ گفتار اور مکتب Ú©Ùˆ اپنے لئے عملی نمونہ قرار دے۔ مولا کا قیام نیز ان Ú©ÛŒ تمام روح فرسا زحمتیں، تمام کوششیں اور ہدایتیں آنجناب Ú©Û’ آباء واجداد Ú©ÛŒ شھادتیں،نفوس Ú©ÛŒ تربیت اور واقعی دینداروں Ú©ÛŒ پرورش Ú©ÛŒ راہ میںھوئی ھیں۔ فطری طور پر حضرت مہدی(علیہ السلام) Ú©Û’ وہ انصار Ùˆ اعوان جو اس اھم امور میں آنحضرت Ú©ÛŒ مددکر تے ھیں وہ اس اعتبار سے اپنے رھبر سے روحانی رابطہ رکھتے اور رفتار Ú©Û’ لحاظ سے ھماھنگ ھیں۔ان Ú©Û’ فرمان Ú©Û’ سامنے تسلیم محض ھونے Ú©Û’ لئے ان Ú©ÛŒ رکاب میں حاضر ھیں، فرمان خداوندی پر پوری طرح سے عامل (اِتَّقُوْا اللّٰہَ حَقَّ تُقَاتِہ) جیساکہ تقوی وپر ھیزگاری کا حق Ú¾Û’ اس طرح خدا سے ڈرو) ھیں۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 next