قرآن کےبارےميں قرآن کي زباني



55. وَإِنَّكَ لَتُلَقَّى الْقُرْآنَ مِن لَّدُنْ حَكِيمٍ عَلِيمٍO

. ”اور بيشک آپ کو (يہ) قرآن بڑے حکمت والے، علم والے (رب) کي طرف سے سکھايا جا رہا ہےO“

 

56. إِنَّ هَذَا الْقُرْآنَ يَقُصُّ عَلَى بَنِي إِسْرَائِيلَ أَكْثَرَ الَّذِي هُمْ فِيهِ يَخْتَلِفُونَO

”بيشک يہ قرآن بني اسرائيل کے سامنے وہ بيشتر چيزيں بيان کرتا ہے جن ميں وہ اختلاف کرتے ہيںO“

 

57. إِنَّمَا أُمِرْتُ أَنْ أَعْبُدَ رَبَّ هَذِهِ الْبَلْدَةِ الَّذِي حَرَّمَهَا وَلَهُ كُلُّ شَيْءٍ وَأُمِرْتُ أَنْ أَكُونَ مِنَ الْمُسْلِمِينَO وَأَنْ أَتْلُوَاْ الْقُرْآنَ فَمَنِ اهْتَدَى فَإِنَّمَا يَهْتَدِي لِنَفْسِهِ وَمَن ضَلَّ فَقُلْ إِنَّمَا أَنَا مِنَ الْمُنذِرِينَO .

”(آپ ان سے فرما ديجئے کہ) مجھے تو يہي حکم ديا گيا ہے کہ اس شہرِ (مکّہ) کے رب کي عبادت کروں جس نے اسے عزت و حُرمت والا بنايا ہے اور ہر چيز اُسي کي (مِلک) ہے اور مجھے (يہ) حکم (بھي) ديا گيا ہے کہ ميں (اللہ کے) فرمانبرداروں ميں رہوںO نيز يہ کہ ميں قرآن پڑھ کر سناتا رہوں سو جس شخص نے ہدايت قبول کي تو اس نے اپنے ہي فائدہ کے لئے راہِ راست اختيار کي، اور جو بہکا رہا تو آپ فرما ديں کہ ميں تو صِرف ڈر سنانے والوں ميں سے ہوںO“

 

58. وَمَا كَانَ رَبُّكَ مُهْلِكَ الْقُرَى حَتَّى يَبْعَثَ فِي أُمِّهَا رَسُولًا يَتْلُواْ عَلَيْهِمْ آيَاتِنَا وَمَا كُنَّا مُهْلِكِي الْقُرَى إِلَّا وَأَهْلُهَا ظَالِمُونَO



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 next