حضرت ام ابیها فاطمه زهراء سلام الله علیها کی حدیثیں

تنظیم و ترتیب و ترجمہ : ف.ح.مہدوی


37.کھانے کے بعد ہاتھ دہونے کی ضرورت

قالَتْ (سلام الله عليها): لا يَلُومَنَّ امْرُءٌ إلاّ نَفْسَهُ، يَبيتُ وَ فى يَدِهِ ريحُ غَمَر.

فرمایا: جو شخص کھانا کھانے کے بعد ہاتھ نہ دھوئے اور اس کے ہاتھ آلودہ ہوں؛ اگر اس کو کوئی پریشانی (بیماری وغیره) لاحق ہوجائے تو اپنے سوا کسی پر بهی ملامت نہ کرے.

کنزل العمّال: ج 15، ص 242، ح 40759.

 

38.جمعہ کے روز دعا کا بہترین موقع

قالَتْ (سلام الله عليها): اصْعَدْ عَلَى السَّطْحِ، فَإنْ رَأيْتَ نِصْفَ عَيْنِ الشَّمْسِ قَدْ تَدَلّى لِلْغُرُوبِ فَأعْلِمْنى حَتّى أدْعُو.

روز جمعہ غروب آفتاب کے قریب غلام کو حکم دیا کرتے تھیں: گھر کی چھت پر جا کر بیٹھو اور جب آدھا سورج ڈوب جائے مجھے خبر کردو تا کہ میں (اپنے اور دوسروں کے لئے) دعا کروں.

دلائل الإمامة: ص 71، س 16، معانى الأخبار: ص 399، ضمن ح 9.

 



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 next