سعودی خاندان کے بادشاهوں کی تاریخ



برطانیه کے معاهده کا بدله

نجد سن 1334 میں معاهده Ú©Û’ مقابله میں ماهانه امداد، غذائی اور دوسرا سامان(جن Ú©ÛŒ قیمت پانچ هزار اسٹریلین جنیه هوتی تھی) اور بندوقیں Ùˆ رائفلیں حکومت برطانیه سے لیتا رها، [27]لیکن برطانوی حکومت Ù†Û’ خاندان هاشمی Ú©Ùˆ ایک بڑی حکومت Ú©ÛŒ تشکیل دینے Ú©Û’ وعده Ú©Ùˆ وفا نه کیا اور اس Ú©Û’ ساتھ خیانت کی، اور خیانت Ú©ÛŒ دلیل یه تھی Ú©Ù‡ عبد العزیز Ù†Û’ هاشمی خاندان Ú©Û’ مقابله قیام کیا اور حجاز Ùˆ عسیر پر قبضه کرلیا اور دین Ú©Ùˆ سیاست سے مخلوط کردیا، (اس عهد Ùˆ پیمان Ú©Û’ بر خلاف جو انجام پایا تھا اور اس Ù†Û’ هوشیاری  سے کام لیا)[28]

حجاز پر هجوم کرنا

سن 1340 هجری میں وهابیوں نے قبیله حرب کے عربوں پر ان کے علاقوں میں حمله کردیا ان کے چارپایوں کو غارت کردیا، اس کے بعد وهی حرب قبیله کے گروه نے وهابیوں کا پیچھا کیا اور اپنے غارت شده مال کو واپس لے لیا اور بهت سے وهابیوں کو قتل کر ڈالا اور ان کے مال و دولت کو غنیمت میں لے گئے، باقی لوگ بھاگ نکلے، اس کے بعد سے نجد کے بادیه نشین، قبیله حرب کےیهاں خرما خریدنے نهیں آتے تھے اور وهاں کے لوگ پریشانیوں میں مبتلا تھے۔[29]

یمنی حاجیوں کی خونریزی

سن 1321 هجری میں وهابیوں Ú©ÛŒ ملاقات یمنی حاجیوں سے هوئی جبکه حاجیوں Ú©Û’ پاس اسلحه نهیں تھا، راسته میں ان Ú©Û’ ساتھ ساتھ Ú†Ù„ رهے تھے اور انھوں Ù†Û’ ان Ú©Ùˆ امان دی، لیکن پھر انھوں Ù†Û’ خیانت Ú©ÛŒ اور جب وه پهاڑیوں Ú©Û’ نیچے پهنچے تو انھوں Ù†Û’ ان پر حمله کردیا اور گولیاں چلا دیں اور تقریباً  هزار حاجیوں Ú©Ùˆ قتل کردیا سوائے دو لوگوں Ú©Û’ جو بھاگ Ù†Ú©Ù„Û’ تھے اور انھوں Ù†Û’ اس واقعه Ú©ÛŒ خبر لوگوں تک پهنچائی[30]Û”

عبد العزیز کا نماز جمعه میں برطانیه کی تعریف کرنا

عبد العزیز Ù†Û’ سن 1362 هجری میں Ù…Ú©Ù‡ معظمه Ú©Û’ خطبه نماز جمعه میں کها: همیں اس چیز Ú©Ùˆ نهیں بھلانا چاهئے کیونکه جو لوگوں کا شکریه ادا نه کرے اس Ù†Û’ خدا کا شکر ادا نهیں کیا، اس Ú©Û’ بعد حکومت برطانیه Ú©ÛŒ قدر دانی Ú©ÛŒ  Ú©Ù‡ انھوں Ù†Û’ حاجیوں Ú©Û’ لئے کشتی دی اور ان Ú©Û’ سفر Ú©Ùˆ آسان کیا، اسی طرح برطانیه اور اس Ú©ÛŒ هم پیمان حکومتوں Ú©ÛŒ تعریف Ú©ÛŒ Ú©Ù‡ انھوں Ù†Û’ ملک Ú©ÛŒ مالی مدد دی  اور لوگوں Ú©Û’ لئے اسباب زندگی فراهم کئے، اور اس Ù†Û’ کها: اس بات Ú©ÛŒ طرف اشاره کرنا ضروری Ù‡Û’ Ú©Ù‡ همارے ساتھ برطانیه کا سلوک شروع سے اب تک اچھا رها Ù‡Û’Û”

مرحوم علامه مغنیه کهتے هیں:هر چھوٹا بڑا انسان (مرد اور بچه) اس بات Ú©Ùˆ جانتا Ù‡Û’ Ú©Ù‡ برطانیه اور اس Ú©ÛŒ هم پیمان حکومتیں یا کوئی بھی استعمار گر حکومت، انسانیت یا خیر وبھلائی Ú©Û’ لئے کوئی کام انجام نهیں دیتی،وه  اگر کسی ملک Ú©Û’ لئے کوئی کام کرتے هیں تو اس  وجه سے Ú©Ù‡ اس ملک میں اثر رسوخ پیدا کرے یا اس ملک کےوسائل پر قابض هونے Ú©Û’ لئے هوتے هیں (کیونکه) استعمار کا کام Ù‡ÛŒ (دوسری)ملتوں کا خون چوسنا Ù‡Û’[31]Û”

