قرآن کےبارےميں قرآن کي زباني



45. وَبِالْحَقِّ أَنزَلْنَاهُ وَبِالْحَقِّ نَزَلَ وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلاَّ مُبَشِّرًا وَنَذِيرًاO وَقُرْآناً فَرَقْنَاهُ لِتَقْرَأَهُ عَلَى النَّاسِ عَلَى مُكْثٍ وَنَزَّلْنَاهُ تَنْزِيلاًO قُلْ آمِنُواْ بِهِ أَوْ لاَ تُؤْمِنُواْ إِنَّ الَّذِينَ أُوتُواْ الْعِلْمَ مِن قَبْلِهِ إِذَا يُتْلَى عَلَيْهِمْ يَخِرُّونَ لِلْأَذْقَانِ سُجَّدًاO وَيَقُولُونَ سُبْحَانَ رَبِّنَا إِن كَانَ وَعْدُ رَبِّنَا لَمَفْعُولاًO وَيَخِرُّونَ لِلْأَذْقَانِ يَبْكُونَ وَيَزِيدُهُمْ خُشُوعًاO

”اور حق کے ساتھ ہي ہم نے اس (قرآن) کو اتارا ہے اور حق ہي کے ساتھ وہ اترا ہے، اور (اے حبيبِ مکرّم!) ہم نے آپ کو خوشخبري سنانے والا اور ڈر سنانے والا ہي بنا کر بھيجا ہےO اور قرآن کو ہم نے جدا جدا کر کے اتارا تاکہ آپ اسے لوگوں پر ٹھہر ٹھہر کر پڑھيں اور ہم نے اسے رفتہ رفتہ (حالات اور مصالح کے مطابق) تدريجاً اتارا ہےO فرما ديجئے: تم اس پر ايمان لاؤ يا ايمان نہ لاؤ، بيشک جن لوگوں کو اس سے قبل علمِ (کتاب) عطا کيا گيا تھا جب يہ (قرآن) انہيں پڑھ کر سنايا جاتا ہے وہ ٹھوڑيوں کے بل سجدہ ميں گر پڑتے ہيںO اور کہتے ہيں: ہمارا رب پاک ہے، بيشک ہمارے رب کا وعدہ پورا ہو کر ہي رہنا تھاO اور ٹھوڑيوں کے بل گريہ و زاري کرتے ہوئے گر جاتے ہيں، اور يہ (قرآن) ان کے خشوع و خضوع ميں مزيد اضافہ کرتا چلا جاتا ہےO“

 

46. وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّن ذُكِّرَ بِآيَاتِ رَبِّهِ فَأَعْرَضَ عَنْهَا وَنَسِيَ مَا قَدَّمَتْ يَدَاهُ إِنَّا جَعَلْنَا عَلَى قُلُوبِهِمْ أَكِنَّةً أَن يَفْقَهُوهُ وَفِي آذَانِهِمْ وَقْرًا وَإِن تَدْعُهُمْ إِلَى الْهُدَى فَلَن يَهْتَدُوا إِذًا أَبَدًاO

”اور اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جسے اس کے رب کي نشانياں ياد دلائي گئيں تو اس نے ان سے رُوگرداني کي اور ان (بداَعماليوں) کو بھول گيا جو اس کے ہاتھ آگے بھيج چکے تھے، بيشک ہم نے ان کے دلوں پر پردے ڈال ديئے ہيں کہ وہ اس حق کو سمجھ (نہ) سکيں اور ان کے کانوں ميں بوجھ پيدا کر ديا ہے (کہ وہ اس حق کو سن نہ سکيں)، اور اگر آپ انہيں ہدايت کي طرف بلائيں تو وہ کبھي بھي قطعًا ہدايت نہيں پائيں گےO“

 

47. قُل لَّوْ كَانَ الْبَحْرُ مِدَادًا لِّكَلِمَاتِ رَبِّي لَنَفِدَ الْبَحْرُ قَبْلَ أَن تَنفَدَ كَلِمَاتُ رَبِّي وَلَوْ جِئْنَا بِمِثْلِهِ مَدَدًاO

”فرما ديجئے: اگر سمندر ميرے رب کے کلمات کے لئے روشنائي ہوجائے تو وہ سمندر ميرے رب کے کلمات کے ختم ہونے سے پہلے ہي ختم ہوجائے گا اگرچہ ہم اس کي مثل اور (سمندر يا روشنائي) مدد کے لئے لے آئيںO“

 

48. أُوْلَئِكَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِم مِّنَ النَّبِيِّينَ مِن ذُرِّيَّةِ آدَمَ وَمِمَّنْ حَمَلْنَا مَعَ نُوحٍ وَمِن ذُرِّيَّةِ إِبْرَاهِيمَ وَإِسْرَائِيلَ وَمِمَّنْ هَدَيْنَا وَاجْتَبَيْنَا إِذَا تُتْلَى عَلَيْهِمْ آيَاتُ الرَّحْمَن خَرُّوا سُجَّدًا وَبُكِيًّاO



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 next