حضرت ام ابیها فاطمه زهراء سلام الله علیها کی حدیثیں

تنظیم و ترتیب و ترجمہ : ف.ح.مہدوی


31.ترک دنیا اور غاصبوں کی ابدی مخالفت ...

قالَتْ (سلام الله عليها): أصْبَحْتُ وَ اللهِ! عاتِقَةً لِدُنْياكُمْ، قالِيَةً لِرِجالِكُمْ.

[فدک غصب ہوجانے اور سیدہ سلام اللہ علیہا کے استدلال و اعتراض کے بعد مہاجرین انصار کی بعض عورتیں آپ کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور آپ کا حال پوچهنے لگیں تو سیدہ سلام اللہ علیہا نے] فرمایا: خدا کی قسم! میں نے تمہاری دنیا کو آزاد کیا اور میری اب تمہاری دنیا سے کوئی دلچسپی نہیں ہے اور تمہارے مردوں کی ہمیشہ کے لئے دشمن رہوں گی.

دلائل الإمامة: ص 128، ح 38، معانى الأخبار: ص 355، ح 2.

 

32.شیعیان اہل بیت کون ہیں؟

قالَتْ (سلام الله عليها): إنْ كُنْتَ تَعْمَلُ بِما أمَرْناكَ وَ تَنْتَهى عَمّا زَجَرْناكَ عَنْهُ، قَأنْتَ مِنْ شيعَتِنا، وَ إلاّ فَلا.

فرمایا: اگر تم ہم اہل بیت عصمت و طہارت کے اوامر پر عمل کرو اور جن چیزوں سے ہم نے نہی کی ہے ان سے اجتناب کرو تو تم ہمارے شیعوں میں سے ہو ورنہ تو نہیں.

تفسیر الإمام العسکرى (علیه السلام): ص 320، ح 191.

 



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 next