حضرت امام حسن علیہ السلام کا مختصر تعارف



”تو کیا ان کا کسی بُرے شخص کو اختیار کرناناممکن ھے جبکہ کسی کے دل کی اچھائی یابرا ئی سے کو ئی واقف نھیں ھے ؟“۔

کیوں نھیں ۔

یہ وجہ میں نے تیری عقل کے نزدیک موثق دلیل و برھان کے ذریعہ بیان کی ھے ،مجھے ان انبیاء کی خبر دی گئی ھے جن کو اللہ نے منتخب فرمایا ،ان پر کتاب نازل فر ما ئی ،ان کی عصمت اور وحی کے ذریعہ تا ئید فرما ئی کیونکہ وہ امتوںکے بزرگ ھیں ،مو سیٰ اور عیسیٰ کے مانند ان کو اختیار کرنے کی ھدایت دی گئی ھے کیا ان دونوں کی زیادہ عقل اور ان کے علم کے کامل ھونے کے باوجودان دونوں کو کسی کومنتخب کرنے کا اختیار ملتا ھے تو وہ منافق کے سلسلہ میں حیرت میں پڑجاتے ھیں اور فکر کرتے ھیںکہ یہ مو من ھے حالانکہ وہ منافق ھوتا ھے ؟ ‘ ‘ ۔

۔نھیں ۔

 Ù…وسیٰ کلیم اللہ Ù†Û’ اتنی زیادہ عقل ،اتنے کامل علم اور اپنے اوپر وحی نازل ھونے Ú©Û’ باوجود اپنی قوم سے اپنے پروردگار سے کئے ھوئے وعدے Ú©Û’ تحت ستر افراد Ú©Ùˆ منتخب کیاجن Ú©Û’ ایمان Ùˆ اخلاص میں Ú©Ùˆ ئی Ø´Ú© Ùˆ شبہ نھیں تھا جبکہ اُن میں منافقین بھی تھے؟ “ اللہ کا ارشاد Ú¾Û’ :<وَاخْتَارَ مُوسَی قَوْمَہُ سَبْعِینَ رَجُلًا لِمِیقَاتِنَا>[12]”اور موسیٰ Ù†Û’ ھمارے وعدے Ú©Û’ لئے اپنی قوم Ú©Û’ ستّرافراد کا انتخاب کیا “

یھاں تک کہ خدا نے فرمایا :<َ فَقَالُوااٴَرِنَااللهَ جَہْرَةً فَاٴَخَذَتْہُمْ الصَّاعِقَةُ بِظُلْمِہِم>[13]

”جب انھوں نے کھا کہ ھمیں علی الاعلان اللہ کو دکھلا دیجئے تو ان کے ظلم کی بناپرانھیں ایک بجلی نے اپنی گرفت میں لے لیا “

جب خدا Ú©ÛŒ طرف سے نبوت کےلئے منتخب کیا جانے والا شخص بھی فاسد کا انتخاب کر سکتا  Ú¾Û’ تواس سے Ú¾Ù… یہ جان لیتے ھیں کہ منتخب کرنے کا حق صرف اس ذات بابرکت Ú©Ùˆ Ú¾Û’ جو دلوں Ú©Û’ راز سے واقف  Ú¾Û’ ۔۔۔“۔[14]

انسانی طاقتیں اس امت کے لئے اصلح شخص کا ادراک کرنے سے قاصر ھیں ،اس کا اختیار انسان کے بس کی بات نھیں ھے بلکہ اس کا اختیار تو عالم الغیب خدا کے قبضہ قدرت میں ھے ۔

امامت کے متعلق یہ مختصر سی بحث تھی اور محقق کے لئے تفصیل کی خاطرعلم کلام کی کتابوں کا مطالعہ کرنا ضروری ھے ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 next