حضرت امام علی رضا عليه السلام



          لوگوں Ù†Û’ مجھ سے کہاکہ عمدہ کلام Ú©Û’ ہررنگ اورمذاق Ú©Û’ اشعارسب لوگوں سے سننے والوں Ú©Û’ سامنے موتی جھڑتے ہیں پھرتم Ù†Û’ حضرت Ú©Û’ فضائل ومناقب میں کوئی قصیدہ کیوں نہیں کہا؟ تومیں Ù†Û’ سب Ú©Û’ جواب میں کہہ دیاکہ بھائیوجن جلیل الشان امام Ú©Û’ آبائے کرام Ú©Û’ خادم جبرئیل ایسے فرشتے ہوں ان Ú©ÛŒ مدح کرنامجھ سے ممکن نہیں ہے Û”

اس کے بعداس نے چنداشعارآپ کی مدح میں لکھے جس کاترجمہ یہ ہے:

          یہ حضرات آئمہ طاہرین خداکے پاک وپاکیزہ کئے ہوئے ہیں اوران کالباس بھی طیب وطاہر ہے جہاں بھی ان کاذکرہوتاہے وہاں ان پردرودکانعرہ بلندہوجاتاہے جب حسب ونسب بیان ہوتے وقت کوئی شخص علوی خاندان کانہ Ù†Ú©Ù„Û’ تواس کوابتدائے زمانہ سے کوئی فخرکی بات نہیں ملے Ú¯ÛŒ جب خدانے سب سے زیادہ شریف بھی قراردیااورسب پرفضیلت بھی دی، میں سچ کہتاہوں کہ آپ حضرات ہی ملااعلی ہیں اورآپ ہی Ú©Û’ پاس قرآن مجیدکاعلم اورسوروں Ú©Û’ مطالب ومفاہیم ہیں“ (وفیات الاعیان جلد Û± ص Û³Û²Û² ،نورالابصارص Û±Û³Û¸ طبع مصر)Û”

مذاہب عالم کے علماء سے حضرت امام رضاکے علمی مناظرے

          مامون رشیدکوخودبھی علمی ذوق تھا اس Ù†Û’ ولی عہدی Ú©Û’ مرحلہ کوطے کرنے Ú©Û’ بعدحضرت امام علی رضاعلیہ السلام سے کافی استفادہ کیاپھراپنے ذوق Ú©Û’ تقاضے پراس Ù†Û’ مذاہب عالم Ú©Û’ علماء کودعوت مناظرہ دی اورہرطرف سے علماء کوطلب کرکے حضرت امام رضاعلیہ السلام سے مقابلہ کرایاعہدمامون میں امام علیہ السلام سے جس قدرمناظرے ہوئے ہیں ان Ú©ÛŒ تفصیل اکثرکتب میں موجودہے اس سلسلہ میں احتجاجی طبرسی ،بحار،دمعہ ساکبہ، وغیرہ جیسی کتابیں دیکھی جاسکتی ہیں ،میں اختصارکے پیش نظرصرف دوچارمناظرے لکھتاہوں۔

عالم نصاری سے مناظرہ

          مامون رشیدکے عہدمیں نصاری کاایک بہت بڑاعالم ومناظرشہرت عامہ رکھتاتھا جس کانام ”جاثلیق“ تھااس Ú©ÛŒ عادت تھی کہ متکلمین اسلام سے کہا کرتاتھا کہ ہم تم دونوں نبوت عیسی اوران Ú©ÛŒ کتاب پرمتفق ہیں اوراس بات پربھی اتفاق رکھتے ہیں کہ وہ آسمان پرزندہ ہیں اختلاف ہے توصرف نبوت محمد مصطفی صلعم میں ہے تم ان Ú©ÛŒ نبوت کااعتقادرکھتے ہو اورہمیں انکارہے پھرہم تم ان Ú©ÛŒ وفات پرمتفق ہوگئے ہیں اب ایسی صورت میں کونسی دلیل تمہارے پاس باقی ہے جوہمارے لیے حجت قرارپائے یہ کلام سن کراکثرمناظرخاموش ہوجایاکرتے تھے Û”

