حضرت امام علی رضا عليه السلام



امام رضاعلیہ السلام کی مدینہ سے مرومیں طلبی

          علامہ شبلنجی لکھتے ہیں کہ حالات Ú©ÛŒ روشنی میں مامون Ù†Û’ اپنے مقام پریہ قطعی فیصلہ اورعزم بالجزم کرلینے Ú©Û’ بعد کہ امام رضاعلیہ السلام کوولیعہد خلافت بنائے گا اپنے وزیراعظم فضل بن سہل کوبلابھیجا اوراس سے کہاکہ ہماری رائے ہے کہ ہم امام رضاکوولی عہدی سپردکردیں تم خودبھی اس پرسوچ وبچارکرو، اوراپنے بھائی حسن بن سہل سے مشورہ کروان دونوں Ù†Û’ آپس میں تبادلہ خیال کرنے Ú©Û’ بعد مامون Ú©ÛŒ بارگاہ میں حاضری دی، ان کامقصدتھا کہ مامون ایسانہ کرے ورنہ خلافت آل عباس سے آل محمدمیں Ú†Ù„ÛŒ جائے Ú¯ÛŒ ان لوگوں Ù†Û’ اگرچہ Ú©Ú¾Ù„ کرمخالفت نہیں کی،لیکن دبے لفظوں میں ناراضگی کااظہارکیا مامون Ù†Û’ کہاکہ میرا فیصلہ اٹل ہے اورمیں تم دونوں Ú©Ùˆ Ø­Ú©Ù… دیتاہوں کہ تم مدینہ جاکرامام رضاکواپنے ہمراہ لاؤ(Ø­Ú©Ù… حاکم مرگ مفاجات) آخرکاریہ دونوں امام رضاکی خدمت میں مقام مدینہ منورہ حاضرہوئے اورانہوں Ù†Û’ بادشاہ کاپیغام پہنچایا۔

          حضرت امام علی رضانے اس عرضداشت کومستردکردیااورفرمایاکہ میں اس امرکے لیے اپنے کوپیش کرنے سے معذورہوں لیکن چونکہ بادشاہ کاحکم تھا کہ انہیں ضرورلاؤ اس لیے ان دونوں Ù†Û’ بے انتہااصرارکیااورآپ Ú©Û’ ساتھ اس وقت تک Ù„Ú¯Û’ رہے جب تک آپ Ù†Û’ مشروط طورپروعدہ نہیں کرلیا (نورالابصارص Û´Û±) Û”

امام رضاعلیہ السلام کی مدینہ سے روانگی

          تاریخ ابوالفداء میں ہے کہ جب امین قتل ہواتومامون سلطنت عباسیہ کامستقل بادشاہ بن گیایہ ظاہرہے کہ امین Ú©Û’ قتل ہونے Ú©Û’ بعد سلطنت مامون Ú©Û’ پائے نام ہوگئی مگریہ پہلے کہاجاچکاہے کہ امین ننہیال Ú©ÛŒ طرف سے عربی النسل تھا ،اورمامون عجمی النسل تھا امین Ú©Û’ قتل ہونے سے عراق Ú©ÛŒ عرب قوم اورارکان سلطنت Ú©Û’ دل مامون Ú©ÛŒ طرف سے صاف نہیں ہوسکتے تھے بلکہ وہ ایک غم وغصہ Ú©ÛŒ کیفیت محسوس کرتے تھے دوسری طرف خودبنی عباس میں سے ایک بڑی جماعت جوامین Ú©ÛŒ طرف دارتھی اس سے بھی مامون کوہرطرح خطرہ لگاہواتھا۔

