حضرت امام علی رضا عليه السلام



           Ø¹ÛŒØ³ÛŒ جلودی سادات کرام کولوٹ کرحضرت امام علی رضاعلیہ السلام Ú©Û’ دولت کدہ پرپہنچااوراس Ù†Û’ خواہش Ú©ÛŒ کہ وہ حسب Ø­Ú©Ù… ہارون رشید،خانہ امام میں داخل ہوکراپنے ساتھیوں سے عورتوں Ú©Û’ زیورات اورکپڑے اتارے ،امام علیہ السلام Ù†Û’ فرمایایہ نہیں ہوسکتا،میں خودتمہیں ساراسامان لاکردئے دیتاہوں پہلے تووہ اس پرراضی نہ ہوالیکن بعدمیں کہنے لگاکہ اچھاآپ ہی اتارلائیے آپ محل سرامیں تشریف Ù„Û’ گئے اورآپ Ù†Û’ تمام زیورات اورسارے Ú©Ù¾Ú‘Û’ ایک سترپوش چادرکے علاوہ لاکردیدیااوراسی Ú©Û’ ساتھ ساتھ اثاث البیت نقدوجنس یہاں تک کہ بچوں Ú©Û’ کان Ú©Û’ بندے سب Ú©Ú†Ú¾ اس Ú©Û’ حوالہ کردیاوہ ملعون تمام سامان Ù„Û’ کر بغدادروانہ ہوگیا،یہ واقعہ آپ Ú©Û’ آغازامامت کاہے۔

          علامہ مجلسی بحارالانوارمیں لکھتے ہین کہ محمدبن جعفرصادق Ú©Û’ واقعہ سے امام علی رضا علیہ السلام کاکوئی تعلق نہ تھا وہ اکثراپنے چچامحمدکو خاموشی Ú©ÛŒ ہدایت اورصبرکی تلقین فرمایاکرتے تھے ابوالفرج اصفہانی مقاتل الطالبین میں لکھتے ہیں کہ محمدبن جعفرنہایت متقی اورپرہیزگارشخص تھے کسی ناصبی Ù†Û’ دستی کتبہ Ù„Ú©Ú¾ کر مدینہ Ú©ÛŒ دیواروں پرچسپاں کردیاتھا جس میں حضرت علی وفاطمہ Ú©Û’ متعلق ناسزاالفاظ تھے یہی آپ Ú©Û’ خروج کاسبب بنا۔

          آپ Ú©ÛŒ بیعت لفظ امیرالمومنین سے Ú©ÛŒ گئی آپ جب نمازکونکلتے تھے توآپ Ú©Û’ ساتھ دوسوصلحاواتقیاہواکرتے تھے علامہ شبلنجی لکھتے ہیں کہ امام موسی کاظم علیہ السلام Ú©ÛŒ وفات Ú©Û’ بعدصفوان بن یحی Ù†Û’ حضرت امام علی رضاعلیہ السلام سے کہاکہ مولاہم آپ Ú©Û’ بارے میں ہارون رشیدسے بہت خائف ہیں ہمیں ڈرہے کہ یہ کہیں آپ Ú©Û’ ساتھ وہی سلوک نہ کرے جوآپ Ú©Û’ والدکے ساتھ کرچکاہے حضرت Ù†Û’ ارشادفرمایاکہ یہ تواپنی سعی کرے گالیکن مجھ پرکامیاب نہ ہوسکے گاچنانچہ ایساہی ہوااورحالات Ù†Û’ اسے Ú©Ú†Ú¾ اس اس درجہ آخرمیں مجبورکردیاتھا کہ وہ Ú©Ú†Ú¾ بھی نہ کرسکایہاں تک کہ جب خالدبن یحی برمکی Ù†Û’ اس سے کہاکہ امام رضااپنے باپ Ú©ÛŒ طرح امرامامت کااعلان کرتے اوراپنے کوامام زمانہ کہتے ہیں تواس Ù†Û’ جواب دیاکہ ہم جوان Ú©Û’ ساتھ کرچکے ہیں وہی ہمارے لیے کافی ہے اب توچاہتاہے کہ ”ان نقتلہم جمیعا“ ہم سب Ú©Û’ سب کوقتل کرڈالیں،اب میں ایسانہیں کروں گا(نورالابصارص Û±Û´Û´ طبع مصر)Û”

