حضرت ام ابیها فاطمه زهراء سلام الله علیها کی حدیثیں

تنظیم و ترتیب و ترجمہ : ف.ح.مہدوی


43.میت کے لئے تلاوت قرآن اور دع

قالَتْ (سلام الله عليها): فَأكْثِرْ مِنْ تِلاوَةِ الْقُرآنِ، وَالدُّعاءِ، فَإنَّها ساعَةٌ يَحْتاجُ الْمَيِّتُ فيها إلى أُنْسِ الاْحْياءِ.

بی‌بی سیدہ نے امام علىّ (علیہ السلام) سے مخاطب ہوکر فرمایا: مجھے سپرد خاک کرنے کے بعد میرے لئے قرآن مجید کی تلاوت بکثرت کرنا اور میرے حق میں دعا کرنا کیونکہ میت کو اس حالت میں زندہ افراد کے ساتھ انس کی ضرورت ہوتی ہے.

بحارالأنوار: ج 79، ص 27، ضمن ح 13.

 

44.خواتین اپنے مردوں کو مشقت میں نہ ڈالیں

قالَتْ (سلام الله عليها): يا أبَا الحَسَن، إنّى لأسْتَحى مِنْ إلهى أنْ أكَلِّفَ نَفْسَكَ ما لا تَقْدِرُ عَلَيْهِ.

بی‌بی سیدہ نے اپنے شریک حیات حضرت امیرالمؤمنین علىّ (علیہ السلام) سے مخاطب ہوکر فرمایا: میں اپنے معبود سے شرماتی ہوں کہ آپ سے ایسی چیز کی درخواست کروں جس کی فرااہمی آپ کے لئے ممکن نہ ہو.

أمالى شیخ طوسى : ج 2، ص 228.

 



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 next