          اولادفاطمہ میں سے بہت سے لوگ جووقتافوقتابنی عباس Ú©Û’ مقابل میں Ú©Ú¾Ú‘Û’ ہوتے رہتے تھے وہ خواہ قتل کردیے گئے ہوں یاجلاوطن کئے گئے ہوں یاقید رکھے گئے ہوں ان Ú©Û’ موافق جماعت تھی جواگرچہ حکومت کاکچھ بگاڑنہ سکتی تھی مگردل ہی دل میں حکومت بن عباس سے بیزارضرورتھی ایران میں ابومسلم خراسانی Ù†Û’ بنی امیہ Ú©Û’ خلاف جواشتعال پیداکیاوہ ان مظالم ہی کویاددلاکرجوبنی امیہ Ú©Û’ ہاتھوں حضرت امام حسین علیہ السلام اوردوسرے بنی فاطمہ Ú©Û’ ساتھ کیے تھے اس سے ایران میں اس خاندان Ú©Û’ ساتھ ہمدردی کاپیداہونافطری تھا درمیان میں بنی عباس Ù†Û’ اس سے غلط فائدہ اٹھایامگراتنی مدت میں Ú©Ú†Ú¾ نہ Ú©Ú†Ú¾ توایرانیوں Ú©ÛŒ آنکھیں بھی Ú©Ú¾Ù„ گئی ہوں Ú¯ÛŒ کہ ہم سے کہاگیاتھاکیااوراقتدارکن لوگوں Ù†Û’ حاصل کرلیا، ممکن ہے ایرانی قوم Ú©Û’ ان رجحانات کا چرچامامون Ú©Û’ کانوں تک بھی پہنچاہواب جس وقت کہ ا مین Ú©Û’ قتل Ú©Û’ بعد وہ عرب قوم پراوربنی عباس Ú©Û’ خاندان پربھروسہ نہیں کرسکتاتھا اوراسے ہروقت اس حلقہ سے بغاوت کااندیشہ تھا،تواسے سیاسی مصلحت اسی میں معلوم ہوئی کہ عرب Ú©Û’ خلاف عجم اوربنی عباس Ú©Û’ خلاف بنی فاطمہ کواپنالیاجائے،اورچونکہ طرزعمل میں خلوص سمجھانہیں جاسکتا اوروہ عام طبائع پراثرنہیں ڈال سکتااگریہ نمایاں ہوجائے کہ وہ سیاسی مصلحتوں Ú©ÛŒ بناپرہے اس Ù„Û’ ضرورت ہوئی کہ مامون مذہبی حیثیت سے اپنی شیعت نوازی اورولائے اہلبیت Ú©Û’ چرچے عوام Ú©Û’ حلقوں میں پھیلائے اوریہ دکھلائے کہ وہ انتہائی نیک نیتی پرقائم ہے اب ”حق بہ حقدار رسید“ Ú©Û’ مقولہ کوسچابناناچاہتاہے۔

          اس سلسلہ میں جناب شیخ صدوق اعلی اللہ مقامہ Ù†Û’ تحریرفرمایاہے کہ اس Ù†Û’ اپنی زندگی Ú©ÛŒ حکایت بھی شائع Ú©ÛŒ کہ جب امین کااورمیرامقابلہ تھا،اوربہت نازک حالت تھی اورعین اسی وقت میرے خلاف سیستان اورکرمان میں بھی بغاوت ہوگئی تھی اورخراسان میں بھی بے چینی پھیلی ہوئی تھی اورفوج Ú©ÛŒ طرف سے بھی اطمینان نہ تھا اوراس سخت اوردشوارماحول میں ،میں Ù†Û’ خداسے التجاکی اورمنت مانی کہ اگریہ سب جھگڑے ختم ہوجائیں اورمیں بام خلافت تک پہنچوں  تواس کواس Ú©Û’ اصل حقداریعنی اولادفاطمہ میں سے جواس کااہل ہے اس تک پہنچادوں گا اسی نذرکے بعدسے میرے سب کام بننے Ù„Ú¯Û’ ،اورآخر تمام دشمنوں پرمجھے فتح حاصل ہوئی۔

          یقینایہ واقعہ مامون Ú©ÛŒ طرف سے اس لیے بیان کیاگیاکہ اس کاطرزعمل خلوص نیت اورحسن نیت پربھی مبنی سمجھاجائے ،یوں توجواہلبیت Ú©Û’ Ú©Ú¾Ù„Û’ ہوئے دشمن سخت سے سخت تھے وہ بھی ان Ú©ÛŒ حقیقت اورفضیلت سے واقف تھے اوران Ú©ÛŒ عظمت کوجانتے تھے مگرشیعیت Ú©Û’ معنی صرف یہ جانناتونہیں ہیں بلکہ محبت رکھنا اوراطاعت کرناہیں اورمامون Ú©Û’ طرزعمل سے یہ ظاہرہے کہ وہ اس دعوے شیعیت اورمحبت اہل بیت کاڈھنڈوراپیٹنے Ú©Û’ باوجودخودامام Ú©ÛŒ اطاعت نہیں کرنا چاہتا تھا،بلکہ امام کواپنے منشاکے مطابق چلانے Ú©ÛŒ کوشش تھی ولی عہدبننے Ú©Û’ بارے میں آپ Ú©Û’ اختیارات کوبالکل سلب کردیاگیا اورآپ کومجبوربنادیاگیا تھا اس سے ظاہرہے کہ یہ ولی عہدی Ú©ÛŒ تفویض بھی ایک حاکمانہ تشددتھا جواس وقت شیعیت Ú©Û’ بھیس میں امام Ú©Û’ ساتھ کیاجارہاتھا۔

