مرجعیت کے لئے حضرت علی (ع) کی اہلیت



سعد بن ابی وقاص کہتے ہیں کہ میں اور میرے ساتھ اور دو افراد مسجد میں بیٹھے ھوئے علی کے بارے میں کچھ نامناسب باتیں کہیں اتنے میں رسول آگئے آپ اس قدر غصہ میں تھے کہ چہرے سے اس کے آثار نمایاں تھے ۔ ہم نے اس دن رسول کے غضب سے اللہ کی پناہ مانگی، آپ نے فرمایا: ”تم کو کیا ھوگیا ، آخر ہم سے کیا چاہتے ھو، جس نے علی کو اذیت دی اس نے ہم کو اذیت دی“[25]

خود حضرت امیر المومنین ناقل ہیں کہ ہم مدینہ کی گلیوں سے گذر کر ایک باغ میں پہنچے رسول ہمارے ساتھ تھے اور وہ میرا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لئے ھوئے تھے، میں نے کہا: یا رسول اللہ(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) یہ باغ کتنا خوبصورت ھے۔

آپ نے فرمایا: ”جنت میں ا س سے حسین باغ ہمارے لئے ھے“ جب راستہ ختم ھوا تو رسول(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) نے مجھے گلے سے لگایا اس کے بعد پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے میں نے عرض کی، یارسول اللہ(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کیوں رو رھے ہیں؟

آپ نے فرمایا: لوگوں کے دلوں میں تمہارے لئے کینے بھرے ہیں جو میرے بعد ظاہر کریں گے۔

جناب امیر فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کی: یارسول اللہ(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) میرا دین سلامت ھے نہ۔؟

آپ(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) نے فرمایا:ہاں تمہارا دین سلامت ھے۔[26]

حیان اسدی سے روایت ھے کہ میں نے امیرالمومنین کو فرماتے ھوئے سنا کہ آپ نے فرمایا کہ رسول(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) نے میرے لئے فرمایا: میرے بعد امت تم سے جنگ کرے گی اور تم میری راہ شریعت پر گامزن ھوگے اور میری سنت پر جہاد کرو گے جو تم سے محبت کرے گا وہ مجھ سے محبت کرے گا جس نے تم کو ناراض کیا اس نے مجھ کو ناراض کیا اور یہ اس سے خضاب ھوگی[27](یعنی تمہاری ڈاڑھی تمہارے سر کے خون سے رنگین ھوگی) اہلبیت سے خلافت کو جدا کرنے کا زمینہ فراہم ھوچکا تھا۔

نبوت و خلافت بنی ہاشم میں جمع نہ ھونے کی ایک وجہ حسد تھی جس کو قریش کے سرکردہ افراد کسی صورت میں جائز نہیں سمجھتے تھے کہ یہ دونوں چیزیں کسی ایک گھر میں اکٹھا ھو جا ئیں، یہ بات ابن عباس اور خلیفہ ثانی کے مذاکرہ سے اور واضح ھوجاتی ھے۔

عبد اللہ ابن عمر راوی ھے کہ ایک دن میں اپنے والد کے پاس بیٹھا تھا اور کئی افراد ان کے پاس جمع تھے اس وقت شعر کی بات نکل آئی ، والد نے کہا کہ سب سے بڑا شاعر کون ھے؟

تو لوگوں نے کئی لوگوں کا نام پیش کیا، اتنے میں عبد اللہ وارد ھوئے سلام کیا اور بیٹھ گئے، عمر نے کہا کہ باخبر شخص آگیا ھے، عبد اللہ! سب سے بڑا شاعر کون ھے؟



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 next