گناهوں سے بچنے کا طریقه



گزشتہ بحث میں ھم ثابت کرچکے ھیں کہ قرآن مجید اور الٰھی تعلیمات کی رو سے گناہ ایک بیماری ھے ، اور بتاچکے ھیں کہ یہ بیماری قابل علاج ھے، نیز یہ بھی واضح کرچکے ھیں کہ اس بیماری کے علاج کرنے والے اطباء یعنی خدا ، انبیاء ، ائمہ علیھم السلام اور علمائے دین ھیں، لہٰذا گناھگار بندے کو اپنی بیماری کے علاج کے لئے ان مقدس ترین اطباء کے پاس جانا چاہئے، اور ان کے تجویز کردہ نسخہ پر عمل کرنا چاہئے تاکہ اس بیماری سے شفا مل جائے ،صحت و سلامتی لوٹ آئے، اورنیک و صالح بندوں کے قافلہ میں شامل ھوجائے۔

گناھوں کے بیمار کو اس چیز پر توجہ رکھنا چاہئے کہ جس طرح انسان عام بیمار ی کے معلوم ھونے کے فوراً بعد اس کے علاج کے لئے طبیب یا ڈاکٹر کے پاس جاتا ھے تاکہ درد و تکلیف سے نجات حاصل ھونے کے علاوہ بیماری بدن میں جڑ نہ پکڑلے، جس کا علاج ناممکن ھوجائے، اسی طرح گناہ کی بیماری کے علاج کے لئے بھی جلدی کرنا چاہئے اور بھت جلد الٰھی نسخہ پر عمل کرتے ھوئے توبہ و استغفار کرنا چاہئے، تاکہ گناہ و ظلمت ،معصیت ، شرّ شیطان اور ھوائے نفس کا اس کی زندگی سے خاتمہ ھوجائے، اوراس کی زندگی میں رحمت و مغفرت، صحت و سلامتی کا نور چمکنے لگے۔

گناھگار کو چاہئے کہ خواب غفلت سے باھر نکل آئے، اپنی نامناسب حالت پر توجہ دے اور یہ سوچے کہ میں نے خداکے ان تمام لطف و کرم ،احسان اور اس کی نعمتوں کے مقابلہ میں شب و روز اپنی عمر کو نور اطاعت و عبادت اورخدمت خلق سے منور کرنے کے بجائے معصیت و گناہ اور خطا کی تاریکی سے اپنے کو آلودہ کیا ھے، اس موقع پر اپنے اوپر واجب قرار دے کہ اپنے تمام ظاھری و باطنی گناھوں کو ترک کرے، ھوائے نفس اور شیطان کی بندگی و اطاعت سے پرھیز کرے، خداوندعالم کی طرف رجوع کرے، اور صراط مستقیم پر برقرار رہنے کے ساتھ ساتھ حیا و شرم، عبادت و بندگی اور بندگان خدا کی خدمت کے ذریعہ اپنے ماضی کا تدارک کرے۔

فقھی اور شرعی لحاظ سے یہ واجب ”واجبِ فوری“ Ú¾Û’ ØŒ یعنی جس وقت گناھگار انسان اپنے گناھوں Ú©ÛŒ طرف متوجہ ھوجائے، اور یہ احساس ھوجائے کہ اس Ù†Û’ کس عظیم مقدس ذات Ú©ÛŒ مخالفت Ú©ÛŒ Ú¾Û’ اور کس منعم حقیقی Ú©ÛŒ نعمت Ú©Ùˆ گناہ میں استعمال کیا Ú¾Û’ØŒ اور کس مولائے کریم سے جنگ Ú©Û’ لئے آمادہ پیکار ھوا Ú¾Û’ØŒ اور کس مھربان Ú©Û’ روبرو کھڑا ھوگیا Ú¾Û’ØŒ تو فوری طور پر اپنے علاج Ú©Û’ لئے توبہ کرے اور  ندامت Ú©ÛŒ حرارت اور حسرت Ú©ÛŒ Ø¢Ú¯ Ú©Û’ ذریعہ اپنے وجود سے گناھوں Ú©Û’ اثر Ú©Ùˆ جلادے، اور اپنے دل Ùˆ جان اور روح سے فحشاء Ùˆ منکر Ú©ÛŒ گندگی Ú©Ùˆ پاک کردے، اور اپنے اندر خدائی رحمت Ùˆ مغفرت Ú©Ùˆ جگہ دے کیونکہ توبہ میں تاخیر کرنا خود ایک گناہ Ú¾Û’ اور خود Ú©Ùˆ عذاب الٰھی سے محفوظ سمجھنا اور اس حالت پر باقی رہنا گناھان کبیرہ میں سے Ú¾Û’Û”

