مرجعیت کے لئے حضرت علی (ع) کی اہلیت



اسی وجہ سے حذیفہ یمانی نے کہا ھے کہ اگر روز خندق علی کی فضیلت کو تمام مسلمانوں پر تقسیم کردیا جائے تو سب کو اپنے احاطہ میں لے لیگی۔

ابن عباس اس قول خدا کے بارے میں کہتے ہیں: <وَ کَفیٰ اللّٰہُ المُوٴمِنِینَ القِتَالَ>، بعلیّ ابن ابی طالب!!

حضرت علی (ع) خیبر میں

ساتویں ہجری میں خود رسول اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) شریک لشکر تھے اور خیبر کے قلعوں کی فتح چاہتے تھے جہاں وہ لوگ پناہ لئے ھوئے تھے آپ نے بعض اصحاب کو اس مہم کو سر کرنے کے لئے بھیجا مگر ان سے کچھ نہ بن پڑا۔

بریدہ سے روایت ھے کہ جب کبھی آپ طاقت فرسا سفر کرتے تھے تو ایک یا دو دن باہر نہیں آتے تھے اور جب رسول(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) نے یہ دشوار سفر طے کیا تو آپ باہر نہیں آئے ابوبکر نے علم رسول اٹھایا اور جنگ کے لئے اٹھ کھڑے ھوئے اپنے تئیں حملات کیئے اور واپس آگئے، پھر عمر نے علم رسول کو سنبھالا اورابوبکر سے زیادہ جنگ میں شدت پیدا کرنے کی کوشش کی سر انجام فتح کے بغیر واپس آگئے۔

جب رسول(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کو ان حادثات کی خبر دی گئی تو آپ نے فرمایا: کل میں اس کو علم دوں گا جو مرد ھوگا اللہ و رسول کو دوست رکھتا ھوگا اور اللہ و رسول اس کو دوست رکھتے ھوں گے اور وہ قلع کو فتح کرے گا-:اس وقت علی وہاں نہیں تھے، سارے قریش اس بات کی آس لگائے بیٹھے تھے اور اس بات کے امیدوار تھے کہ اے کاش! آنے والے کل، میں ہی ھوتا۔

صبح نمودار ھوئی علی اپنے اونٹ پر سوار ھوکر آئے اوراس کو خیمہ رسول(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کے پاس بیٹھا دیا آپ کو آشوب چشم کی شکایت تھی لہذا آپ آنکھوں پر ایک معمولی قسم کے کپڑے کی پٹی باندھے ھوئے تھے۔

رسول(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) نے پوچھا: کیا ھوا تمہیں؟

آپ نے کہا: آشوب چشم۔

رسول اسلام(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) نے کہا: قریب آؤ!علی قریب گئے، رسول(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) نے آنکھوں میں لعاب دہن لگایا، آنکھوں کا درد جاتا رہا،اس کے بعد علم عطا فرمایا، علی(ع) اس کو لیکر اٹھ کھڑے ھوئے۔

 Ø§Ù† Ú©Û’ جسم پر ایک سرخ رنگ کا لباس تھا آپ گنجان نخلستان سے گذر کر خیبر تک پہنچے، ادھر سے قلعہ کا محافظ مرحب اس حال میں نکلا کہ اس Ú©Û’ سر پر خود اور خود پر زرد یمنی پارچہ کا عمامہ اور عمامہ پر ایک پتھر میں سوراخ کیا ھوا انڈے Ú©ÛŒ مانند ایک اور خود، اور وہ خود باختگی میں رجز Ù¾Ú‘Ú¾ رہا تھا۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 next