          مامون رشیدکے اشارے پرایک دن وہ حضرت امام رضاعلیہ السلام سے بھی ہم کلام ہواموقع مناظرہ میں اس Ù†Û’ مذکورہ سوال دھراتے ہوئے کہاکہ پہلے آپ یہ فرمائیں کہ حضرت عیسی Ú©ÛŒ نبوت اوران Ú©ÛŒ کتاب دونوں پرآپ کاایمان واعتقادہے یانہیں آپ Ù†Û’ ارشادفرمایا، میں اس عیسی Ú©ÛŒ نبوت کایقینا اعتقادرکھتاہوں جس Ù†Û’ ہمارے نبی حضرت محمدمصطفی صلعم Ú©ÛŒ نبوت Ú©ÛŒ اپنے حوارین کوبشارت دی ہے اوراس کتاب Ú©ÛŒ تصدیق کرتاہوں جس میں یہ بشارت درج ہے جوعیسائی اس Ú©Û’ معترف نہیں اورجوکتاب اس Ú©ÛŒ شارح اورمصدق نہیں اس پرمیراایمان نہیں ہے یہ جواب سن کرجاثلیق خاموش ہوگیا۔

          پھرآپ Ù†Û’ ارشادفرمایاکہ ائے جاثلیق ہم اس عیسی کوجس Ù†Û’ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم Ú©ÛŒ نبوت Ú©ÛŒ بشارت دی ،نبی برحق جانتے ہیں مگرتم ان Ú©ÛŒ تنقیص کرتے ہو، اورکہتے ہو کہ وہ نمازروزہ Ú©Û’ پابندنہ تھے جاثلیق Ù†Û’ کہا کہ ہم تویہ نہیں کہتے وہ توہمیشہ قائم اللیل اورصائم النہاررہاکرتے تھے آپ Ù†Û’ فرمایاعیسی توبنابراعتقادنصاری خودمعاذاللہ خداتھے تویہ روزہ اورنمازکس Ú©Û’ لیے کرتے تھے یہ سن کرجاثلیق مبہوت ہوگیااورکوئی جواب نہ دے سکا۔

          البتہ یہ کہنے لگاکہ جومردوں کوزندہ کرے جذامی کوشفادے نابیناکوبیناکردے اورپانی پرچلے کیاوہ اس کاسزاوارنہیں کہ اس Ú©ÛŒ پرستش Ú©ÛŒ جائے اوراسے معبود سمجھاجائے آپ Ù†Û’ فرمایاالیسع بھی پانی پرچلتے تھے اندھے Ú©ÙˆÚ‘ÛŒ کوشفادیتے تھے اسی طرح حزقیل پیغمبرنے Û³Ûµ ہزارانسانوں کوساٹھ برس Ú©Û’ بعدزندہ کیا تھا قوم اسرائیل Ú©Û’ بہت سے لوگ طاعون Ú©Û’ خوف سے اپنے گھرچھوڑکرباہرچلے گئے تھے حق تعالی Ù†Û’ ایک ساعت میں سب کوماردیا بہت دنوں Ú©Û’ بعدایک نبی استخوان ہائے بوسیدہ پرگزرے توخداوندتعالی Ù†Û’ ان پروحی نازل Ú©ÛŒ کہ انہیں آوازدوانہوں Ù†Û’ کہاکہ ائے استخوان بالیہ”استخوان مردہ) اٹھ Ú©Ú¾Ú‘Û’ ہووہ سب بحکم خدااٹھ Ú©Ú¾Ú‘Û’ ہوئے اسی طرح حضرت ابراہیم Ú©Û’ پرندوں Ú©Ùˆ زندہ کرنے اورحضرت موسی Ú©Û’ کوہ طورپرلے جانے اوررسول خداکے احیاء اموات فرمانے کاحوالہ دے کرفرمایاکہ ان چیزوں پرتورات انجیل اورقرآن مجیدکی شہادت موجودہے اگرمردوں کوزندہ کرنے سے انسان خداہوسکتا ہے تو یہ سب انبیاء بھی خداہونے Ú©Û’ مستحق ہیں یہ سن کروہ Ú†Ù¾ ہوگیااوراس Ù†Û’ اسلام قبول کرنے Ú©Û’ سوااورکوئی چارہ نہ دیکھا۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 next