قرآن کےبارےميں قرآن کي زباني



 

52. تَبَارَكَ الَّذِي نَزَّلَ الْفُرْقَانَ عَلَى عَبْدِهِ لِيَكُونَ لِلْعَالَمِينَ نَذِيرًاO

. ”(وہ اللہ) بڑي برکت والا ہے جس نے (حق و باطل ميں فرق اور) فيصلہ کرنے والا (قرآن) اپنے (محبوب و مقرّب) بندہ پر نازل فرمايا تاکہ وہ تمام جہانوں کے لئے ڈر سنانے والا ہو جائےO“

 

53. وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لَوْلَا نُزِّلَ عَلَيْهِ الْقُرْآنُ جُمْلَةً وَاحِدَةً كَذَلِكَ لِنُثَبِّتَ بِهِ فُؤَادَكَ وَرَتَّلْنَاهُ تَرْتِيلًاO

”اور کافر کہتے ہيں کہ اس (رسول) پر قرآن ايک ہي بار (يک جا کرکے) کيوں نہيں اتارا گيا؟ يوں (تھوڑا تھوڑا کر کے اسے) تدريجاً اس لئے اتارا گيا ہے تاکہ ہم اس سے آپ کے قلبِ (اطہر) کو قوت بخشيں اور (اسي وجہ سے) ہم نے اسے ٹھہر ٹھہر کر پڑھا ہے (تاکہ آپ کو ہمارے پيغام کے ذريعے بار بار سکونِ قلب ملتا رہے)O“

 

54. وَالَّذِينَ إِذَا ذُكِّرُوا بِآيَاتِ رَبِّهِمْ لَمْ يَخِرُّوا عَلَيْهَا صُمًّا وَعُمْيَانًاO

”اور (يہ) وہ لوگ ہيں کہ جب انہيں ان کے رب کي آيتوں کے ذريعے نصيحت کي جاتي ہے تو ان پر بہرے اور اندھے ہو کر نہيں گر پڑتے (بلکہ غور و فکر بھي کرتے ہيں)O“

 



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 next