شیعی تاریخ میں تحول وتغیر



عزاداری سے نھیں روک سکے،[124]اس زمانے میں شیعوں کے لئے اتنا زیادہ راستہ ھموار ھو گیا تھا کہ اکثر اسلامی سرزمینیں شیعہ حاکموں کے زیر تسلط تھیں، ایران کے شمال میں، گیلان اور مازندران میں طبرستان کے علوی حکومت کرتے تھے، مصر میں فاطمی، یمن میں زیدی، شمال عراق اور سوریہ میں حمدانی اور ایران وعراق میں آل بویہ حکومت کرتے تھے، البتہ بعض عباسی خلفا جیسے مھدی، امین، مامون، معتصم واثق اور منتصر ان کے زمانے میں شیعہ نسبتاً عملی طورسے آزاد تھے، ان خلفا کے زمانے میں پھلے کی بہ نسبت سخت گیری کم ھو گئی تھی، یعقوبی کے نقل کے مطابق مھدی عباسی نے طالبیان اور شیعوں کو کہ جو زندان میں تھے آزاد کر دیا تھا۔[125]

امین کی پنج سالہ دور حکومت میں بھی عیش ومستی اور اپنے بھائی مامون سےجنگ میں مشغول ھونے کی وجہ سے شیعوں پر سختی کم تھی مامون، معتصم، واثق، اور معتضد عباسی بھی شیعیت کی طرف مائل تھے، لیکن متوکل خاندان پیغمبر(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور شیعوں کا سخت ترین دشمن تھا اگر چہ اس کے دور میں شیعہ کنٹرول کے قابل نھیں تھے اس کے باو جود بھی وہ زیارت قبر امام حسین علیہ السلا م سے روکتا تھا۔[126]

ابن اثیرکا کھناھے: متوکل اپنے سے پھلے خلفا، جیسے مامون، معتصم، واثق جو علی(علیہ السلام) اورخاندان علی(علیہ السلام) سے محبت کا اظھار کرتے تھے ان سے دشمنی رکھتا تھا اور جن کا شمار دشمنان علی(علیہ السلام) میں ھوتاتھا مثلاً شامی شاعر علی بن جھم، عمر بن فرج، ابو سمط اور مروان بن ابی حفصہ کی اولادیں کہ جو بنی امیہ کا دم بھرتی تھیں اسی طرح عبداللہ بن محمد بن داوٴد ھاشمی کہ جو ناصبی اور دشمن علی(علیہ السلام) تھا اس کے ساتھ اس کا اٹھنا بیٹھنا تھا[127]اس دور میں ناصبی اور بے دین شاعروں میں متوکل سے نزدیکی کی وجہ سے یہ جراٴت پیدا ھوگئی تھی کہ خاندان پیغمبر(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے خلاف اشعار کھنے لگے، لیکن متوکل کے جانشین منتصر نے اس روش کے خلاف کام کیا اور شیعوں کو عملی آزادی دی اور قبر امام حسین(علیہ السلام) کی تعمیر کرائی اور زیارت کی ممانعت کو بر طرف کر دیا۔[128]

اس دور کے شاعر بحتری نے اس طرح کھا ھے:

انّ علیاً لاولی بکم

وازکی یداًعند کم من عمر [129]

 Ø¹Ù…ر Ú©ÛŒ بہ نسبت حضرت علی علیہ السلام زیادہ مقرب Ùˆ مقدس ھیں۔

عبّاسی خلفاء کی شیعہ رھبروں پرکڑی نظر

عباسی حکومت نے ۳۲۹ھ تک کلی طور پر ایرانی وزراء اور افسروں نیزترک فوجیوں کی برتری کے دو دور گذارے ھیں، اگر چہ ترکوں کے دور میں خلافت کی باگ ڈور ضعیف رھی