          امام رضاعلیہ السلام کاولی عہدکوقبول کرنابالکل ویساہی تھا جیساہارون Ú©Û’ Ø­Ú©Ù… سے امام موسی کاظم کاجیل خانہ میں چلاجانا اسی لیے جب امام رضاعلیہ السلام مدینہ سے خراسان Ú©ÛŒ طرف روانہ ہورہے تھے توآپ Ú©Û’ رنج وصدمہ اوراضطراب Ú©ÛŒ کوئی حدنہ تھی روضہ رسول سے رخصت Ú©Û’ وقت آپ کاوہی عالم تھا جوحضرت امام حسین علیہ السلام کامدینہ سے روانگی Ú©Û’ وقت تھا دیکھنے والوں Ù†Û’ دیکھاکہ آپ بے تابانہ روضہ Ú©Û’ اندرجاتے ہیں اورنالہ وآہ Ú©Û’ ساتھ امت Ú©ÛŒ شکایت کرتے ہیں پھرباہرنکل کرگھرجانے کاارادہ کرتے ہیں اورپھردل نہیں مانتاپھرروضہ سے جاکرلپٹ جاتے ہیں یہ ہی صورت کئی مرتبہ ہوئی،راوی کا بیان ہے کہ میں حضرت Ú©Û’ قریب گیاتوفرمایاائے محول! میں اپنے جدامجدکے روضے سے بہ جبرجدا کیاجارہاہوں اب مجھ کویہاں آنا نصیب نہ ہوگا (سوانح امام رضاجلد Û³ ص Û·) Û”

          محول شیبانی کابیان ہے کہ جب وہ ناگواروقت پہنچ گیاکہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام اپنے جدبزرگوارکے روضہ اقدس سے ہمیشہ Ú©Û’Ù„Û’ وداع ہوئے تو میں Ù†Û’ دیکھاکہ آپ Ù†Û’ تابانہ اندرجاتے ہیں اوربانالہ وآہ باہرآتے ہیں اورظلمہ امت Ú©ÛŒ شکایت کرتے ہیں یاباہرآکر گریہ وبکافرماتے ہیں اورپھراندرواپس Ú†Ù„Û’ جاتے ہیں آپ Ù†Û’ چندبارایساہی کیااورمجھ سے نہ رہاگیااورمیں Ù†Û’ حاضرہوکرعرض Ú©ÛŒ مولااضطراب Ú©ÛŒ کیاوجہ ہے ØŸ فرمایاائے محول ! میں اپنے نانا Ú©Û’ روضہ سے جبراجداکیاجارہاہوں مجھے اس Ú©Û’ بعداب یہاں آنانصیب نہ ہوگامیں اسی مسافرت اورغریب الوطنی میں شہیدکردیاجاؤں گا،اورہارون رشید Ú©Û’ مقبرہ میں مدفون ہوں گااس Ú©Û’ بعدآپ دولت سرامیں تشریف لائے اورسب کوجمع کرکے فرمایاکہ میں تم سے ہمیشہ Ú©Û’ لیے رخصت ہورہاہوں یہ سن کر گھرمیں ایک عظیم کہرام بپاہوگیااورسب چھوٹے بڑے رونے Ù„Ú¯Û’ ØŒ آپ Ù†Û’ سب کوتسلی دی اورکچھ دیناراعزامیں تقسیم کرکے راہ سفراختیار فرمالیا ایک روایت Ú©ÛŒ بناپر آپ مدینہ سے روانہ ہوکرمکہ معظمہ پہنچے اوروہاں طواف کرکے خانہ کعبہ کورخصت فرمایا۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 next