حضرت عبد العظیم حسنی علیہ الرحمہ نے حضرت امام محمد تقی علیہ السلام سے ،انھوں نے حضرت امام رضا علیہ السلام سے ،انھوںنے حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام سے، انھوں نے حضرت امام صادق علیہ السلام سے روایت کی ھے کہ عمرو بن عُبَید نے امام علیہ السلام سے سوال کیا: گناھان کبیرہ کون سے ھیں؟ تو آپ نے قرآن سے گناھان کبیرہ کی تفصیل بیان کرتے ھوئے فرمایا:خود کو عذاب الٰھی سے محفوظ سمجھنا بھی گناہ کبیرہ ھے۔[36]

کسی گناھگار کو یہ حق نھیں ھے کہ وہ توبہ و استغفار کے لئے کوئی زمانہ معین کرے اور خداوندعالم کی طرف بازگشت کو آئندہ پر چھوڑدے، اور اپنے درد کے علاج کو بوڑھاپے کے لئے چھوڑدے۔

کیونکہ اس بات کی کیا ضمانت ھے کہ جس امید کے سھارے اس بیماری کے علاج کو آئندہ پرچھوڑا جارھا ھے وہ اس وقت تک زندہ بھی رھے گا، کیا ایک جوان کا بوڑھاپے تک باقی رہنا ضروری ھے؟!! ھوسکتا ھے اسی غفلت کی حالت اور گناھوں و شھوت کے عالم میں ھی موت کا پیغام پہنچ جائے۔

ایسے بھت سے لوگ دیکھنے میں آئے ھیں جو کھتے تھے کہ ابھی تو جوانی ھے، بوڑھاپے میں توبہ کرلیں گے ،لیکن موت نے ان کو فرصت نہ دی اور اسی جوانی کے عالم میں توبہ کئے بغیر چل بسے۔

بھت سے گناھگار جوانوں کو دیکھا گیا جو کھتے تھے کہ ابھی تو ھم جوان ھيں لذت و شھوت سے فائدہ اٹھائیں، بوڑھاپے کے وقت توبہ کرلیں گے ، لیکن اچانک اسی جوانی کے عالم میں موت نے آکر اچک لیا!

اسی طرح بھت سے گناھگاروں کو دیکھا ھے جو کھتے تھے کہ ابھی تو وقت ھے بعد میں توبہ و استغفار کرلیں گے، لیکن گناھوں اور معصیت کی تکرار نے نفس کو ھوا و ھوس کا غلام بنالیا اور شیطان نے انھیں گرفتار کرلیا اور گناھوں کے اثر سے توبہ کی صلاحیت کھو بیٹھے، اور ھرگز توبہ و استغفار نہ کرسکے، اس کے علاوہ گناھوں کی کثرت ، ظلمت کی سنگینی اور خدا کی اطاعت سے زیادہ دوری کی بنا پر وہ خدا کی نشانیوں اور اس کے عذاب ھی کو جھٹلانے لگے، اور آیات الٰھی کا مذاق اڑانے لگے، اور خود اپنے ھاتھوں سے توبہ و استغفار کا دروازہ بند کرلیا!



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 next