حضرت امام حسن علیہ السلام کا مختصر تعارف



”اپنے نفس کو حتی الامکان پرھیز گاری کا تحفہ پیش کروکیونکہ اے جوان تم کو موت آنے والی ھے ۔

تم اس طرح خوش ھو گئے ھوکہ گویا اپنے قلبی دوستوں کو قبروں میں سوتا نھیں دیکھتے “۔

محمد بن بابویہ نے امام حسن(ع) کے زھد کے متعلق ایک کتاب تحریر کی ھے جس کا نام ”زھدالامام الحسن(ع)“ رکھا ھے، [26]مترجمین و محققین کا اس بات پر اجماع ھے کہ آپ(ع) سب سے زیادہ زا ھد تھے آپ کی شان آپ کے جد اور والد بزرگوار کی شان کے مطابق تھی ۔

علمی ھیبت

امام حسن(ع) اسلام میں علم و حکمت کے منبع تھے ،آپ(ع) اور آپ کے برادر کے کثرت علم کے متعلق احادیث میں وارد ھوا ھے ،امام حسن(ع) اور امام حسین(ع) متبحر فی العلم تھے ،عالم اسلام میں سب لوگ فتووں کے سلسلہ میںامام حسن علیہ السلام کی طرف ھی رجوع کر تے تھے ،آپ(ع) کے پاس علوم اخذ کرنے والے صحابہ کی بھیڑ لگی رہتی تھی ،اس کی تمام صحابہ نے روایت کی ھے ۔[27]

یہ بات شایان ذکر Ú¾Û’ کہ محمد بن احمد دولابی متوفی Û³Û²Û°  سن Ú¾ Ù†Û’ مسند نا Ù…ÛŒ کتاب تحریر Ú©ÛŒ Ú¾Û’ جس میں ”ذریہ  طاھرہ “کے نام سے ایک باب Ú¾Û’ جس میں وہ تمام روایات درج Ú©ÛŒ ھیں جن Ú©Ùˆ امام حسن(ع)Ù†Û’ اپنے جد رسول خدا(صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ Ùˆ سلم) سے نقل کیا Ú¾Û’ Û”[28]

حکیمانہ کلمات قصار

۱۔”دنیا میں اپنے بدن کے ساتھ رھو اور آخرت میں اپنے دل کے ساتھ رھنا “۔[29]

۲۔”اگر دنیا کے بارے میں تمھارے مطالبات پورے نہ ھوں تو تم یہ تصور کروکہ تم نے اس کے بارے میں سوچا بھی نھیں تھا “۔[30]

۳۔”سب سے بڑی مصیبت بری عادت ھے “۔[31]

۴۔”جو شخص سلام سے پھلے کلام کرے اس کا جواب نہ دو “۔[32]

۵۔ایک شخص اپنے مرض سے صحتیاب ھوا تو امام(ع) نے اس سے فرمایا:”اللہ نے تیرا ذکر کیا تو اس کا ذکر کر ،اور تجھے واپس پلٹایا لہٰذا تو اس کا شکر ادا کر “۔[33]



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 next