قرآن کےبارےميں قرآن کي زباني



”اور (يہي وجہ ہے کہ ان ميں سے بعض سچے عيسائي جب اس (قرآن) کو سنتے ہيں جو رسول (صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم) کي طرف اتارا گيا ہے تو آپ ان کي آنکھوں کو اشک ريز ديکھتے ہيں۔ (يہ آنسوؤں کا چھلکنا) اس حق کے باعث (ہے) جس کي انہيں معرفت (نصيب) ہوگئي ہے ۔ (ساتھ يہ) عرض کرتے ہيں: اے ہمارے رب! ہم (تيرے بھيجے ہوئے حق پر) ايمان لے آئے ہيں سو تو ہميں (بھي حق کي) گواہي دينے والوں کے ساتھ لکھ لےO“

 

18. قُلْ أَيُّ شَيْءٍ أَكْبَرُ شَهَادَةً قُلِ اللّهُ شَهِيدٌ بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ وَأُوحِيَ إِلَيَّ هَذَا الْقُرْآنُ لِأُنذِرَكُم بِهِ وَمَن بَلَغَ أَئِنَّكُمْ لَتَشْهَدُونَ أَنَّ مَعَ اللّهِ آلِهَةً أُخْرَى قُل لاَّ أَشْهَدُ قُلْ إِنَّمَا هُوَ إِلَـهٌ وَاحِدٌ وَإِنَّنِي بَرِيءٌ مِّمَّا تُشْرِكُونَO

”آپ (ان سے دريافت) فرمائيے کہ گواہي دينے ميں سب سے بڑھ کر کون ہے ؟ آپ (ہي) فرما ديجئے کہ اﷲ ميرے اور تمہارے درميان گواہ ہے، اور ميري طرف يہ قرآن اس لئے وحي کيا گيا ہے کہ اس کے ذريعے تمہيں اور ہر اس شخص کو جس تک (يہ قرآن) پہنچے ڈر سناؤں۔ کيا تم واقعي اس بات کي گواہي ديتے ہو کہ اﷲ کے ساتھ دوسرے معبود (بھي) ہيں؟ آپ فرما ديں: ميں (تو اس غلط بات کي) گواہي نہيں ديتا، فرما ديجئے : بس معبود تو وہي ايک ہي ہے اور ميں ان(سب) چيزوں سے بيزار ہوں جنہيں تم (اﷲ کا) شريک ٹھہراتے ہوO“

 

19. وَمَا قَدَرُواْ اللّهَ حَقَّ قَدْرِهِ إِذْ قَالُواْ مَا أَنزَلَ اللّهُ عَلَى بَشَرٍ مِّن شَيْءٍ قُلْ مَنْ أَنزَلَ الْكِتَابَ الَّذِي جَاءَ بِهِ مُوسَى نُورًا وَهُدًى لِّلنَّاسِ تَجْعَلُونَهُ قَرَاطِيسَ تُبْدُونَهَا وَتُخْفُونَ كَثِيرًا وَعُلِّمْتُم مَّا لَمْ تَعْلَمُواْ أَنتُمْ وَلاَ آبَاؤُكُمْ قُلِ اللّهُ ثُمَّ ذَرْهُمْ فِي خَوْضِهِمْ يَلْعَبُونَO

. ”اور انہوں نے (يعني يہود نے) اﷲ کي وہ قدر نہ جاني جيسي قدر جاننا چاہيے تھي، جب انہوں نے يہ کہہ (کر رسالتِ محمدي صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم کا انکار کر) ديا کہ اﷲ نے کسي آدمي پر کوئي چيز نہيں اتاري۔ آپ فرما ديجئے : وہ کتاب کس نے اتاري تھي جو موسٰي (عليہ السلام) لے کر آئے تھے جو لوگوں کے لئے روشني اور ہدايت تھي؟ تم نے جس کے الگ الگ کاغذ بنا لئے ہيں تم اسے (لوگوں پر) ظاہر (بھي) کرتے ہو اور (اس ميں سے) بہت کچھ چھپاتے (بھي) ہو، اور تمہيں وہ (کچھ) سکھايا گيا ہے جو نہ تم جانتے تھے اور نہ تمہارے باپ دادا، آپ فرما ديجئے : (يہ سب) اﷲ (ہي کا کرم ہے) پھر آپ انہيں (ان کے حال پر) چھوڑ ديں کہ وہ اپني خرافات ميں کھيلتے رہيںO“اتَّبِعُواْ مَا أُنزِلَ إِلَيْكُم مِّن رَّبِّكُمْ وَلاَ تَتَّبِعُواْ مِن دُونِهِ أَوْلِيَاءَ قَلِيلاً مَّا تَذَكَّرُونَO

. ”(اے لوگو!) تم اس (قرآن) کي پيروي کرو جو تمہارے رب کي طرف سے تمہاري طرف اتارا گيا ہے اور اس کے غيروں ميں سے (باطل حاکموں اور) دوستوں کے پيچھے مت چلو، تم بہت ہي کم نصيحت قبول کرتے ہوO“

 

21. الَّذِينَ يَتَّبِعُونَ الرَّسُولَ النَّبِيَّ الْأُمِّيَّ الَّذِي يَجِدُونَهُ مَكْتُوبًا عِندَهُمْ فِي التَّوْرَاةِ وَالْإِنْجِيلِ يَأْمُرُهُم بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَاهُمْ عَنِ الْمُنكَرِ وَيُحِلُّ لَهُمُ الطَّيِّبَاتِ وَيُحَرِّمُ عَلَيْهِمُ الْخَبَآئِثَ وَيَضَعُ عَنْهُمْ إِصْرَهُمْ وَالْأَغْلاَلَ الَّتِي كَانَتْ عَلَيْهِمْ فَالَّذِينَ آمَنُواْ بِهِ وَعَزَّرُوهُ وَنَصَرُوهُ وَاتَّبَعُواْ النُّورَ الَّذِي أُنزِلَ مَعَهُ أُوْلَـئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَO



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 next