اھل بیت علیھم السلام سے محبت اور اس کے آثار (2)



” جب یہ آیہ شریفہ: ” آگاہ ھو جاوٴ کہ اطمینان یاد خدا سے ھی حاصل ھوتا ھے“، نازل ھوئی تو پیغمبر اکرم (صلی الله علیه و آله و سلم) نے فرمایا: یہ اس شخص کے بارے میں ھے جو خدا او راس کے رسول کو دوست رکھتا ھو، اور میرے اھل بیت(علیھم السلام) کو صدق دل سے دوست رکھتا ھو نہ کہ صرف دکھاوے کی حد تک، نیز حاضر اور غائب مومنین کو دوست رکھتا ھو، بے شک کہ خدا کی یاد کے ساتھ مومنین ایک دوسرے کو دوست رکھتے ھیں“۔

جی ہاں، جو شخص خدا،اور اس کے رسول (صلی الله علیه و آله و سلم)، اور آپ کے اھل بیت علیھم السلام اور مومنین کو صدق دل سے دوست رکھتا ھو تو وہ عملی میدان میں بھی سچابرتاؤ کرتا ھے اس کی کوشش یہ ھوتی ھے کہ خدا کی عبادت ، پیغمبر اکرم (صلی الله علیه و آله و سلم) اور آپ کے اھل بیت علیھم السلام کی اطاعت اور (حاضر و غائب) مومنین کے ساتھ سچی رفتار اور اُخروی تجارت کے تحت انجام دیتا رھے، بے شک ایسی زندگی کا نتیجہ اس کے اندر سکون و اطمینان اور آرام و امنیت ھوگا۔

خیانت کار، چور، ستمگر، غاصب، رشوت خور، سود خور، عورتوں کو بری نظر سے دیکھنے والے)، زنا کار، فاسق، عاصی، گناہگار، خطا کار، کم تولنے والے، دھوکے باز، ایک دوسرے سے دشمنی کرنے والا، حیلہ گر، عیار اور مکار کو کبھی سکون و اطمینان حاصل نھیں ھوسکتا، اور چونکہ اھل بیت علیھم السلام کے سچے محب کا دامن ان برائیوں سے پاک ھے لہٰذا وہ ھمیشہ سکون و اطمینان سے زندگی بسر کرتا ھے۔

حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا:

حضرت رسول خدا (صلی الله علیه و آله و سلم) نے آیہ شریفہ: <الَّذِینَ آمَنُوا وَتَطْمَئِنُّ قُلُوبُہُمْ بِذِکْرِ اللهِ اٴَلاَبِذِکْرِ اللهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ>[26] کے سلسلے میں حضرت علی علیہ السلام سے فرمایا:

کیا آپ جانتے ھیں کہ یہ آیت کس کی شان میں نازل ھوئی؟ آ پ نے جواب دیا: خدا اور اس کا رسول بہتر جانتے ھیں، اس وقت پیغمبر اکرم (صلی الله علیه و آله و سلم)نے فرمایا:

”فِیْمَنْ صَدَّقَ لِی وَآمَنَ بِی، وَاَحَبَّکَ وَعَشِیرَتَکَ مِنْ بَعْدِکَ، وَسَلَّمَ الاٴَمْرَ لَکَ وَلِلْاٴئِمَّةِ مِنْ بَعْدِکَ“۔[27]

”اس شخص کے بارے میں کہ جس نے میری تصدیق کی اور مجھ پر ایمان لایا اور تم اور تمہاری عترت کو دوست رکھتا ھو اور اپنے دین و دنیا کے کاموں کو تمہارے اور تمہارے بعد ائمہ (علیھم السلام) کے سامنے تسلیم کردے“۔

انس بن مالک (جو اھل سنت Ú©Û’ معتبر راویوں میں سے ھیں) کہتے ھیںکہ: رسول خدا  (ص)Ù†Û’ یہ آیت تلاوت فرمائی:

<الَّذِینَ آمَنُوا وَتَطْمَئِنُّ قُلُوبُہُمْ بِذِکْرِ اللهِ اٴَلاَبِذِکْرِ اللهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ>



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 next