تعجب کی بات یه هے که یه حقیقت اور واقعیه عبد العزیز جیسے شخص پر مخفی رهے اور وه یه کهے (جبکه وه ایک وهابی هے جو اول وقت نماز پڑھتا هے)که جو شخص لوگوں کا شکریه ادا نه کرے (اور اس کی مراد برطانیه تھا) اس نے خدا کا شکر ادا نهیں کیا، جبکه وهابیت پیغمبر اکرم ﷺ کی یا کسی دوسری ولی خدا کی قبر کے پاس نماز کے باطل هونے کے قائل هیں، کیونکه ان کے اعتقادات کی بنا پر خدا کی عبادت ان کی عبادت کے ساتھ مخلوط هوجاتی هے پس کس طرح عبد العزیز نے خدا کے شکر کو برطانیه کے شکر پر متوقف کیا اس طرح که پهلی چیز دوسری چیز کے بغیر قبول نهیں هے! اور اس کے بعد جب برطانیه کمزور هوگیا تو اس کی جگه امریکه نے لے لی[32]۔

برطانیه اور سعودیه کے درمیان مزید مفاهمت

اس زمانه میں عالمی پیمانه پر عظیم حادثات رونما هوئے جو آل سعود کی مصلحت میں تھے، کیونکه پهلی عالمی جنگ کے بعد اور عثمانی حکومت کے تسلیم هوجانے اور اور جرمن کے تقسیم هونے کی وجه سے جزیرۃ العرب میں ترکی کی تاثیر ختم هوگئی اور صرف برطانیه اس علاقه پر مسلط رها۔

طائف پر حمله

سن 1343 هجری میں وهابیوں Ù†Û’ حجاز پر حمله کردیا اور طائف کا محاصره کرلیا، اس Ú©Û’ بعد زبردستی شهر میں داخل هوگئے اور دو هزار لوگوں کا قتل کردیا Ú©Ù‡ قتل هونے والوں میں علماء اور صالح لوگ بھی تھے اور معمول Ú©Û’ مطابق انھیں تاراج کردیاگیا اور بُرے بُرے کارنامے انجام دئے Ú©Ù‡ انسان سنتےهی  کانپنے لگتا Ù‡Û’ØŒ جیسا Ú©Ù‡ انھوں پهلی بار انجام دیا تھا، یهاں تک Ú©Ù‡ سلطان عبد العزیز آل سعود اس Ú©Û’ بارے میں سوال هوا تو اس Ù†Û’ انکار نهیں کیا، لیکن جو Ú©Ú†Ú¾ خالد بن ولید Ù†Û’ روز فتح Ù…Ú©Ù‡ انجام دیا تھا اس سے عذر خواهی Ú©ÛŒ Ú©Ù‡ رسول خدا ï·º Ù†Û’ فرمایا: پروردگارا! جو Ú©Ú†Ú¾ خالد Ù†Û’ انجام دیا میں اس سے بری هوں[33]Û”

برطانیه کی سیاست

طائف کی جنگ کے بعد نے عبد العزیز نے حجاز کو فتح کرلیا، لیکن مکه پر حمله کرنے میں کچھ دیر لگائی یهاں تک که برطانیه کی نیت اور اس کے اغراض و مقاصد واضح و روشن هوگئے، جس کی وجه سے اس نے حمله نهیں کیا؛ کچھ مدت بعد برطانیه کی سیاست بدل گئی اور اس نے یه طے کرلیا که شریف حسین اور اس کے بیٹوں کے ملک سے رهائی پیدا کرے اور اس تک پهنچنے کے لئے بهترین راسته یه سوچا که عربوں کے درمیان خود آپس میں جنگ کرادینا هے[34]۔

مشرقی اردن پر حمله (1243 هجری)

وهابیوں Ù†Û’ مشرقی اردن Ú©Û’ عرب بادیه نشینوں پر حمله کردیا (جو امان میں تھے اور ان Ú©Û’ پاس اسلحه بھی نهیں تھا) اور انھوں Ù†Û’ ام العمد اور اس Ú©Û’ پڑوسی علاقوں پر حمله کیا، لوگوں کا قتل عام کیا اور انھیں تاراج کردیا، لیکن Ú©Ú†Ú¾ Ù‡ÛŒ مدت گزری تھی Ú©Ù‡ ذلت Ú©Û’ ساتھ شکست کھائی اور انھیں وهاں سے بھاگنا پڑا، سر انجام برطانیه Ú©Û’ ٹینکوں اور جهازوں Ù†Û’ اس جنگ میں حصه لیا اور 300 لوگوں Ú©Û’ قتل Ú©Û’ بعد (اپنے هم پیمانوں Ú©Û’ Ø­Ú©Ù… سے Ú©Ù‡ عبد العزیز نمازجمعه میں  جن Ú©Û’ شکریه Ú©Ùˆ خدا کا شکر کها کرتا تھا)اس(عهد Ùˆ پیمان Ú©Ùˆ) توڑ ڈالا!!



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 next