حضرت ام ابیها فاطمه زهراء سلام الله علیها کی حدیثیں

تنظیم و ترتیب و ترجمہ : ف.ح.مہدوی


 

1. عبادت میں خلوص کے فوائد

قالت فاطمة الزهراء سلام الله عليها: من أصعد إلی الله خالص عبادته، أهبط الله عزوجل إلیه أفضل مصلحته.

فرمایا: جو شخص اپنی خالص عبادت خداوند متعال کی بارگاہ میں پیش کرتا ہے (اور صرف اس کی رضا کے لئے عمل کرتا ہے﴾ خدا بھی اپنی بہترین مصلحتیں اس پر نازل فرماکر اس کے حق میں قرار دیتا ہے.

تحف العقول ص۹۶۰

 

2. آل محمد کی محبت میں مرنا شهادت ہے

عَنْ فَاطِمَةُ بِنْتَ مذوسَى بْن ر جَعْفَر (ع)... عَنْ فَاطِمَةَ بِنْت ِرَسُول ِاللّهِ صَلَّى اللّه عَلَیه ِوَ آلِهِ وِ سَلَّمَ ، قالَتْ (سلام الله عليها): قَالَ رَسُولُ اللّه ِصَلَّى اللّه ِعَلَیه ِوَ آلِه ِوَ سَلَّمَ : «ألا مَنْ ماتَ عَلى حُبِّ آل ِمُحَمَّد ماتَ شَهِیداً.

حضرت فاطمہ معصومہ (س) حضرت امام صادق (ع) کی بیٹی سے ایک روایت نقل کرتی ہیں جس کا سلسلہ سند حضرت فاطمہ زہرا (س) تک پہنچتا ہے ۔۔۔ حضرت زھراء (س﴾ فرماتی ہیں کہ حضرت رسول اکرم (ص) نے فرمایا: «آگاه رہو ! جو شخص آل محمّد کی محبت کے ساتھ مرے وہ شہید مرا ہے۔

عوالم العلوم، ج ٢١، ص ٣٥٣



1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 next