          علامہ علی نقی لکھتے ہیں کہ پھربھی ہارون رشیدکااہلبیت رسول سے شدیداختلاف اورسادات Ú©Û’ ساتھ جوبرتاؤاب تک رہاتھا اس Ú©ÛŒ بناء پرعام طورسے عمال حکومت یاعام افرادبھی جنہیں حکومت کوراضی رکھنے Ú©ÛŒ خواہش تھی اہلبیت Ú©Û’ ساتھ کوئی اچھارویہ رکھنے پرتیارنہیں ہوسکتے تھے اورنہ امام Ú©Û’ پاس آزادی Ú©Û’ ساتھ لوگ استفادہ Ú©Û’ لیے آسکتے تھے نہ حضرت کوسچے اسلامی احکام Ú©ÛŒ اشاعت Ú©Û’ مواقع حاصل تھے۔

          ہارون کاآخری زمانہ اپنے دونوں بیٹوں،امین اورمامون Ú©ÛŒ باہمی رقابتوں سے بہت بے لطفی میںگزرا،امین پہلی بیوی سے تھا جوخاندان شاہی سے منصوردوانقی Ú©ÛŒ پوتی تھی اوراس لیے عرب سردارسب اس Ú©Û’ طرف دارتھے اورمامون ایک عجمی کنیزکے پیٹ سے تھااس لیے دربارکاعجمی طبقہ اس سے محبت رکھتاتھا ،دونوں Ú©ÛŒ آپس Ú©ÛŒ رسہ Ú©Ø´ÛŒ ہارون Ú©Û’ لیے سوہان روح بنی ہوئی تھی اس Ù†Û’ اپنے خیال میں اس کاتصفیہ مملکت Ú©ÛŒ تقسیم Ú©Û’ ساتھ یوں کردیاکہ دارالسلطنت بغداداوراس Ú©Û’ چاروں طرف Ú©Û’ عربی حصہ جسے شام،مصرحجاز،یمن، وغیرہ محمدامین Ú©Û’ نام کئے اورمشرقی ممالک جیسے ایران،خراسان، ترکستان، وغیرہ مامون Ú©Û’ لیے مقررکئے مگریہ تصفیہ تواس وقت کارگرہوسکتاتھا جب جودونوں فریق ”جیواورجینے دو“ Ú©Û’ اصول پرعمل کرتے ہوتے لیکن جہاں اقتدارکی ہوس کارفرماہو، وہاں بنی عباس میں ایک گھرکے اندردوبھائی اگرایک دوسرے Ú©Û’ مدمقابل ہوں توکیوں نہ ایک دوسرے Ú©Û’ خلاف جارحانہ کاروائی کرنے پرتیارنظرآئے اورکیوں نہ ان طاقتوں میں باہمی تصادم ہوجب کہ ان میں سے کوئی اس ہمدردی اورایثاراورخلق خداکی خیرخواہی کابھی حامل نہیں ہے جسے بنی فاطمہ اپنے پیش نظررکھ کراپنے واقعی حقوق سے چشم پوشی کرلیاکرتے تھے اسی کانتیجہ تھا کہ ادھرہارون Ú©ÛŒ آنکھ بندہوئی اورادھربھائیوں میں خانہ جنگیوں Ú©Û’ شعلے بھڑک اٹھے آخرچاربرس Ú©ÛŒ مسلسل کشمکش اورطویل خونریزی Ú©Û’ بعدمامون کوکامیابی حاصل ہوئی اوراس کابھائی امین محرم Û±Û¹Û¸ Ú¾ میں تلواکے گھاٹ اتاردیاگیااورمامون Ú©ÛŒ خلافت تمام بنی عباس Ú©Û’ حدودسلطنت پرقائم ہوگئی۔

          یہ سچ ہے کہ ہارون رشیدکے ایام سلطنت میں آپ Ú©ÛŒ امامت Ú©Û’ دس سال گزرے اس زمانہ میں عیسی جلودی Ú©ÛŒ تاخت Ú©Û’ بعدپھراس Ù†Û’ آپ Ú©Û’ معاملات Ú©ÛŒ طرف بالکل سکوت اورخاموشی اختیارکرلی اس Ú©ÛŒ دووجہیں معلوم ہوتی ہیں:

           Ø§ÙˆÙ„ تویہ کہ اس س سالہ زندگی Ú©Û’ ابتدائی ایام میں وہ آل برامکہ Ú©Û’ استیصال رافع بن لیث ابن تیارکے غداورفسادکے انسدادمیں جوسمرقندکے علاقہ سے نمودارہوکرماوراء النہراورحدودعرب تک پھیل چکاتھاایساہمہ وقت اورہمہ دم الجھارہاکہ پھراس کوان امورکی طرف توجہ کرنے Ú©ÛŒ ذرابھی فرصت نہ ملی

          دوسرے یہ کہ اپنی دس سالہ مدت Ú©Û’ آخری ایام میں یہ اپنے بیٹوں میں ملک تقسیم کردینے Ú©Û’ بعدخودایساکمزوراورمجبورہوگیاتھا کہ کوئی کام اپنے اختیارسے نہیں کرسکتاتھانام کابادشاہ بنابیٹھاہوا،اپنی زندگی Ú©Û’ دن نہایت عسرت اورتنگی Ú©ÛŒ حالتوں میں کاٹ رہاتھااس Ú©Û’ ثبوت Ú©Û’ لیے واقعہ ذیل ملاحظہ فرمائیں:

          صباح طبری کابیان ہے کہ ہارون جب خراسان جانے لگا تومیں نہروان تک اس Ú©ÛŒ مشایعت کوگیاراستہ میں اس Ù†Û’ بیان کیاکہ ائے صباح تم اب Ú©Û’ بعدپھرمجھے زندہ نہ پاؤگے میں Ù†Û’ کہاامیرالمومنین ایساخیال نہ کریں آپ انشاء اللہ صحیح وسالم اس سفرسے واپس آئیں Ú¯Û’ یہ سن کراس Ù†Û’ کہاکہ شایدتجھ کومیراحال معلوم نہیں ہے آؤ میں دکھادوں ،پھرمجھے راستہ کاٹ کرایک سمت درخت Ú©Û’ نیچے Ù„Û’ گیااوروہاں سے اپنے خواصوں کوہٹاکرآپنے بدن کاکپڑااٹھاکرمجھے دکھایا،توایک پارچہ ریشم Ø´Ú©Ù… پرلپیٹاہواتھا،اوراس سے سارابدن کساہواتھا یہ دکھاکرمجھ سے کہاکہ میں مدت سے بیمارہوں تمام بدن میں درداٹھتاہے مگرکسی سے اپناحال نہیں کہہ سکتاتمہارے پاس بھی یہ رازامانت رہے میرے بیٹوں میں سے ہرایک کاگماشتہ میرے اوپرمقررہے ماموں Ú©ÛŒ طرف سے مسرور،امین Ú©ÛŒ جانب سے بختیشوع ،یہ لوگ میری سانس تک گنتے رہتے ہیں ،اورنہیں چاہتے کہ میں ایک روزبھی زندہ رہوں، اگرتم کویقین نہ ہوتودیکھومیں تمہارے سامنے گھوڑاسوارہونے کومانگتاہوں ،ایسالاغرٹٹومیرے لیے لائیں Ú¯Û’ جس پرسوارہوکرمیں اورزیادہ بیمارہوجاؤں،یہ کہہ کرگھوڑاطلب کیاواقعی ایساہی لاغراڑیل ٹٹوحاضرکیااس پرہارون Ù†Û’ بے چون وچراسوارہوگیااورمجھ کووہاں سے رخصت کرکے جرجان کاراستہ پکڑلیا(لمعة الضیاء ص Û¹Û²) Û”

          بہرحال ہارون رشیدکی یہی مجبوریاں تھیں جنہوں Ù†Û’ اس کوحضرت امام علی رضاعلیہ السلام Ú©Û’ مخالفانہ امورکی طرف متوجہ نہیں ہونے دیاورنہ اگراسے فرصت ہوتی اوروہ اپنی قدیم Ø°ÛŒ اختیاری Ú©ÛŒ حالتوں پرقائم رہتاتواس سلسلہ Ú©ÛŒ غارت گری وبربادی کوکبھی بھولنے والانہیں تھا، مگراس وقت کیاکرسکتاتھا اپنے ہی دست وپااپنے اختیارمیں نہیں تھے بہرحال حارون رشیداسی ضیق النفس مجبوری ناداری اوربے اختیاری Ú©ÛŒ غیرمتحمل مصیبتوں میں خراسان پہنچ کرشروع Û±Û¹Û³ Ú¾ مرگیا۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 next