قول و فعل میں یکسانیت اورزبان پر کنٹرول



گناہ علت و عوامل کی ایک کڑی :

 

گناہ ضابطوں کو بدلتا ہے اور ظاہری اسباب کو بے اثر کرکے رکھتا ہے قرآن مجید ہمیں یہ سمجھاتا ہے کہ ظاہری اسباب کے علاوہ اور بھی کچھ اسباب جن کا ان کے مسببات سے رابطہ ہمارے لئے محسوس نہیں ہے ۔ قرآن مجید فرماتا ہے :

 

< وَ مَا اَصَابَکُمْ مِنْ مُصِیبةٍ فَبِمَا کَسَبَتْ اَیْدِیکُمْ > ( شوریٰ / ۳۰)

 

”اور تم تک جو مصیبت بھی پہنچتی ہے وہ تمہارے ہاتھوں کی کمائی ہوئی ہے“

 

حقیقت میں جس کائنات میں ” علت و معلول “ کا نظام حاکم ہے اس میں کسی بھی مظہر کو بدون علت شمار نہیں کیا جاسکتا ہے اور دوسری طرف سے مصیبتوںکو خداوند عالم سے نسبت نہیں دیا جاسکتا کیونکہ وہ محض خیر ہے پس یہ انسان ہے جو مصیبتوں کو خود مول لیتا ہے

 



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 next