قرآن کےبارےميں قرآن کي زباني



14. إِنَّا أَنزَلْنَا إِلَيْكَ الْكِتَابَ بِالْحَقِّ لِتَحْكُمَ بَيْنَ النَّاسِ بِمَا أَرَاكَ اللّهُ وَلاَ تَكُن لِّلْخَآئِنِينَ خَصِيمًاO

“اے رسولِ گرامي!) بيشک ہم نے آپ کي طرف حق پر مبني کتاب نازل کي ہے تاکہ آپ لوگوں ميں اس (حق) کے مطابق فيصلہ فرمائيں جو اللہ نے آپ کو دکھايا ہے، اور آپ (کبھي) بدديانت لوگوں کي طرف داري ميں بحث کرنے والے نہ بنيںO“

 

15. يَا أَهْلَ الْكِتَابِ قَدْ جَاءَكُمْ رَسُولُنَا يُبَيِّنُ لَكُمْ كَثِيرًا مِّمَّا كُنْتُمْ تُخْفُونَ مِنَ الْكِتَابِ وَيَعْفُواْ عَن كَثِيرٍ قَدْ جَاءَكُم مِّنَ اللّهِ نُورٌ وَكِتَابٌ مُّبِينٌO

”اے اہلِ کتاب! بيشک تمہارے پاس ہمارے (يہ) رسول تشريف لائے ہيں جو تمہارے لئے بہت سي ايسي باتيں (واضح طور پر) ظاہر فرماتے ہيں جو تم کتاب ميں سے چھپائے رکھتے تھے اور (تمہاري) بہت سي باتوں سے درگزر (بھي) فرماتے ہيں۔ بيشک تمہارے پاس اﷲ کي طرف سے ايک نور (يعني حضرت محمد صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم) آگيا ہے اور ايک روشن کتاب (يعني قرآن مجيد)o“

 

16. وَأَنزَلْنَا إِلَيْكَ الْكِتَابَ بِالْحَقِّ مُصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهِ مِنَ الْكِتَابِ وَمُهَيْمِنًا عَلَيْهِ فَاحْكُم بَيْنَهُم بِمَا أَنزَلَ اللّهُ وَلاَ تَتَّبِعْ أَهْوَاءَهُمْ عَمَّا جَاءَكَ مِنَ الْحَقِّ لِكُلٍّ جَعَلْنَا مِنكُمْ شِرْعَةً وَمِنْهَاجًا وَلَوْ شَاءَ اللّهُ لَجَعَلَكُمْ أُمَّةً وَاحِدَةً وَلَـكِن لِّيَبْلُوَكُمْ فِي مَآ آتَاكُم فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَاتِ إِلَى اللهِ مَرْجِعُكُمْ جَمِيعًا فَيُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمْ فِيهِ تَخْتَلِفُونَO

. ”اور (اے نبئ مکرّم!) ہم نے آپ کي طرف (بھي) سچائي کے ساتھ کتاب نازل فرمائي ہے جو اپنے سے پہلے کي کتاب کي تصديق کرنے والي ہے اور اس (کے اصل احکام و مضامين) پر نگہبان ہے، پس آپ ان کے درميان ان (احکام) کے مطابق فيصلہ فرمائيں جو اﷲ نے نازل فرمائے ہيں اور آپ ان کي خواہشات کي پيروي نہ کريں، اس حق سے دور ہو کر جو آپ کے پاس آچکا ہے ۔ ہم نے تم ميں سے ہر ايک کے لئے الگ شريعت اور کشادہ راہِ عمل بنائي ہے، اور اگر اﷲ چاہتا تو تم سب کو (ايک شريعت پر متفق) ايک ہي امّت بنا ديتا ليکن وہ تمہيں ان (الگ الگ احکام) ميں آزمانا چاہتا ہے جو اس نے تمہيں (تمہارے حسبِ حال) ديئے ہيں، سو تم نيکيوں ميں جلدي کرو۔ اﷲ ہي کي طرف تم سب کو پلٹنا ہے، پھر وہ تمہيں ان (سب باتوں ميں حق و باطل) سے آگاہ فرمادے گا جن ميں تم اختلاف کرتے رہتے تھےO“

 

17. وَإِذَا سَمِعُواْ مَا أُنزِلَ إِلَى الرَّسُولِ تَرَى أَعْيُنَهُمْ تَفِيضُ مِنَ الدَّمْعِ مِمَّا عَرَفُواْ مِنَ الْحَقِّ يَقُولُونَ رَبَّنَا آمَنَّا فَاكْتُبْنَا مَعَ الشَّاهِدِينَO



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 next