قول و فعل میں یکسانیت اورزبان پر کنٹرول



< اِنَّھُمْ یَرَونَہُ بَعِیداً و نَراہُ قَرِیباً > ( معارج / ۶۔ ۷)

 

”یہ لوگ اسے دور سمجھ رہے ہیں اور ہم اسے قریب دیکھ رہے ہیں “

 

گناہ کے دنیوی نقصانات میں سے ایک رزق سے محروم ہونا ہے رزق کے مصادیق میں خوراک اور پوشاک بھی شامل ہے ۔

 

بہت سی روایتوں میںآیا ہے کہ خداوند عالم نے ہر جاندار کیلئے ایک رزق مقدر فرمایا ہے اور یہ تقدیر کبھی قطعی اور کبھی معلق ہے ،یعنی بعض اعمال کے اثر سے اس میں کمی و زیادتی واقع ہوتی ہے بعض نیک اعمال روزق کے زیادہ ہونے اور بعض برے اعمال ، رزق میں کمی ہونا کا سبب بنتے ہیں ۔

 

اگر ہم یہ جان لیں کہ جورزق ہمارے لئے مقررہوا ہے۔ کبھی سعی و کوشش کے ذریعہ ہاتھ آتا ہے اور کبھی بغیر زحمت و کوشش کے ملتا ہے ۔ گناہ کے سبب ہم سے چھین لیا جاتا ہے ، تو ہم گناہ کے پیچھے بہت کم جائیں گے۔

 



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 next