قرآن کےبارےميں قرآن کي زباني



35. وَلَقَدْ آتَيْنَاكَ سَبْعًا مِّنَ الْمَثَانِي وَالْقُرْآنَ الْعَظِيمَO

”اور بيشک ہم نے آپ کو بار بار دہرائي جانے والي سات آيتيں (يعني سورہء فاتحہ) اور بڑي عظمت والا قرآن عطا فرمايا ہےO“

 

36. وَقُلْ إِنِّي أَنَا النَّذِيرُ الْمُبِينُO كَمَا أَنزَلْنَا عَلَى المُقْتَسِمِينَO الَّذِينَ جَعَلُوا الْقُرْآنَ عِضِينَO

”اور فرما ديجئے کہ بيشک (اب) ميں ہي (عذابِ الٰہي کا) واضح و صريح ڈر سنانے والا ہوںO جيسا (عذاب) کہ ہم نے تقسيم کرنے والوں (يعني يہود و نصارٰي) پر اتارا تھاO جنہوں نے قرآن کو ٹکڑے ٹکڑے (کر کے تقسيم) کر ڈالا (يعني موافق آيتوں کو مان ليا اور غير موافق کو نہ مانا)O“

 

37. وَأَنزَلْنَا إِلَيْكَ الذِّكْرَ لِتُبَيِّنَ لِلنَّاسِ مَا نُزِّلَ إِلَيْهِمْ وَلَعَلَّهُمْ يَتَفَكَّرُونَO .

”اور (اے نبيِ مکرّم!) ہم نے آپ کي طرف ذکرِ عظيم (قرآن) نازل فرمايا ہے تاکہ آپ لوگوں کے لئے وہ (پيغام اور احکام) خوب واضح کر ديں جو ان کي طرف اتارے گئے ہيں اور تاکہ وہ غور و فکر کريںO“

 

38. فَإِذَا قَرَأْتَ الْقُرْآنَ فَاسْتَعِذْ بِاللّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِO



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 next