قرآن کےبارےميں قرآن کي زباني



 

25. وَإِذَا تُتْلَى عَلَيْهِمْ آيَاتُنَا بَيِّنَاتٍ قَالَ الَّذِينَ لاَ يَرْجُونَ لِقَاءَنَا ائْتِ بِقُرْآنٍ غَيْرِ هَـذَا أَوْ بَدِّلْهُ قُلْ مَا يَكُونُ لِي أَنْ أُبَدِّلَهُ مِن تِلْقَاءِ نَفْسِي إِنْ أَتَّبِعُ إِلاَّ مَا يُوحَى إِلَيَّ إِنِّي أَخَافُ إِنْ عَصَيْتُ رَبِّي عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍO

. ”اور جب ان پر ہماري روشن آيتيں تلاوت کي جاتي ہيں تو وہ لوگ جو ہم سے ملاقات کي توقع نہيں رکھتے، کہتے ہيں کہ اس (قرآن) کے سوا کوئي اور قرآن لے آئيے يا اسے بدل ديجئے، (اے نبيِ مکرّم!) فرما ديں: مجھے حق نہيں کہ ميں اسے اپني طرف سے بدل دوں، ميں تو فقط جو ميري طرف وحي کي جاتي ہے (اس کي) پيروي کرتا ہوں، اگر ميں اپنے رب کي نافرماني کروں تو بيشک ميں بڑے دن کے عذاب سے ڈرتا ہوںO“

 

26. فَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللّهِ كَذِبًا أَوْ كَذَّبَ بِآيَاتِهِ إِنَّهُ لاَ يُفْلِحُ الْمُجْرِمُونَO

”پس اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹا بہتان باندھے يا اس کي آيتوں کو جھٹلا دے ۔ بيشک مجرم لوگ فلاح نہيں پائيں گےO“

 

27. وَمَا كَانَ هَـذَا الْقُرْآنُ أَن يُفْتَرَى مِن دُونِ اللّهِ وَلَـكِن تَصْدِيقَ الَّذِي بَيْنَ يَدَيْهِ وَتَفْصِيلَ الْكِتَابِ لاَ رَيْبَ فِيهِ مِن رَّبِّ الْعَالَمِينَO

. ”يہ قرآن ايسا نہيں ہے کہ اسے اللہ (کي وحي) کے بغير گھڑ ليا گيا ہو ليکن (يہ) ان (کتابوں) کي تصديق (کرنے والا) ہے جو اس سے پہلے (نازل ہوچکي) ہيں اور جو کچھ (اللہ نے لوح ميں يا احکامِ شريعت ميں) لکھا ہے اس کي تفصيل ہے، اس (کي حقانيت) ميں ذرا بھي شک نہيں (يہ) تمام جہانوں کے رب کي طرف سے ہےO“

 



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 next