اھل بیت علیھم السلام سے محبت اور اس کے آثار (2)



”مَنْ اٴَحَبَّنٰا لِلّٰہِ، وَرَدْنٰا نَحْنُ وَھُوَ عَلیٰ نَبِیِّنٰا ھٰکَذَا، وَضَمَّ اِصْبِعَیْہِ“۔[14]

”جو شخص ھمیں خدا کے لئے دوست رکھتا ھو، ھم اور وہ اس طرح (اور امام علیہ السلام نے دونوں انگلیوں کو آپس میں ملایا) پیغمبر اکرم (صلی الله علیه و آله و سلم) کے پاس حاضر ھوں گے“۔

یزید بن معاویہ عجلی کہتے ھیں: میں حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کی خدمت میں تھا کہ ایک شخص آپ کی خدمت میں حاضر ھوا، جو پا پیادہ خراسان سے آیا تھا، اس نے آتے ھی اپنے پیروں کو دکھایا جن میں چھالے پڑ گئے تھے اور کہا:

”اٴمَاوَاللّٰہِ، مَا جَاءَ ِني مِنْ حَیْثُ جِئْتُ اِلاَّحُبُّکُمُ اٴھْلَ البَیْتِ“۔

”خدا کی قسم، میں صرف آپ اھل بیت علیھم السلام کی محبت کی وجہ سے خراسان سے یہاں تک آیا ھوں“۔

امام باقر علیہ السلام نے فرمایا:

”وَاللّٰہِ لَوْ اٴَحَبَّنَا حَجَرٌ حَشَرَہُ اللّٰہُ مَعَنَا“۔[15]

”خدا کی قسم اگر کوئی پتھر بھی ھم سے محبت کرے گا تو خداوندعالم اس کو ھمارے ساتھ محشور فرمائے گا“۔

گرمی لطف تو ای مُلک دلم را سلطان

داد فتوا کہ از عشقت دو سہ پیمانہ زدم



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 next