قرآن کےبارےميں قرآن کي زباني



. ”(يہ وہ لوگ ہيں) جو اس رسول (صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم) کي پيروي کرتے ہيں جو اُمّي (لقب) نبي ہيں (يعني دنيا ميں کسي شخص سے پڑھے بغير مِن جانبِ اللہ لوگوں کو اخبارِ غيب اورمعاش و معاد کے علوم و معارف بتاتے ہيں) جن (کے اوصاف و کمالات) کو وہ لوگ اپنے پاس تورات اور انجيل ميں لکھا ہوا پاتے ہيں، جو انہيں اچھي باتوں کا حکم ديتے ہيں اور بري باتوں سے منع فرماتے ہيں اور ان کے لئے پاکيزہ چيزوں کو حلال کرتے ہيں اور ان پر پليد چيزوں کو حرام کرتے ہيں اور ان سے ان کے بارِگراں اور طوقِ (قيود) جو ان پر (نافرمانيوں کے باعث مسلّط) تھے، ساقط فرماتے (اور انہيں نعمتِ آزادي سے بہرہ ياب کرتے) ہيں۔ پس جو لوگ اس (برگزيدہ رسول صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم) پر ايمان لائيں گے اور ان کي تعظيم و توقير کريں گے اور ان (کے دين) کي مدد و نصرت کريں گے اور اس نورِ (قرآن) کي پيروي کريں گے جو ان کے ساتھ اتارا گيا ہے، وہي لوگ ہي فلاح پانے والے ہيںO“

 

22. وَإِذَا قُرِئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُواْ لَهُ وَأَنصِتُواْ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَO

”اور جب قرآن پڑھا جائے تو اسے توجہ سے سنا کرو اور خاموش رہا کرو تاکہ تم پر رحم کيا جائےO“

 

23. إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ إِذَا ذُكِرَ اللّهُ وَجِلَتْ قُلُوبُهُمْ وَإِذَا تُلِيَتْ عَلَيْهِمْ آيَاتُهُ زَادَتْهُمْ إِيمَانًا وَعَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَO

. ”ايمان والے (تو) صرف وہي لوگ ہيں کہ جب (ان کے سامنے) اللہ کا ذکر کيا جاتا ہے (تو) ان کے دل (اس کي عظمت و جلال کے تصور سے) خوفزدہ ہو جاتے ہيں اور جب ان پر اس کي آيات تلاوت کي جاتي ہيں تو وہ (کلامِ محبوب کي لذت انگيز اور حلاوت آفريں باتيں) ان کے ايمان ميں زيادتي کر ديتي ہيں اور وہ (ہر حال ميں) اپنے رب پر توکل (قائم) رکھتے ہيں (اور کسي غير کي طرف نہيں تکتے)O“

 

24. إِنَّ اللّهَ اشْتَرَى مِنَ الْمُؤْمِنِينَ أَنفُسَهُمْ وَأَمْوَالَهُم بِأَنَّ لَهُمُ الجَنَّةَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ اللّهِ فَيَقْتُلُونَ وَيُقْتَلُونَ وَعْدًا عَلَيْهِ حَقًّا فِي التَّوْرَاةِ وَالْإِنجِيلِ وَالْقُرْآنِ وَمَنْ أَوْفَى بِعَهْدِهِ مِنَ اللّهِ فَاسْتَبْشِرُواْ بِبَيْعِكُمُ الَّذِي بَايَعْتُم بِهِ وَذَلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُO

”بيشک اﷲ نے اہلِ ايمان سے ان کي جانيں اور ان کے مال، ان کے لئے جنت کے عوض خريد لئے ہيں، (اب) وہ اللہ کي راہ ميں قتال کرتے ہيں، سو وہ (حق کي خاطر) قتل کرتے ہيں اور (خود بھي) قتل کئے جاتے ہيں۔ (اﷲ نے) اپنے ذمہء کرم پر پختہ وعدہ (ليا) ہے، تَورات ميں (بھي) انجيل ميں (بھي) اور قرآن ميں (بھي)، اور کون اپنے وعدہ کو اﷲ سے زيادہ پورا کرنے والا ہے، سو (ايمان والو!) تم اپنے سودے پر خوشياں مناؤ جس کے عوض تم نے (جان و مال کو) بيچا ہے، اور يہي تو زبردست کاميابي ہےO“



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 next