قرآن کےبارےميں قرآن کي زباني



 

32. وَلَوْ أَنَّ قُرْآنًا سُيِّرَتْ بِهِ الْجِبَالُ أَوْ قُطِّعَتْ بِهِ الْأَرْضُ أَوْ كُلِّمَ بِهِ الْمَوْتَى بَل لِّلّهِ الْأَمْرُ جَمِيعًا أَفَلَمْ يَيْأَسِ الَّذِينَ آمَنُواْ أَن لَّوْ يَشَاءُ اللّهُ لَهَدَى النَّاسَ جَمِيعًا وَلاَ يَزَالُ الَّذِينَ كَفَرُواْ تُصِيبُهُم بِمَا صَنَعُواْ قَارِعَةٌ أَوْ تَحُلُّ قَرِيبًا مِّن دَارِهِمْ حَتَّى يَأْتِيَ وَعْدُ اللّهِ إِنَّ اللّهَ لاَ يُخْلِفُ الْمِيعَادَO .

”اور اگر کوئي ايسا قرآن ہوتا جس کے ذريعے پہاڑ چلا ديئے جاتے يا اس سے زمين پھاڑ دي جاتي يا اس کے ذريعے مُردوں سے بات کرا دي جاتي (تب بھي وہ ايمان نہ لاتے)، بلکہ سب کام اﷲ ہي کے اختيار ميں ہيں، تو کيا ايمان والوں کو (يہ) معلوم نہيں کہ اگر اﷲ چاہتا تو سب لوگوں کو ہدايت فرما ديتا، اور ہميشہ کافر لوگوں کو ان کے کرتوتوں کے باعث کوئي (نہ کوئي) مصيبت پہنچتي رہے گي يا ان کے گھروں (يعني بستيوں) کے آس پاس اترتي رہے گي يہاں تک کہ اﷲ کا وعدہء (عذاب) آپہنچے، بيشک اﷲ وعدہ خلافي نہيں کرتاO“

 

33. الر تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ وَقُرْآنٍ مُّبِينٍO

”الف، لام، را (حقيقي معني اﷲ اور رسول صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم ہي بہتر جانتے ہيں)، يہ (برگزيدہ) کتاب اور روشن قرآن کي آيتيں ہيںO“

 

34. إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَO

”بيشک يہ ذکرِ عظيم (قرآن) ہم نے ہي اتارا ہے اور يقيناً ہم ہي اس کي حفاظت کريں گےO“

 



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 next