حضرت امام حسن علیہ السلام کا مختصر تعارف



وَمَنْ فَضْلُہُ فَضْلُ عَلیٰ کُلِّ فَاضِلٍ

 

وَاَفْضَلُ اَیَّامِ الْفَتیَ حِیْنَ یُسْاَلُ[20]

”اگر میرے پاس کو ئی سائل آتا ھے تو میں اسے خوش آمدید کہتا ھوں اور یہ کہتا ھوں کہ آپ کا احترام کرنا مجھ پر واجب ھے ۔

آپ کا احترام ھر شخص پر فرض ھے اور انسان کے بہترین ایام وہ ھیں جب اس سے سوال کیا جائے “۔

آپ(ع) کے دروازے پر محتاجوں اورفقیروں کی بھیڑ لگی رہتی تھی آپ(ع) ان کے ساتھ احسان و نیکی کرتے اور انھیں ان کی خواھش سے زیادہ عطا کیا کرتے تھے ،مورخین نے آپ(ع) کے کرم و سخاوت کے متعدد واقعات نقل کئے ھیں، ھم ان میں سے بعض واقعات ذیل میں نقل کر رھے ھیں :

۱۔ایک اعرابی نے آکر سوال کیا تو امام(ع) نے فرمایا :”جو کچھ خزانہ میں ھے اس کو دیدو “اس وقت خزانہ میں دس ہزار درھم تھے ۔اس اعرابی نے امام(ع) کی خدمت میں عرض کیا :کیا آپ(ع) مجھے یہ اجازت مرحمت فرمائیں گے کہ میں آپ(ع) کی شان و مدح میں کچھ اشعار پڑھوں ؟ تو امام نے فر مایا :

”نَحْنُ اُنَاسٌ نَوَالُنَا حَضِلُ

 

یَرْتَعُ فِیْہِ الرَّجاءُ وَالاَمَلُ



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 next