حضرت امام حسن علیہ السلام کا مختصر تعارف



آپ(ع) کی پرورش

نبی(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) نے اپنے فرزند ارحمند سے دو ستی کی رعایت کرتے ھوئے ان کو بلند اخلاق کا درس دیا ، اپنے تمام علوم ان تک پھنچا ئے ،آپ(ع) کی تربیت آپ(ع) کے والد بزرگوار امیر المو منین(ع) نے کی جو دنیائے اسلام کے سب سے بلند و افضل معلم ھیں جنھوں نے آپ(ع) کی ذات اور نفس کو کریم اور عظیم مثال سے آراستہ کیا یھاں تک کہ آپ(ع) ان کی سچی تصویر بن گئے ،اسی طرح آپ کی والدہ گرا می سید ة نساہ العالمین ،زھرا ء ِرسول اللہ(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) نے خالص ایمان ، اللہ سے عمیق محبت اور اس سے مضبوطی سے لو لگانے سے آپ کی تربیت فرما ئی ۔

امام حسن(ع) نے بیت نبوت ،وحی نازل ھونے کی جگہ اور مرکز امامت میں پرورش پا ئی آپ(ع) اپنے حسن سلوک اور عظیم شخصیت میں اسلامی تربیت کے لئے بہترین مثال بن گئے ۔

بہترین فضائل و کمالات

امام حسن(ع) بلند ترین صفات و کمالات کا مجسمہ تھے ، آپ اپنے جدامجد اور والد بزرگوار کے صفات وکمالات کے مکمل آئینہ دار تھے جنھوں نے زمین پر فضائل و کمالات کے چشمے جا ری کئے ۔

امام حسن علیہ السلام فضائل Ùˆ مناقب ØŒ اصل رائے ،بلند افکار ،ورع Ùˆ پرھیزگاری ،وسیع حلم ØŒ اخلاق حسنہ میں بلندی  کمالات پر فائز ھوئے یہ سب آپ(ع) Ú©Û’ اخلاق Ú©Û’ Ú©Ú†Ú¾ جواھر پارے ھیں Û”

امامت

آپ(ع) کے عظیم صفات میںسے امامت ھے اور امامت و بلندی کمالات اس کے شامل حال ھوتی ھے جس کو خداوند عالم اپنے بندوں میں سے منتخب کرتا ھے ،یہ امامت کا درجہ بھی خدا ھی نے آپ(ع) کو عطا کیا اور رسول کریم(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) نے امام حسن(ع) اور ان کے بردار محترم کے سلسلہ میں یہ اعلان فرمایا :”حسن(ع) اور حسین(ع) دونوں امام ھیں چا ھے وہ دونوں قیام کریں یا بیٹھ جا ئیں “۔

ھم اس وقت اختصار کے طور پر امامت کے معنی اوراس کے متعلق کچھ مطالب بیان کرنے کےلئے مجبور ھیں جن سے امام کا مقام اور عظیم شان کاپتہ چلتا ھے، قارئین کرام ملا حظہ فرما ئیں :

۱۔امامت کا مطلب

علماء کلام Ù†Û’ امامت Ú©ÛŒ تعریف میں یوں کھا Ú¾Û’ :ایک انسانی شخصیت کا دین اور دنیا Ú©Û’ امور میں عام طور پر رئیس Ùˆ حکمراں ھونا ۔پس اس تعریف Ú©ÛŒ بنا پر امام وہ عام زعیم Ùˆ رئیس Ú¾Û’ جس کا لوگوں Ú©Û’ تمام دینی اور دنیوی امور پر سلطہ قدرت Ú¾ÙˆÛ” 

۲۔امامت کی ضرورت

امامت زندگی کی ضرورتوں میں سے ایک ضرورت ھے جس سے انسان کا کسی حال میں بھی بے نیاز رھنے کا امکان نھیں ھے، اسی میں دنیا اور دین کے نظام کا قیام ھوتا ھے اسی سے عدالت کبریٰ محقق ھو تی ھے، جس کو اللہ نے زمین پر نافذ کیا ھے ،لوگوں کے درمیان عام طور پر امن و سلامتی محقق ھوتی ھے ان سے ھرج و مرج دور ھوتا ھے ،اور طاقت ورکو کمزوروں پر زورگو ئی سے روکتا ھے ۔

امام Ú©ÛŒ سب سے زیادہ اھم ضرورت یہ Ú¾Û’ کہ وہ لوگوں Ú©Ùˆ اللہ Ú©ÛŒ عبادت کرنے Ú©ÛŒ دعوت دے ،اس Ú©Û’ احکام اور تعلیمات Ú©Ùˆ نشر کرے ،معاشرہ Ú©Ùˆ روح ایمان اور تقویٰ Ú©ÛŒ غذا کھلائے تاکہ اس Ú©Û’ ذریعہ وہ انسانوں سے شر دورکرے اور اچھائیوں Ú©ÛŒ طرف متوجہ Ú¾Ùˆ اور تمام امت پر اس Ú©ÛŒ اطاعت کرنا ØŒ اس Ú©Û’ امور Ú©Ùˆ قائم کرنے Ú©Û’ لئے اس Ú©Û’ اوامر Ú©Ùˆ بجالانا،اس Ú©Û’ ذریعہ کجی Ú©Ùˆ درست کرنا ØŒ پراکندگی Ú©Ùˆ اکٹھا کرنا اور راہ مستقیم  Ú©ÛŒ طرف ھدایت کرناضروری Ú¾Û’ Û”

۳۔واجبات امام

مسلمانوں کے امام اور ان کے ولی امر میںمندرجہ ذیل چیزیں ھونا چا ہئے :



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 next