 Ø§ÙˆØ±Ø²ÛŒØ§Ø¯Û تر عباسی خلفاکے افسر اور نمائندے ترک تھے، اور Ú©Ù„ÛŒ طور پر حکومت Ú©ÛŒ سیاست شیعوں Ú©Û’ خلاف تھی عباسیوں Ú©Û’ دور میں تشیّع Ú©Û’ زیادہ پھیلنے Ú©ÛŒ بنا پر عباسی خُلفا Ú©ÛŒ سیاست یہ تھی کہ شیعہ قائدین پر سخت نظر رکھی جائے، اگر چہ شیعوں Ú©Û’ سلسلہ میں خلفاکا رویہ ایک دوسرے سے مختلف تھا بعض ان میں سے جیسے منصور، ھادی، رشید، متوکل، مستبدحددر جہ سخت گیر اور خون بھانے والے تھے ان میں سے بعض دوسر Û’ جیسے مھدی عباسی، مامون واثق اپنے Ù¾Ú¾Ù„Û’ خلفا Ú©ÛŒ طرح بھت زیادہ سخت گیر نھیں تھے اور ان Ú©Û’ زمانہ میں شیعہ کسی حد تک آرام Ú©ÛŒ سانس Ù„Û’ رھے تھے،جس وقت منصور عباسی Ù†Û’ محمد نفس زکیہ اور ان Ú©Û’ بھائی ابراھیم Ú©ÛŒ طرف سے خطرہ کا احساس کیا تو اس Ù†Û’ ان Ú©Û’ باپ، بھائیوں اور چچاوٴں Ú©Ùˆ گرفتار کیا اور زندان میں ڈال دیا۔[130]

منصور نے بارھا امام صادق(علیہ السلام) کو دربار میں بلوایا اور حضرت(علیہ السلام) کے قتل کا ارادہ کیا لیکن خُدا کا ارادہ کچھ اور ھی تھا، [131] خلفائے عباسی کی کوشش یہ ھوتی تھی کہ وہ شیعہ رھنماؤں کو جو ان کے(بقیہ حاشیہ گذشتہ صفحہ کا)سُلیمان(علیہ السلام) پیغمبرکوسلطنت ملی انھوں نے خدا کا شکرادا کیا، ایوب(علیہ السلام) نے مصیبت دیکھی اور صبر کیا، یوسف(علیہ السلام) مظلوم واقع ھوئے ظالموں کو بخش دیا، تم ان کے جانشین ھوبھتر ھے کہ ان سے عبرت حاصل کرو، منصور نے اپنے سر کو نیچے جھکالیا دوسری بار اپنے سر کو اُٹھا کر یہ کھا: آپ(علیہ السلام) ھمارے قرابت داروں اور رشتہ داروں میں سے ھیں اس کے بعد اس نے حضرت(علیہ السلام) کو عزّت دی، معانقہ کیا اور آپ کو اپنے نزدیک بٹھاکر آپ سے بات کرنے میں مشغول ھوگیا، پھر ربیع سے کھا: جتنی جلدی ھوسکے انعام واکرام اورجعفر(علیہ السلام) بن محمد(علیہ السلام) کے لباس کو لے آؤاوران کو رخصت کرو،جس وقت حضرت(علیہ السلام) باھر نکلے ربیع آپ(علیہ السلام) کے پیچھے پیچھے آیا اور آپ(علیہ السلام) سے کھا: میں تین دن سے آپ کی طرف سے دفاع اورمدار اکر رھاتھا آپ جب آئے تومیں نے دیکھا کہ آپ کے لب حرکت کر رھے ھیں جس کی وجہ سے منصور آپ کے خلاف کچھ بھی نہ کرسکا چونکہ میں سُلطان کا کارندہ ھوں اِس دُعا کا محتاج ھوں چاھتاھوں کہ آپ مجھ کو یہ دُعا تعلیم فرمائیں حضرت(علیہ السلام) نے فرمایا: یہ کہہ:



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 next