قرآن کےبارےميں قرآن کي زباني



”اور آپ کا رب بستيوں کو تباہ کرنے والا نہيں ہے يہاں تک کہ وہ اس کے بڑے مرکزي شہر (capital) ميں پيغمبر بھيج دے جو ان پر ہماري آيتيں تلاوت کرے، اور ہم بستيوں کو ہلاک کرنے والے نہيں ہيں مگر اس حال ميں کہ وہاں کے مکين ظالم ہوںO“

 

59. إِنَّ الَّذِي فَرَضَ عَلَيْكَ الْقُرْآنَ لَرَادُّكَ إِلَى مَعَادٍ قُل رَّبِّي أَعْلَمُ مَن جَاءَ بِالْهُدَى وَمَنْ هُوَ فِي ضَلَالٍ مُّبِينٍO

. ”بيشک جس (رب) نے آپ پر قرآن (کي تبليغ و اقامت کو) فرض کيا ہے يقيناً وہ آپ کو (آپ کي چاہت کے مطابق) لوٹنے کي جگہ (مکہ يا آخرت) کي طرف (فتح و کاميابي کے ساتھ) واپس لے جانے والا ہے ۔ فرما ديجئے : ميرا رب اسے خوب جانتا ہے جو ہدايت لے کر آيا اور اسے (بھي) جو صريح گمراہي ميں ہےO“

 

60. وَمَا كُنتَ تَتْلُواْ مِن قَبْلِهِ مِن كِتَابٍ وَلَا تَخُطُّهُ بِيَمِينِكَ إِذًا لَّارْتَابَ الْمُبْطِلُونَO بَلْ هُوَ آيَاتٌ بَيِّنَاتٌ فِي صُدُورِ الَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ وَمَا يَجْحَدُ بِآيَاتِنَا إِلَّا الظَّالِمُونَO

. ”اور (اے حبيب!) اس سے پہلے آپ کوئي کتاب نہيں پڑھا کرتے تھے اور نہ ہي آپ اسے اپنے ہاتھ سے لکھتے تھے ورنہ اہلِ باطل اسي وقت ضرور شک ميں پڑ جاتےO بلکہ وہ (قرآن ہي کي) واضح آيتيں ہيں جو ان لوگوں کے سينوں ميں (محفوظ) ہيں جنہيں (صحيح) علم عطا کيا گيا ہے، اور ظالموں کے سوا ہماري آيتوں کا کوئي انکار نہيں کرتاO“

 

61. وَلَقَدْ ضَرَبْنَا لِلنَّاسِ فِي هَذَا الْقُرْآنِ مِن كُلِّ مَثَلٍ وَلَئِن جِئْتَهُم بِآيَةٍ لَّيَقُولَنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا إِنْ أَنتُمْ إِلَّا مُبْطِلُونَO

”اور درحقيقت ہم نے لوگوں (کے سمجھانے) کے لئے اس قرآن ميں ہر طرح کي مثال بيان کر دي ہے، اور اگر آپ ان کے پاس کوئي (ظاہري) نشاني لے آئيں تب بھي يہ کافر لوگ ضرور (يہي) کہہ ديں گے کہ آپ محض باطل و فريب کار ہيںO“

 

62. إِنَّمَا يُؤْمِنُ بِآيَاتِنَا الَّذِينَ إِذَا ذُكِّرُوا بِهَا خَرُّوا سُجَّدًا وَسَبَّحُوا بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَهُمْ لَا يَسْتَكْبِرُونَO

. ”پس ہماري آيتوں پر وہي لوگ ايمان لاتے ہيں جنہيں اُن (آيتوں) کے ذريعے نصيحت کي جاتي ہے تو وہ سجدہ کرتے ہوئے گر جاتے ہيں اور اپنے رب کي حمد کے ساتھ تسبيح کرتے ہيں اور وہ تکبّر نہيں کرتےO“

. ”اور (اے حبيبِ مکرّم!) آپ جس حال ميں بھي ہوں اور آپ اس کي طرف سے جس قدر بھي قرآن پڑھ کر سناتے ہيں اور (اے امتِ محمديہ!) تم جو عمل بھي کرتے ہو مگر ہم (اس وقت) تم سب پر گواہ و نگہبان ہوتے ہيں جب تم اس ميں مشغول ہوتے ہو، اور آپ کے رب (کے علم) سے ايک ذرّہ برابر بھي (کوئي چيز) نہ زمين ميں پوشيدہ ہے اور نہ آسمان ميں اور نہ اس (ذرہ) سے کوئي چھوٹي چيز ہے اور نہ بڑي مگر واضح کتاب (يعني لوحِ محفوظ) ميں (درج) ہےO“



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18