حضرت ام ابیها فاطمه زهراء سلام الله علیها کی حدیثیں

تنظیم و ترتیب و ترجمہ : ف.ح.مہدوی


45.اولاد رسول (ص) کے قاتلین کا انجام

قالَتْ (سلام الله عليها): خابَتْ أُمَّةٌ قَتَلَتْ إبْنَ بِنْتِ نَبِيِّها.

فرمایا: وه گروہ ہرگز سعادت و فلاح نہ پائے گا جو اپنے پیغمبر کے فرزند کو قتل کردے.

مدینة المعاجز: ج 3، ص 430.

 

46.گناہان کبیرہ سے اجتناب کے ثمرات

قالَتْ (سلام الله عليها): ... وَ النَّهْىَ عَنْ شُرْبِ الْخَمْرِ تَنْزيهاً عَنِ الرِّجْسِ، وَاجْتِنابَ الْقَذْفِ حِجاباً عَنِ اللَّعْنَةِ، وَ تَرْكَ السِّرْقَةِ ايجاباً لِلْعِّفَةِ.

فرمایا: خداوند متعال نے شرابخواری سے نہی - معاشرے کو بدیوں اور جرائم سے پاک کرنے کے لئے – قرار دی؛ تہمتوں، بہتان تراشیوں اور ناروا الزامات سے اجتناب - معاشرے کو غضب اور نفرین سی محفوظ بنانے کے لئے – قرار دیا؛ اور ترک سرقت - معاشروں اور افراد کی پاکیزگی اور پاکدامنی کا سبب - قرار دیا.

ریاحین الشّریعة: ج 1، ص 312، فاطمة الزهراء (س﴾ ص 360، خطبه معروف. احتجاج طبرسی ج1.

 



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 next